الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ التَّدَاوِي بِالْمُسْكِرِ
باب: نشہ آور چیزوں سے دوا کرنے کی ممانعت کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 2046 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
سنن ترمذی: 2046
سنن ابوداود: 3873
بلوغ المرام: 1074
السنن الكبرى للبيهقي: 19676
المعجم الکبیر للطبرانی: 18235
1 تا 10
حدیث نمبر: 2046
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَسَأَلَهُ سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ أَوْ طَارِقُ بْنُ سُوَيْدٍ عَنِ الْخَمْرِ، فَنَهَاهُ عَنْهُ، فَقَالَ: إِنَّا نَتَدَاوَى بِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّهَا لَيْسَتْ بِدَوَاءٍ وَلَكِنَّهَا دَاءٌ ".
وائل بن حجر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر تھے جب سوید بن طارق یا طارق بن سوید نے آپ سے شراب کے بارے میں پوچھا تو آپ نے انہیں شراب سے منع فرمایا، سوید نے کہا: ہم لوگ تو اس سے علاج کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ دوا نہیں بلکہ وہ تو خود بیماری ہے“۔ [سنن ترمذي/كتاب الطب عن رسول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2046]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الأشربة 3 (1984)، سنن ابی داود/ الطب 11 (3873)، (تحفة الأشراف: 11771)، و مسند احمد (3/317)، (وھو مروي أیضا من مسند طارق بن سوید عند: سنن ابن ماجہ/الطب 27 (3500)، و مسند احمد (4/311)، و (5/292- 293، 299) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3500)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
صحيح مسلم
صحيح مسلم
حدیث نمبر: 3873
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ، ذَكَرَ طَارِقُ بْنُ سُوَيْدٍ أَوْ سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْخَمْرِ؟ فَنَهَاهُ، ثُمَّ سَأَلَهُ؟ فَنَهَاهُ، فَقَالَ لَهُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّهَا دَوَاءٌ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا وَلَكِنَّهَا دَاءٌ".
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، طارق بن سوید یا سوید بن طارق نے ذکر کیا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے متعلق پوچھا تو آپ نے انہیں منع فرمایا، انہوں نے پھر پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پھر منع فرمایا تو انہوں نے آپ سے کہا: اللہ کے نبی! وہ تو دوا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں بلکہ بیماری ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الطب /حدیث: 3873]
سیدنا طارق بن سوید یا سوید بن طارق رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا، اس نے پھر سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا، تو اس نے کہا: ”اے اللہ کے نبی! یہ دوا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں یہ بیماری ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطب /حدیث: 3873]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الطب 27 (3500)، (تحفة الأشراف: 4980)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الأشربة 3 (1984)، سنن الترمذی/الطب 8 (2046)، مسند احمد (4/311، 5/293)، سنن الدارمی/الأشربة 6 (2140) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1984)
حدیث نمبر: 1074
وعن وائل الحضرمي أن طارق بن سويد رضي الله عنه سأل النبي صلى الله عليه وآله وسلم عن الخمر يصنعها للدواء فقال: «إنها ليست بدواء ولكنها داء» . أخرجه مسلم وأبو داود وغيرهما.
سیدنا وائل بن حضرمی سے روایت ہے کہ طارق بن سوید رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے بارے میں پوچھا کہ وہ اسے دوا کیلئے بناتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یہ دوا بالکل نہیں بلکہ یہ بیماری ہے۔ “ اسے مسلم اور ابوداؤد وغیرہما نے تخریج کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1074]
«وَعَنْ» اور سے – «وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ» وائل حضرمی – «أَنَّ طَارِقَ بْنَ سُوَيْدٍ» کہ طارق بن سوید نے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «سَأَلَ النَّبِيَّ» نبی سے پوچھا – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «عَنِ الْخَمْرِ» شراب کے بارے میں – «يَصْنَعُهَا» جسے وہ بناتا ہے – «لِلدَّوَاءِ» دوا کے لیے – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «إِنَّهَا لَيْسَتْ» بے شک وہ نہیں ہے – «بِدَوَاءٍ» دوا – «وَلَكِنَّهَا» بلکہ وہ – «دَاءٌ» بیماری ہے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم – «وَأَبُو دَاوُدَ» اور ابو داود – «وَغَيْرُهُمَا» اور ان دونوں کے علاوہ (دوسروں) نے۔
اور سیدنا وائل حضرمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا طارق بن سوید رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس شراب کے بارے میں پوچھا جسے وہ دوا کے لیے بناتے تھے، تو آپ نے فرمایا: ”یہ دوا نہیں بلکہ بیماری ہے۔“ اسے مسلم، ابو داود اور دیگر نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1074]
اور سیدنا وائل حضرمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا طارق بن سوید رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس شراب کے بارے میں پوچھا جسے وہ دوا کے لیے بناتے تھے، تو آپ نے فرمایا: ”یہ دوا نہیں بلکہ بیماری ہے۔“ اسے مسلم، ابو داود اور دیگر نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1074]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الأشربة، باب تحريم التداوي بالخمر...، حديث:1984، وأبوداود، الطب، حديث:3873، والترمذي، الطب، حديث:2046، وابن ماجه، الطب، حديث:3500.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 18788
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَا: حدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَمِيِّ ، قَالَ حَجَّاجٌ: إِنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ مِنْ خَثْعَمٍ يُقَالُ لَهُ: سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ. وَقَالَ ابْنُ جَعْفَرٍ أَوْ طَارِقُ بْنُ سُوَيْدٍ الْجُعْفِيُّ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْخَمْرِ، فَنَهَاهُ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں موجود تھے کہ قبیلہ خثعم کے ایک آدمی سوید بن طارق یا طارق بن سوید جعفی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے متعلق پوچھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منع فرما دیا، پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18788]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1984
حدیث نمبر: 18859
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنْبَأَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَجُلًَا يُقَالُ لَهُ: سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْخَمْرِ، فَنَهَاهُ عَنْهَا، فَقَالَ: إِنِّما أَصْنَعُهَا لِلدَّوَاءِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّهَا دَاءٌ وَلَيْسَتْ بِدَوَاءٍ" .
حضرت وائل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سوید بن طارق نامی ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے متعلق پوچھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس سے منع فرمایا، اس نے کہا کہ میں تو اسے دوا کے لئے بناتا ہوں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ تو بیماری ہے، دوا نہیں ہے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18859]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 1984، وهذا إسناد اختلف فيه على سماك
حدیث نمبر: 18862
حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ،" أَنَّ طَارِقَ بْنَ سُوَيْدٍ الْجُعْفِيَّ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْخَمْرِ، فَنَهَاهُ أَوْ كَرِهَ لَهُ أَنْ يَصْنَعَهَا، فَقَالَ: إِنَّمَا نَصْنَعُهَا لِلدَّوَاءِ، فَقَالَ: " إِنَّهُ لَيْسَ بِدَوَاءٍ وَلَكِنَّهُ دَاءٌ" .
حضرت وائل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ طارق بن سوید جعفی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے متعلق پوچھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں منع فرمایا یا اسے بنانے کو ناپسند فرمایا، انہوں نے عرض کیا کہ ہم تو اسے دوا کے لئے بناتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ دوا نہیں بلکہ بیماری ہے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18862]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 1984، وهذا إسناد اختلف فيه على سماك
حدیث نمبر: 27238
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , وَحَجَّاجٌ , قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلْقَمَةَ بْنَ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ مِنْ خَثْعَمَ، يُقَالُ لَهُ: سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ، عَنْ الْخَمْرِ , فَنَهَاهُ، فَقَالَ: إِنَّمَا هُوَ شَيْءٌ نَصْنَعُهُ دَوَاءً، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا هِيَ دَاءٌ" .
حضرت وائل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت سوید بن طارق رضی اللہ عنہ نے بارگاہ میں عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم لوگ انگوروں کے علاقے میں رہتے ہیں، کیا ہم انہیں نچوڑ کر (ان کی شراب) پی سکتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“، عرض کیا: ہم مریضوں کو علاج کے طور پر پلا سکتے ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں شفا نہیں بلکہ یہ تو بیماری ہے۔“ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27238]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 1984، وهذا إسناد اختلف فيه على سماك
حدیث نمبر: 7577
عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْخَمْرِ فَنَهَاهُ عَنْهَا فَقَالَ إِنِّي أَصْنَعُهَا لِلدَّوَاءِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا دَاءٌ وَلَيْسَتْ بِدَوَاءٍ
۔ سیدنا وائل حضرمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سوید بن طارق نامی ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شراب کے بارے میں دریافت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے پینے سے روک دیا، اس نے کہا: میں دوا کے لیے شراب بناتا ہوں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک یہ تو بیماری ہے اور دوا نہیں ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7577]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19065»
وضاحت: فوائد: … امام نووی نے کہا: اس حدیث میں یہ صراحت موجود ہے کہ شراب دوا نہیں ہے، لہذا اس سے علاج کرنا درست نہیںہے، ہمارے اصحاب کے ہاں یہی رائے راجح ہے کہ اس سے علاج کرنا حرام ہے اور پیاس بجھانے کے لیے اس کو پینا بھی حرام ہے، ہاں جب لقمہ گلے میںپھنس جائے اور اس کو اتارنے کے لیے شراب کے علاوہ کوئی چیز موجود نہ ہو تو ضروری ہے کہ شراب استعمال کر لی جائے۔
الحكم على الحديث:
انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19065
حدیث نمبر: 7631
عَنْ عَقْلَمَةَ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ مِنْ خَثْعَمَ يُقَالُ لَهُ سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ عَنِ الْخَمْرِ فَنَهَاهُ فَقَالَ إِنَّمَا هُوَ شَيْءٌ نَصْنَعُهُ دَوَاءً فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا هِيَ دَاءٌ
۔ سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں حاضر تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خثعم قبیلہ کے ایک آدمی نے، جس کا نام سوید بن طارق تھا، شراب کے متعلق دریافت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اس سے منع فرمایا، اس نے کہا: کیا اس کو بطور دوا استعمال کر لیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تو خود بیماری ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال)/حدیث: 7631]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27780»
الحكم على الحديث:
انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27780
حدیث نمبر: 1390
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلْقَمَةَ بْنَ وَائِلٍ ، يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ وَائِلِ بْنِ حُجْر ، أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ طَارِقٍ " سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْخَمْرِ، وَقَالَ: إِنَّا نَصْنَعُهَا، فَنَهَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا دَوَاءٌ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهَا لَيْسَتْ بِدَوَاءٍ، وَلَكِنَّهَا دَاءٌ" .
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، سیدنا سوید بن طارق رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے عرض کی: ہم اسے تیار کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس سے منع کر دیا۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ دوا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ دوا نہیں بلکہ یہ بیماری ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1390]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1984، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1389، 1390، 6065،وأبو داود فى (سننه) برقم: 3873، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2046، 2046 م، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2140، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3500،والدارقطني فى (سننه) برقم: 4703، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19089» «رقم طبعة با وزير 1387»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن، وهو مكرر ما قبله.