الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ مَشَايِخِهِ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے مشائخ سے روایات میں سے۔
اطراف الحدیث — فضائل الصحابة حدیث نمبر 529 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
فضائل صحابہ: 529
مشکوۃ المصابیح: 6035
الجامع الكامل: 9863
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4377
حدیث نمبر: 529
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّقْرِ، قَثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّهُ كَانَ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ نَاسٌ مُحَدَّثُونَ، فَإِنْ يَكُ فِي أُمَّتِي مِنْهُمْ أَحَدٌ فَهُوَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلے جو لوگ گزرے ہیں ان میں ایسے افراد ہوا کرتے تھے جن سے (غیب سے) کلام کیا جاتا تھا، پس اگر میری امت میں ان میں سے کوئی ایک ہے تو وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 529]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده حسن . .»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 4411، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3693، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23764، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4555، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6894، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1648، وأخرجه شرح السنة برقم: 3873»
«تقدم تخريجه في رقم: 518»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 4411، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3693، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23764، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4555، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6894، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1648، وأخرجه شرح السنة برقم: 3873»
«تقدم تخريجه في رقم: 518»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 3469
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّهُ قَدْ كَانَ فِيمَا مَضَى قَبْلَكُمْ مِنَ الْأُمَمِ مُحَدَّثُونَ وَإِنَّهُ إِنْ كَانَ فِي أُمَّتِي هَذِهِ مِنْهُمْ فَإِنَّهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ".
ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے بیان کیا، ان سے ابوسلمہ نے بیان کیا، اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”گزشتہ امتوں میں محدث لوگ ہوا کرتے تھے اور اگر میری امت میں کوئی ایسا ہے تو وہ عمر بن خطاب ہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب أحاديث الأنبياء/حدیث: 3469]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلی امتوں میں محدث ہوا کرتے تھے۔ اگر میری امت میں کوئی ایسا ہے تو وہ یقیناً عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب أحاديث الأنبياء/حدیث: 3469]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3689
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ كَانَ فِيمَا قَبْلَكُمْ مِنَ الْأُمَمِ مُحَدَّثُونَ فَإِنْ يَكُ فِي أُمَّتِي أَحَدٌ فَإِنَّهُ عُمَرُ". زَادَ زَكَرِيَّاءُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ كَانَ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ رِجَالٌ يُكَلَّمُونَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَكُونُوا أَنْبِيَاءَ فَإِنْ يَكُنْ مِنْ أُمَّتِي مِنْهُمْ أَحَدٌ فَعُمَرُ".
ہم سے یحییٰ بن قزعہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے، ان سے ابوسلمہ نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم سے پہلی امتوں میں محدث ہوا کرتے تھے، اور اگر میری امت میں کوئی ایسا شخص ہے تو وہ عمر ہیں۔ زکریا بن زائدہ نے اپنی روایت میں سعد سے یہ بڑھایا ہے کہ ان سے ابوسلمہ نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم سے پہلے بنی اسرائیل کی امتوں میں کچھ لوگ ایسے ہوا کرتے تھے کہ نبی نہیں ہوتے تھے اور اس کے باوجود فرشتے ان سے کلام کیا کرتے تھے اور اگر میری امت میں کوئی ایسا شخص ہو سکتا ہے تو وہ عمر ہیں۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے پڑھا «من نبي ولا محدث» ۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3689]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلی امتوں میں محدث ہوا کرتے تھے۔ اگر میری امت میں کوئی ایسا شخص ہے تو وہ عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی بیان کردہ ایک دوسری روایت میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلے بنی اسرائیل میں کچھ ایسے لوگ ہوتے تھے جنہیں الہام ہوا کرتا تھا، حالانکہ وہ نبی نہیں ہوتے تھے، لہٰذا اگر میری امت میں کوئی اس قابل ہے تو وہ عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس طرح کہا ہے: ”کوئی نبی یا محدث۔“ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3689]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 6035
[ 4 ] بَابُ مَنَاقِبِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 6035 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (لَقَدْ كَانَ فِيمَا قَبْلَكُمْ مِنَ الْأُمَمِ مُحَدَّثُونَ فَإِنْ يَكُ فِي أُمَّتِي أَحَدٌ فَإِنَّهُ عُمَرُ) . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلی امتوں میں محدث (جنہیں الہام ہوتا ہو) ہوا کرتے تھے، اگر میری امت میں کوئی شخص (محدث) ہوتا تو وہ عمر ہیں۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6035]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3689) و مسلم (23/ 2398)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 9863
9863- عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لقد كان فيما قبلكم من الأمم محدَّثون فإن يك في أمتي أحد فإنه عمر.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في فضائل الصحابة (3689) عن يحيى بن قزعة، ثنا إبراهيم بن سعد، عن أبيه، عن أ بي سلمة، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4377
«قد كان فيما مضى قبلكم من الأمم أناس محدثون فإن يك في أمتي أحد منهم فهو عمر بن الخطاب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم سے پہلے گزری ہوئی امتوں میں کچھ ایسے لوگ ہوتے تھے جن سے (فرشتے) ہمکلام ہوتے تھے (محدَّث)، اگر میری امت میں بھی ان میں سے کوئی ہے تو وہ عمر بن خطاب ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4377]
”تم سے پہلے گزری ہوئی امتوں میں کچھ ایسے لوگ ہوتے تھے جن سے (فرشتے) ہمکلام ہوتے تھے (محدَّث)، اگر میری امت میں بھی ان میں سے کوئی ہے تو وہ عمر بن خطاب ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4377]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خ] عن أبي هريرة [حم م ت ن] عن عائشة. مختصر مسلم 1634.»
قال الشيخ الألباني: صحيح