🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. باب مَا جَاءَ فِي مَعِيشَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَهْلِهِ
باب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم اور ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کی معاشی زندگی کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 2356 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
سنن ترمذی: 2356، 2357
صحیح مسلم: 7445
شمائل ترمذی: 142، 147
مسند احمد: 24665
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4538
المعجم الاوسط: 6029
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2356
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُهَلَّبِي، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَدَعَتْ لِي بِطَعَامٍ، وَقَالَتْ: " مَا أَشْبَعُ مِنْ طَعَامٍ فَأَشَاءُ أَنْ أَبْكِيَ إِلَّا بَكَيْتُ، قَالَ: قُلْتُ: لِمَ؟ قَالَتْ: أَذْكُرُ الْحَالَ الَّتِي فَارَقَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الدُّنْيَا وَاللَّهِ مَا شَبِعَ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ مَرَّتَيْنِ فِي يَوْمٍ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
مسروق کہتے ہیں کہ میں ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے ہمارے لیے کھانا طلب کیا اور کہا کہ میں جب بھی کسی کھانے سے سیر ہوتی ہوں اور رونا چاہتی ہوں تو رونے لگتی ہوں۔ میں نے سوال کیا: ایسا کیوں؟ عائشہ رضی الله عنہا نے کہا: میں اس حالت کو یاد کرتی ہوں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوا، اللہ کی قسم! آپ روٹی اور گوشت سے ایک دن میں دو بار کبھی سیر نہیں ہوئے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2356]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف، وانظر مایأتي بعدہ (تحفة الأشراف: 17627) (ضعیف) (سند میں مجالد بن سعید ضعیف ہیں، اگلی روایت صحیح ہے جس کا سیاق اس حدیث کے سیاق سے قدرے مختلف ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، التعليق الرغيب (4 / 109) ، مختصر الشمائل (128)
قال الشيخ زبير على زئي:(2356) إسناده ضعيف
مجالد : ضعيف (تقدم: 653)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2970 ترقیم شاملہ: -- 7445
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ يُحَدِّثُ، عَنْ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: " مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ خُبْزِ شَعِيرٍ يَوْمَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ، حَتَّى قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
عبدالرحمٰن بن یزید نے ہمیں اسود سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں نے کبھی دو دن متواتر جو کی روٹی پیٹ بھر کر نہیں کھائی یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی۔ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7445]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کنبہ (بیوی بچے) متواتر دو دن جو کی روٹی سے سیر نہیں ہوئے، حتیٰ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح قبض کر لی گئی۔ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7445]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2970
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2357
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، قَال: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ يُحَدِّثُ، عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: " مَا شَبِعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ خُبْزِ شَعِيرٍ يَوْمَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ حَتَّى قُبِضَ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وفي الباب عن أَبِي هُرَيْرَةَ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو روز متواتر جو کی روٹی کبھی سیر ہو کر نہیں کھائی یہاں تک کہ آپ وفات پا گئے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابوہریرہ رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2357]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الزہد 1 (2970)، سنن ابن ماجہ/الأطعمة 49 (3346) (تحفة الأشراف: 16014) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح مختصر الشمائل (123)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 142
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ، يُحَدِّثُ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: «مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ خُبْزِ الشَّعِيرِ يَوْمَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ حَتَّى قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک آپ کے اہل خانہ نے مسلسل دو دن بھی جو کی روٹی پیٹ بھر کر نہ کھائی۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى صفة خبز رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 142]
تخریج الحدیث: { «سنده صحيح» }:
«سنن ترمذي: 2357، وقال: حسن صحيح . صحيح مسلم: 2970 من حديث شعبة . صحيح بخاري: 5416 من حديث الاسود بن يزيدبه .» نیز دیکھئیے آنے والی حدیث: 148
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 147
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُهَلَّبِيُّ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ، فَدَعَتْ لِي بِطَعَامٍ وَقَالَتْ: «مَا أَشْبَعُ مِنْ طَعَامٍ فَأَشَاءُ أَنْ أَبْكِيَ إِلَّا بَكِيتُ» . قَالَ: قُلْتُ لِمَ؟ قَالَتْ: «أَذْكُرُ الْحَالَ الَّتِي فَارَقَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الدُّنْيَا، وَاللَّهِ مَا شَبِعَ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ مَرَّتَيْنِ فِي يَوْمٍ»
مسروق سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے میرے لیے کھانا منگوایا اور فرمایا کہ سیر ہو کر کھانا کھاؤں پھر رونے کو روکنا نہ چاہوں تو رو پڑتی ہوں، میں نے پوچھا: اس کی وجہ کیا ہے؟ فرمانے لگیں: مجھے اپنے اوپر گزرا ہوا وہ حال اور وقت یاد آ جاتا ہے جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے جدا ہوئے تھے۔ اللہ کی قسم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی ایک دن میں دو مرتبہ روٹی اور گوشت سیر ہو کر نہیں کھایا۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى صفة خبز رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 147]
تخریج الحدیث: { «سنده ضعيف» }:
«سنن ترمذي: 2356 وقال: هذا حديث حسن . مسند ابي يعليٰ: 4538»
یہ روایت اس وجہ سے ضعیف ہے کہ اس کا ایک بنیادی راوی مجالد بن سعید الہمدانی جمہور محدثین کے نزدیک ضعیف ہے۔
فائدہ: صحیح مسلم میں آیا ہے کہ «لقد مات رسول الله صلى الله عليه وسلم وما شبع من خبز و زيت فى يوم واحد مرتين» ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے اور آپ نے ایک دن میں سیر ہو کر دو دفعہ روٹی اور گھی نہیں کھایا تھا۔“ [ح2974]
اور یہ صحیح حدیث مجالد کی ضعیف روایت سے بے نیاز کر دیتی ہے۔
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24665
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ ، يُحَدِّثُ عَنْ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: " مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ خُبْزِ شَعِيرٍ يَوْمَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ، حَتَّى قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل خانہ نے کبھی مسلسل دو دن تک پیٹ بھر کر جو کی روٹی نہیں کھائی، حتیٰ کہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24665]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2970
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4538
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ ، فَدَعَتْ لِي بِطَعَامٍ، فَقَالَتْ لِي: كُلْ، فَإِنِّي مَا شَبِعْتُ مِنْ طَعَامٍ فَأَشَاءُ أَنْ أَبْكِيَ إِلَّا بَكَيْتُ، قُلْتُ: مِمَّ ذَاكَ؟ قَالَتْ: أَذْكُرُ الْحَالَ الَّتِي فَارَقَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الدُّنْيَا، مَا شَبِعَ رَسُولُ اللهِ مِنْ خُبْزِ بُرٍّ فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ، حَتَّى لَحِقَ بِاللهِ.
مسروق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے میرے لیے کھانا منگوایا اور مجھ سے فرمایا: ”کھاؤ، کیونکہ میں جب بھی پیٹ بھر کر کھانا کھاتی ہوں اور رونا چاہتی ہوں تو رو پڑتی ہوں۔“ میں نے عرض کیا کہ یہ کس وجہ سے ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”میں اس کیفیت کو یاد کرتی ہوں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے رخصت ہوئے تھے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن میں کبھی دو مرتبہ گندم کی روٹی سے سیر ہو کر پیٹ نہیں بھرا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سے جا ملے۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4538]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا السباق»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2970، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2356، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3344، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6026، 8866، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4521»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6029
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزْدَادَ التَّوَّزِيُّ، قَالَ: ثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مَسْعُودٍ الْجَحْدَرِيُّ، قَالَ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ: نَا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ ، فَدَعَتْ بِطَعَامٍ، فَقَالَتْ: كُلْ، قَدْ قَلَّ مَا أَشْبَعُ مِنْ طَعَامٍ، وَأَشَاءُ أَنْ أَبْكِيَ إِلَّا بَكَيْتُ، قُلْتُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، ذَلِكَ مِمَّهْ؟ قَالَتْ: I " أَذْكُرُ الْحَالَ الَّتِي فَارَقَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهَا الدُّنْيَا، مَا شَبِعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ مِنْ خُبْزِ الْبُرِّ حَتَّى لَحِقَ بِاللهِ I ". قَالَ: وَقَالَتْ عَائِشَةُ : دَخَلَتْ عَلَيَّ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَرَأَتْ فِرَاشَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبَاءَةً، فَقَالَتْ: مَا لَهُ فِرَاشٌ غَيْرُ هَذَا؟ قُلْتُ: لَا وَاللهِ، مَا لَهُ فِرَاشٌ غَيْرُهُ، فَعَمِدَتْ إِلَى سَبِيبَةٍ مِنَ السَّبَائِبِ، فَحَشَتْهَا صُوفًا، ثُمَّ أَتَتْنِي بِهَا، فَقَالَتْ: لِيَكُنْ هَذَا فِرَاشُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا جَاءَ قَالَ: I " يَا عَائِشَةُ مَا هَذِهِ؟ I " فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: I " رُدِّيهِ I "، قَالَتْ: فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِي وَلَمْ أَرُدَّهُ، وَأَعْجَبَنِي أَنْ يَكُونَ فِي بَيْتِي، فَجَاءَ، فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ أَلَمْ آمُرْكِ أَنْ تَرُدِّيهِ؟ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ لَمْ أَرُدَّهُ، وَأَحْبَبْتُ أَنْ يَكُونَ فِي بَيْتِي، فَقَالَ: I " يَا عَائِشَةُ رُدِّيهِ، فَإِنِّي لَوْ شِئْتُ لَأَجْرَى اللهُ مَعِيَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا الصَّلْتُ بْنُ مَسْعُودٍ I ".
مسروق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا تو انہوں نے کھانا منگوایا اور فرمایا: ”کھاؤ، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ میں کھانے سے سیر ہوں اور رونا چاہوں اور رو نہ پڑوں۔“ میں نے عرض کیا: ”اے ام المومنین! ایسا کس وجہ سے ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”مجھے وہ حالت یاد آ جاتی ہے جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا سے رخصت فرمائی؛ اللہ سے جا ملنے تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ایک دن میں دو مرتبہ گندم کی روٹی سے پیٹ نہیں بھرا۔“ مسروق رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بھی فرمایا: ”انصار کی ایک خاتون میرے پاس آئی، اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر ایک عباء (کمبل نما چادر) دیکھا تو کہنے لگی: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کے سوا کوئی بستر نہیں؟ میں نے کہا: اللہ کی قسم! نہیں، اس کے سوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی بستر نہیں۔ چنانچہ وہ گئی اور ایک چادر لے کر اسے اون سے بھرا، پھر اسے میرے پاس لائی اور کہنے لگی: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر ہو۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو فرمایا: ”اے عائشہ! یہ کیا ہے؟“ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا تو فرمایا: ”اسے واپس کر دو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے تشریف لے گئے اور میں نے اسے واپس نہ کیا، کیونکہ مجھے اچھا لگا کہ وہ میرے گھر میں رہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: ”اے عائشہ! کیا میں نے تمہیں اسے واپس کرنے کا حکم نہیں دیا تھا؟“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے اسے واپس نہیں کیا، مجھے پسند آیا کہ یہ میرے گھر میں رہے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! اسے واپس کر دو، کیونکہ اگر میں چاہتا تو اللہ تعالیٰ سونا اور چاندی میرے ساتھ ساتھ چلا دیتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن زید سے صرف صلت بن مسعود نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6029]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5416، 5423، 5438، 6454، 6455، 6687، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1971، 2970، 2971، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1766 / 474، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5927، 6371، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7170، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4445 / 3، 4443 / 1، 4444 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4506، 4505، 6603، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2812، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1511، 2356، 2357، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2002، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3159، 3346، 3344، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10347، 13438، 13436، 13437، 13442، 19287، 19288، 19289، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24785، 24887، 25304، 25346، 25602، 25863، 26180، 26390، 26817، 27009، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1492، 1632، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4538، 4541، 4539، 4540، 4681، والبزار فى «مسنده» برقم: 4929، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20620، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35543، 35888، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6287، 6284، 6285، 6286، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 143، 149، 148، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5098، 5113، 6355، 8450، 8867»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں