🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب مَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ أَنْ يُنْبَذَ فِي الظُّرُوفِ
باب: مذکورہ بالا برتنوں میں نبیذ بنانے کی رخصت کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 1870 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ترمذی: 1870
سنن نسائی: 5659
مسند احمد: 14244
مصنف ابن ابی شیبہ: 25511
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1870
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الظُّرُوفِ " فَشَكَتْ إِلَيْهِ الْأَنْصَارُ، فَقَالُوا: لَيْسَ لَنَا وِعَاءٌ، قَالَ: فَلَا إِذَنْ، قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَأَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان) برتنوں (کے استعمال) سے منع فرمایا تو انصار نے آپ سے شکایت کی، اور کہا: ہمارے پاس دوسرے برتن نہیں ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب میں منع نہیں کرتا“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابن مسعود، ابو سعید خدری، ابوہریرہ اور عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الأشربة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1870]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأشربة 8 (5592)، سنن ابی داود/ الأشربة 7 (3699)، سنن النسائی/الأشربة 40 (5659)، (تحفة الأشراف: 2240) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: **
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5659
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ , وَأَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ , عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا نَهَى عَنِ الظُّرُوفِ شَكَتْ الْأَنْصَارُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , لَيْسَ لَنَا وِعَاءٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلَا إِذًا".
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب کچھ برتنوں سے روکا تو انصار کو شکایت ہوئی، چنانچہ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! ہمارے پاس کوئی اور برتن نہیں ہے تو آپ نے فرمایا: ”تب تو نہیں“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5659]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض برتنوں کے استعمال سے روک دیا تو انصار نے دست بستہ عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہمارے پاس اور برتن (زیادہ تعداد میں) نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر کوئی حرج نہیں۔“ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5659]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الٔ شربة 8 (5592)، سنن ابی داود/الٔاشربة 7 (3699)، سنن الترمذی/الٔعشربة 6 (1871)، (تحفة الأشراف: 2240) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی پھر تو ان کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14244
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْأَوْعِيَةِ"، فَقَالَتْ: الْأَنْصَارُ فَلَا بُدَّ لَنَا، قَالَ:" فَلَا إِذًا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف برتنوں کے استعمال سے منع فرمایا، تو انصار کہنے لگے کہ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر نہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14244]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5592، وانظر تفسير الأوعية برقم: 14267
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24418 ترقیم الشثری: -- 25511
حدثنا عمر بن سعد ، عن سفيان ، عن منصور ، عن سالم ، عن جابر قال: نهى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عن الظروف، فشكت إليه الانصار فقالوا: ليس لنا اوعية، فقال: فلا إذن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٥٩٢)، وأحمد (١٤٢٤٤).
حضرت جابر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے برتنوں سے منع فرمایا تو کچھ انصار نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شکایت کی اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہمارے پاس تو برتن نہیں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر یہ ممانعت نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25511]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5592، 5592 (م)، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5672 / 6، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5146، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3699، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1870، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17564، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14465، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6538، ترقيم محمد عوامة: 24418»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں