الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب مَا جَاءَ فِي مِيرَاثِ ابْنَةِ الاِبْنِ مَعَ ابْنَةِ الصُّلْبِ
باب: بیٹی کے ساتھ پوتی کی وراثت کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 2093 (کل: 10 مقامات، 5 کتب)
سنن ترمذی: 2093
حدیث نمبر: 2093
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ الْأَوْدِيِّ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي مُوسَى وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ، فَسَأَلَهُمَا عَنِ الِابْنَةِ، وَأُخْتٍ لأب، وأم، فقال: للابنة النصف، وللأخت من الأب والأم ما بقي، وقالا له: انطلق إلى عبد الله، فاسأله فإنه سيتابعنا، فأتى عبد الله فذكر ذلك له وأخبره بما وَابْنَةِ الِابْنِ قَالَا، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ، وَلَكِنْ أَقْضِي فِيهِمَا كَمَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ، وَلِلْأُخْتِ مَا بَقِيَ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَأَبُو قَيْسٍ الْأَوْدِيُّ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَرْوَانَ الْكُوفِيُّ، وَقَدْ رَوَاهُ شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ.
ہزیل بن شرحبیل کہتے ہیں کہ ابوموسیٰ اور سلمان بن ربیعہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے ان سے بیٹی، پوتی اور حقیقی بہن کی میراث کے بارے میں پوچھا، ان دونوں نے جواب دیا: بیٹی کو آدھی میراث اور حقیقی بہن کو باقی حصہ ملے گا، انہوں نے اس آدمی سے یہ بھی کہا کہ عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کے پاس جاؤ اور ان سے پوچھو، وہ بھی ہماری طرح جواب دیں گے، وہ آدمی عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کے پاس آیا، ان سے مسئلہ بیان کیا اور ابوموسیٰ اور سلمان بن ربیعہ نے جو کہا تھا اسے بھی بتایا، عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ نے کہا: اگر میں بھی ویسا ہی جواب دوں تب تو میں گمراہ ہو گیا اور ہدایت یافتہ نہ رہا، میں اس سلسلے میں اسی طرح فیصلہ کروں گا جیسا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ کیا: بیٹی کو آدھا ملے گا، پوتی کو چھٹا حصہ ملے گا تاکہ (بیٹیوں کا مکمل حصہ) دو تہائی پورا ہو جائے اور باقی حصہ بہن کو ملے گا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- شعبہ نے بھی ابوقیس عبدالرحمٰن بن ثروان اودی کوفی سے یہ حدیث روایت کی ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الفرائض عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2093]
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- شعبہ نے بھی ابوقیس عبدالرحمٰن بن ثروان اودی کوفی سے یہ حدیث روایت کی ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الفرائض عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2093]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الفرائض 8 (6736)، سنن ابی داود/ الفرائض 4 (2890)، سنن ابن ماجہ/الفرائض 2 (2721) (تحفة الأشراف: 9594)، ودي الفرائض 7 (2932) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: کل ترکہ کے (۱۲) حصے فرض کریں گے جن میں سے: مرنے والے کی بیٹی کے لیے کل ترکہ کا آدھا =۶ حصے، پوتی کے لیے چھٹا حصہ =۲ حصے اور مرنے والے کی بہن کے لیے باقی ترکہ =۴ حصے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2721)
حدیث نمبر: 3691
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنِ الْهُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي مُوسَى، وَسُلَيْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ، فَسَأَلَهُمَا عَنِ ابْنَةٍ، وَابْنَةِ ابْنٍ، وأخت لأب، فقالا: للبنت النصف، وللأخت النصف، وأت ابن مسعود، فإنه سيتابعنا، قَالَ: فَأَتَى ابْنَ مَسْعُودٍ، فَسَأَلَهُ، وَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَا، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : لَقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ! سَأَقْضِي بِمَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ، تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ".
ہزیل بن شرحبیل کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص سیدنا ابوموسی اور سیدنا سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور ان سے یہ مسئلہ پوچھا کہ اگر کسی شخص کے ورثا میں ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک باپ شریک بہن ہو تو تقسیم وراثت کس طرح ہو گی؟ ان دونوں نے جواب دیا کہ کل مال کا نصف بیٹی کو مل جائے گا اور دوسرا نصف بہن کو اور تم سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس جا کر ان سے بھی یہ مسئلہ پوچھ لو، وہ ہماری موافقت اور تائید کریں گے، چنانچہ وہ شخص سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آ گیا اور ان سے وہ مسئلہ پوچھا اور مذکورہ حضرات کا جواب بھی نقل کیا، سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر میں نے بھی یہی فتوی دیا تو میں گمراہ ہو جاؤں گا اور ہدایت یافتگان میں سے نہ رہوں گا، میں وہی فیصلہ کروں گا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا، بیٹی کو کل مال کا نصف ملے گا، پوتی کو چھٹا حصہ تاکہ دو ثلث مکمل ہو جائیں اور جو باقی بچے گا وہ بہن کو مل جائے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3691]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6742.
حدیث نمبر: 4195
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي مُوسَى، وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ، فَسَأَلَهُمَا عَنِ ابْنَةٍ، وَابْنَةِ ابْنٍ، وأخت، فقالا: للابنة النصف، وللأخت النصف، وأت عبد الله، فإنه سيتابعنا، فأتى عبد الله ، فأخبره، فقال: قد ضللت إذا وما أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ، لَأَقْضِيَنَّ فِيهَا بِقَضَاءِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَالَ: قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَذَا قَالَ سُفْيَانُ:" لِلْابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ".
ہزیل بن شرحبیل کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے یہ مسئلہ پوچھا کہ اگر کسی شخص کے ورثا میں ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک حقیقی بہن ہو تو تقسیم وراثت کس طرح ہو گی؟ ان دونوں نے جواب دیا کہ کل مال کا نصف بیٹی کو مل جائے گا اور دوسرا نصف بہن کو، اور تم سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس جا کر ان سے بھی یہ مسئلہ پوچھ لو، وہ ہماری موافقت اور تائید کریں گے، چنانچہ وہ شخص سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آ گیا اور ان سے وہ مسئلہ پوچھا اور مذکورہ حضرات کا جواب بھی نقل کیا، سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر میں نے بھی یہی فتوی دیا تو میں گمراہ ہو جاؤں گا اور ہدایت یافتگان میں سے نہ رہوں گا، میں وہی فیصلہ کروں گا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا، بیٹی کو کل مال کا نصف ملے گا، پوتی کو چھٹا حصہ تاکہ دو ثلث مکمل ہو جائیں اور جو باقی بچے گا وہ بہن کو مل جائے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4195]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6742.
حدیث نمبر: 4420
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ، عَنِ امْرَأَةٍ تَرَكَتْ ابْنَتَهَا، وَابْنَةَ ابْنِهَا، وَأُخْتَهَا؟ فَقَالَ: النِّصْفُ لِلِابْنَةِ، وَلِلْأُخْتِ النِّصْفُ، وَقَالَ: ائْتِ ابْنَ مَسْعُودٍ، فَإِنَّهُ سَيُتَابِعُنِي، قَالَ: فَأَتَوْا ابْنَ مَسْعُودٍ ، فَأَخْبَرُوهُ بِقَوْلِ أَبِي مُوسَى، فَقَالَ: لَقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ، لَأَقْضِيَنَّ فِيهَا بِقَضَاءِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ شُعْبَةُ: وَجَدْتُ هَذَا الْحَرْفَ مَكْتُوبًا لَأَقْضِيَنَّ فِيهَا بِقَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ". فَأَتَوْا أَبَا مُوسَى، فَأَخْبَرُوهُ بِقَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: لَا تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ مَا دَامَ هَذَا الْحَبْرُ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ.
ہزیل بن شرحبیل کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے یہ مسئلہ پوچھا کہ اگر کسی شخص کے ورثاء میں ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک حقیقی بہن ہو تو تقسیم وراثت کس طرح ہوگی؟ انہوں نے جواب دیا کہ کل مال کا نصف بیٹی کو مل جائے گا اور دوسرا نصف بہن کو، اور تم سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس جاکر ان سے بھی یہ مسئلہ پوچھ لو، وہ ہماری موافقت اور تائید کریں گے، نچانچہ وہ شخص سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آ گیا اور ان سے وہ مسئلہ پوچھا اور سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ کا جواب بھی نقل کیا، سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر میں نے بھی یہی فتوی دیا تو میں گمراہ ہو جاؤں گا اور ہدایت یافتگان میں سے نہ رہوں گا، میں وہی فیصلہ کروں گا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”بیٹی کو کل مال کا نصف ملے گا، پوتی کو چھٹا حصہ تاکہ دو ثلث مکمل ہو جائیں اور جو باقی بچے گا وہ بہن کو مل جائے گا۔“ لوگوں نے سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس جا کر انہیں سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی رائے بتائی تو انہوں نے فرمایا: جب تک اتنے بڑے عالم تمہارے درمیان موجود ہیں تم مجھ سے سوال نہ پوچھا کرو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4420]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6736.
ترقیم العلمیہ : 4026 ترقیم الرسالہ : -- 4097
قُرِئَ عَلَى ابْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِيَّ ، وَسَلْمَانَ بْنَ رَبِيعَةَ ، فَسَأَلَهُمَا عَنِ ابْنَةٍ، وَابْنَةِ ابْنٍ، وَأُخْتٍ لأَبٍ، وَأُمٍّ، فَقَالا: لِلابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِلأُخْتِ مَا بَقِيَ، وَقَالا:" انْطَلِقْ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ، فَاسْأَلْهُ فَإِنَّهُ سَيُتَابِعُنَا، فَأَتَى عَبْدَ اللَّهِ ، فَسَأَلَهُ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالا، قَالَ: وَلَكِنِّي أَقْضِي فِيهَا كَمَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: النِّصْفُ لِلابْنَةِ، وَلابْنَةِ الابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ، وَلِلأُخْتِ مَا بَقِيَ" ،.
ہزیل بن شرحبیل بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اور سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اس نے ان دونوں حضرات سے ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک سگی بہن کی وراثت کا حکم دریافت کیا، تو ان دونوں حضرات نے یہ فرمایا: ”بیٹی کو نصف حصہ ملے گا اور باقی بچ جانے والا مال اس کی بہن کو ملے گا۔“ پھر ان دونوں نے فرمایا: ”تم سیدنا عبداللہ کے پاس جاؤ اور ان سے اس بارے میں دریافت کرو، وہ بھی ہماری رائے کے مطابق جواب دیں گے۔“ وہ شخص سیدنا عبداللہ کے پاس آیا، ان سے اس بارے میں دریافت کیا اور انہیں یہ بھی بتایا کہ ان دونوں حضرات نے یہ جواب دیا ہے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس بارے میں وہ فیصلہ دوں گا، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا تھا، نصف حصہ بیٹی کو ملے گا، چھٹا حصہ پوتی کو ملے گا، تا کہ دو تہائی حصے مکمل ہو جائیں اور باقی بچ جانے والا مال اس کی بہن کو ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الفرائض/حدیث: 4097]
ترقیم العلمیہ: 4026
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6736، 6742،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6034، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8053، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6294،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2890، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2093، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2932، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2721، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4097، 4098، 4099، 4100، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3766، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 29659، 31724، 31725»
ترقیم العلمیہ : 4029 ترقیم الرسالہ : -- 4100
قُرِئَ عَلَى ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ ، عَنِ الْهُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، أَنَّ أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِيَّ ، سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَرَكَ ابْنَةً، وَابْنَةَ ابْنِهِ، وَأُخْتَهُ لأَبِيهِ، وَأُمَّهُ، فَقَالَ: لِلابْنَةِ النِّصْفُ، وَمَا بَقِيَ فَلِلأُخْتِ لِلأَبِ، وَالأُمِّ، وَقَالَ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، سَيَقُولُ مثل مَا قُلْتُ، فَسَأَلُوا ابْنَ مَسْعُودٍ، وَأَخْبِرُوهُ بِمَا قَالَ أَبُو مُوسَى، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : كَيْفَ أَقُولُ وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لِلابْنَةُ النِّصْفُ، وَلابْنَةِ الابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلأُخْتِ مِنَ الأَبِ، وَالأُمِّ" .
ہزیل بن شرحبیل بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو پس ماندگان میں ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک سگی بہن کو چھوڑ کر جاتا ہے، تو حضرت ابوموسیٰ نے فرمایا: ”اس کی بیٹی کو نصف حصہ ملے گا اور جو باقی مال بچ جائے گا، وہ اس کی بہن کو مل جائے گا۔“ پھر سیدنا ابوموسیٰ اشعری نے فرمایا: ”سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بھی اسی کے مطابق جواب دیں گے، جو میں نے کہا ہے۔“ لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا اور انہیں سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے جواب کے بارے میں بھی بتایا، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں یہ کیسے کہہ سکتا ہوں، جبکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (ایسی صورت حال میں) بیٹی کو نصف ملے گا، پوتی کو چھٹا حصہ ملے گا، اس طرح دو تہائی حصے مکمل ہو جائیں گے اور جو باقی بچ جائے گا، وہ سگی بہن کو مل جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الفرائض/حدیث: 4100]
ترقیم العلمیہ: 4029
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6736، 6742،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6034، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8053، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6294،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2890، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2093، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2932، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2721، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4097، 4098، 4099، 4100، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3766، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 29659، 31724، 31725»
حدیث نمبر: 12310
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمَوَيْهِ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلَانِسِيُّ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثنا ⦗٣٧٦⦘ شُعْبَةُ، ثنا أَبُو قَيْسٍ قَالَ: سَمِعْتُ هُزَيْلَ بْنَ شُرَحْبِيلَ يَقُولُ: سُئِلَ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ عَنِ ابْنَةٍ وَابْنَةِ ابْنٍ وَأُخْتٍ، فَقَالَ: لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِلْأُخْتِ النِّصْفُ، قَالَ: وَائْتِ ابْنَ مَسْعُودٍ فَسَيُتَابِعُنِي، فَسُئِلَ عَنْهَا ابْنُ مَسْعُودٍ وَأَخْبَرَ بِقَوْلِ أَبِي مُوسَى فَقَالَ لَقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ، أَقْضِي فِيهَا بِمَا قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةً لِلْثُلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ"، قَالَ: فَأَتَيْنَا أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ فَأَخْبَرْنَاهُ بِقَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: لَا تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ مَا دَامَ هَذَا الْحَبْرُ فِيكُمْ.
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے بیٹی، پوتی اور بہن کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: ”بیٹی کے لیے نصف اور بہن کے لیے بھی نصف“ اور کہا: ”ابن مسعود رضی اللہ عنہما کے پاس جاؤ، وہ بھی میرے والی بات کہیں گے“، پس ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے اس بارے میں پوچھا گیا اور انہیں ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی بات بھی بتائی گئی تو انہوں نے کہا: ”تحقیق میں اس وقت گمراہ ہوں گا اور ہدایت پر نہیں ہوں گا، میں اس بارے میں وہی فیصلہ کروں گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ کیا کہ: ”بیٹی کے لیے نصف، پوتی کے لیے سدس دو تہائی پورا کرنے والا اور جو باقی بچے وہ بہن کے لیے ہے۔““ راوی کہتے ہیں: ہم ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، ہم نے انہیں ابن مسعود رضی اللہ عنہما کی بات بتائی تو انہوں نے کہا: ”تم مجھ سے کسی چیز کے بارے میں اس وقت تک سوال نہ کرو جب تک یہ تم میں موجود ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12310]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 12317
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ جَنَاحُ بْنُ نُذَيْرِ بْنِ جَنَاحٍ الْمُحَارِبِيُّ بِالْكُوفَةِ، أنا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَيْمٍ، ثنا أَبُو عُمَرَ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ، أنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، وَقَبِيصَةُ، عَنْ سُفْيَانَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، عَنِ الْهُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي مُوسَى وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ فَسَأَلَهُمَا عَنِ ابْنَةٍ وَابْنَةِ ابْنٍ وَأُخْتٍ لِأَبٍ وَأُمٍّ، فَقَالَا: لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِلْأُخْتِ مِنَ الْأَبِ وَالْأُمِّ مَا بَقِيَ، وَقَالَا لَهُ: انْطَلِقْ إِلَى عَبْدِ اللهِ فَسَلْهُ؛ فَإِنَّهُ سَيُتَابِعُنَا، قَالَ: فَأَتَى عَبْدَ اللهِ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ {قَدْ ضَلَلْتُ} إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ، وَلَكِنْ أَقْضِي فِيهَا كَمَا قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ، وَلِلْأُخْتِ مَا بَقِيَ" لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي عَبْدِ اللهِ، وَفِي رِوَايَةِ جَنَاحٍ: بِمَا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ..
ہزیل بن شرحبیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ایک آدمی ابو موسیٰ اور سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، اس نے ان سے سوال کیا کہ بیٹی، پوتی اور حقیقی بہن کے بارے میں کیا حکم ہے؟ دونوں نے کہا: ”بیٹی کے لیے نصف اور باقی ماندہ حقیقی بہن کے لیے ہے“ اور اسے کہا: ”جاؤ عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس اس سے سوال کرو، وہ بھی ہماری متابعت کریں گے۔“ وہ آدمی عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور سارا معاملہ ذکر کیا، عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس وقت گمراہ ہوں گا اور ہدایت پر نہ ہوں گا، لیکن میں اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والا فیصلہ کروں گا: ”بیٹی کے لیے نصف، پوتی کے لیے سدس، دو تہائی کو مکمل کرنے والا اور بہن کے لیے جو باقی بچے۔““ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12317]
تخریج الحدیث: «بخاري 6239»
الحكم على الحديث:
بخاري 6239
حدیث نمبر: 5108
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلٍ ، أَنَّ أَبَا مُوسَى ، وَسَلْمَانَ بْنَ رَبِيعَةَ سُئِلَا عَنِ ابْنَةٍ، وَابْنَةِ ابْنٍ، وَأُخْتٍ، فَقَالَا: لِلْأُخْتِ النِّصْفُ، وَلِلِابْنَةِ النِّصْفُ، فَسُئِلَ عَبْدُ اللهِ ، فَقَالَ: لَقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ، أَقُولُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ.
ہزیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے بیٹی، پوتی اور بہن کی وراثت کے متعلق دریافت کیا گیا تو ان دونوں نے کہا: ”بہن کے لیے نصف اور بیٹی کے لیے نصف حصہ ہے“، پھر جب سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”(اگر میں نے حق کے خلاف فیصلہ کیا تو) ﴿لَقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ﴾ ”تب تو میں یقیناً بہک گیا اور میں ہدایت پانے والوں میں سے نہ رہا“، میں وہی فیصلہ کروں گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ «لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ» ”بیٹی کے لیے نصف ہے، پوتی کے لیے چھٹا حصہ ہے تاکہ (بیٹیوں کا کل حصہ) دو تہائی مکمل ہو جائے، اور جو اس کے بعد باقی بچ جائے وہ بہن کا ہے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5108]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6355، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2093، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2890، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2721، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3683، 4184، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8028، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6034، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6756، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5086»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6355، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2093، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2890، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2721، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3683، 4184، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8028، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6034، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6756، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5086»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5235
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي مُوسَى وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ فَسَأَلَهُمَا عَنِ ابْنَةٍ، وَابْنَةِ ابْنٍ، وَأُخْتٍ لِأَبٍ، وَأُمٍّ، فَقَالَا: لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ، فَأَتَى الرَّجُلُ عَبْدَ اللهِ فَسَأَلَهُ، فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَا، فَقَالَ: قَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ، وَلَكِنْ أَقْضِي بِمَا قَضَى بِهِ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ، تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ.
ہزیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے بیٹی، پوتی اور سگی بہن کی وراثت کے بارے میں دریافت کیا، تو ان دونوں نے کہا: ”بیٹی کے لیے نصف (آدھا مال) ہے اور جو باقی بچ جائے وہ بہن کا ہے“، پھر وہ شخص سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہیں ان دونوں کے فتوے کے بارے میں بتایا، تو انہوں نے فرمایا: ”(اگر میں بھی یہی کہوں) تو میں گمراہ ہو گیا اور ہدایت یافتہ لوگوں میں سے نہ رہا، بلکہ میں اس مسئلے میں وہی فیصلہ کروں گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ: «لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ، تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ» ”بیٹی کے لیے نصف ہے، پوتی کے لیے چھٹا حصہ ہے تاکہ (بیٹیوں کا مجموعی حصہ) دو تہائی مکمل ہو جائے، اور جو باقی بچ جائے وہ بہن کا ہے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5235]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5108)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6355، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2093، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2890، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2721، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3683، 4184، وأخرجه مسند البزار برقم: 2043، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19031، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8028، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9871، 9872، 9874، 9875، 9876، 9877، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5008، 6799، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7409، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5213»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5108)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6355، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2093، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2890، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2721، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3683، 4184، وأخرجه مسند البزار برقم: 2043، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19031، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8028، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9871، 9872، 9874، 9875، 9876، 9877، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5008، 6799، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7409، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5213»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح