🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. باب النَّهْىِ أَنْ يُتَّخَذَ الْخَمْرُ خَلاًّ
باب: شراب کا سرکہ بنانا منع ہے۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 1294 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ترمذی: 1294
بلوغ المرام: 22
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1294
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ السُّدِّيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَيُتَّخَذُ الْخَمْرُ خَلًّا؟ قَالَ: " لَا ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کیا شراب کا سرکہ بنایا جا سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”نہیں“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1294]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الأشربة 2 (1983)، سنن ابی داود/ الأشربة 3 (3675)، (تحفة الأشراف: 1668)، وسنن الدارمی/الأشربة 17 (2161) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة أيضا
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22
عن أنس بن مالك رضي الله عنه قال: سئل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن الخمر: تتخذ خلا؟ فقال: «لا» .‏‏‏‏ أخرجه مسلم والترمذي،‏‏‏‏ وقال: حسن صحيح.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب سے سرکہ بنانے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے سے منع فرمایا۔ (مسلم و ترمذی) اور ترمذی نے اسے حسن اور صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 22]
«عَنْ» سے – «أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ» انس بن مالک – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «سُئِلَ» پوچھا گیا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی ہو – «عَنِ» بارے میں – «الْخَمْرِ» شراب کے: – «تُتَّخَذُ» (کیا) اسے بنایا جا سکتا ہے – «خَلًّا» سرکہ؟ – «فَقَالَ» تو (آپ نے) فرمایا: – «لَا» نہیں۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے نکالا (روایت کیا) – «مُسْلِمٌ» مسلم – «وَالتِّرْمِذِيُّ» اور ترمذی نے، – «وَقَالَ» اور (ترمذی نے) کہا: – «حَسَنٌ» حسن ہے – «صَحِيحٌ» صحیح ہے۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شراب کے بارے میں پوچھا گیا: کیا اسے سرکہ بنایا جا سکتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ اسے مسلم اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا: یہ حسن صحیح ہے [بلوغ المرام/حدیث: 22]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الأشربة، باب تحريم تخليل الخمر، حديث:1983، والترمذي، البيوع، حديث:1294.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں