الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. باب مَا جَاءَ فِي لُبْسِ الصُّوفِ
باب: اونی کپڑا پہننے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 1734 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ترمذی: 1734
سنن سعید بن منصور: 960
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4983
حدیث نمبر: 1734
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " كَانَ عَلَى مُوسَى يَوْمَ كَلَّمَهُ رَبُّهُ كِسَاءُ صُوفٍ، وَجُبَّةُ صُوفٍ، وَكُمَّةُ صُوفٍ، وَسَرَاوِيلُ صُوفٍ، وَكَانَتْ نَعْلَاهُ مِنْ جِلْدِ حِمَارٍ مَيِّتٍ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ، وَحُمَيْدٌ هُوَ ابْنُ عَلِيٍّ الْكُوفِيُّ، قَالَ: سَمِعْت مُحَمَّدًا، يَقُولُ: حُمَيْدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَعْرَجُ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ، وَحُمَيْدُ بْنُ قَيْسٍ الْأَعْرَجُ الْمَكِّيُّ صَاحِبُ مُجَاهِدٍ ثِقَةٌ، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَالْكُمَّةُ: الْقَلَنْسُوَةُ الصَّغِيرَةُ.
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس دن موسیٰ علیہ السلام سے ان کے رب نے گفتگو کی اس دن موسیٰ علیہ السلام کے بدن پر اونی چادر، اونی جبہ، اونی ٹوپی، اور اونی سراویل (پائجامہ) تھا اور ان کے جوتے مرے ہوئے گدھے کے چمڑے کے تھے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے ہم اسے صرف حمید اعرج کی روایت سے جانتے ہیں، حمید سے مراد حمید بن علی کوفی ہیں،
۲- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے ہوئے سنا کہ حمید بن علی اعرج منکرالحدیث ہیں اور حمید بن قیس اعرج مکی جو مجاہد کے شاگرد ہیں، وہ ثقہ ہیں،
۳- «کمہ»: چھوٹی ٹوپی کو کہتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1734]
۱- یہ حدیث غریب ہے ہم اسے صرف حمید اعرج کی روایت سے جانتے ہیں، حمید سے مراد حمید بن علی کوفی ہیں،
۲- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے ہوئے سنا کہ حمید بن علی اعرج منکرالحدیث ہیں اور حمید بن قیس اعرج مکی جو مجاہد کے شاگرد ہیں، وہ ثقہ ہیں،
۳- «کمہ»: چھوٹی ٹوپی کو کہتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1734]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 9328) (ضعیف جدا) (سند میں حمید بن علی کوفی ضعیف ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا، الضعيفة (4082) // ضعيف الجامع الصغير (4154) //
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حميد الأعرج: ضعيف (تقريب: 1566)
انوار الصحيفة ص 232
حميد الأعرج: ضعيف (تقريب: 1566)
انوار الصحيفة ص 232
ترقیم دار السلفیہ: 960 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 960
نَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ الأَعْرَجِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " يَوْمَ كَلَّمَ اللَّهُ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلامُ كَانَ عَلَيْهِ جُبَّةٌ صُوفٍ، وَكِسَاءٌ صُوفٍ، وَسَرَاوِيلُ صُوفٍ، وَكُمَّةُ صُوفٍ، وَنَعْلانِ مِنْ جَلْدِ حِمَارٍ غَيْرِ ذَكِيٍّ" .
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس دن اللہ عزوجل نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے کلام فرمایا، ان پر اون کا جبہ، اون کی چادر، اون کی شلوار، اون کی ٹوپی تھی اور ان کے پاؤں میں گدھے کی غیر ذبیحہ کھال کی جوتیاں تھیں۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 960]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى (مستدركه) برقم: 77، 3451، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1734، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 960، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 4983، والبزار فى (مسنده) برقم: 2031»
الحكم على الحديث:
سنده ضعيف جدًّا، وقد تقدم هذا الإسناد لمتن آخر برقم [٤١٧]
حدیث نمبر: 4983
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا خَلَفٌ يَعْنِي ابْنَ خَلِيفَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ يَعْنِي الْأَعْرَجَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كَلَّمَ اللهُ مُوسَى وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ مِنْ صُوفٍ، وَكِسَاءٌ مِنْ صُوفٍ، وَسَرَاوِيلُ مِنْ صُوفٍ، وَكُمَّةُ صُوفٍ، وَنَعْلَاهُ مِنْ جِلْدِ حِمَارٍ، غَيْرِ ذَكِيٍّ.
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے اس حالت میں کلام فرمایا کہ وہ اون کے بنے ہوئے جبے، اون کی چادر، اون کے پاجامے اور اون کی ٹوپی میں ملبوس تھے، اور ان کے نعلین (جوتے) غیر ذبح شدہ گدھے کی کھال سے تیار کردہ تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 4983]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1734، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3483، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 960، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4962»
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1734، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3483، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 960، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4962»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف