🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. باب مَا جَاءَ فِي الْفَصَاحَةِ وَالْبَيَانِ
باب: فصاحت و بیان کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 2855 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
سنن ترمذی: 2855
مشکوۃ المصابیح: 207
اللؤلؤ والمرجان: 1796
صحیح ابن حبان: 4524
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5032، 5137
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2855
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَخَوَّلُنَا بِالْمَوْعِظَةِ فِي الْأَيَّامِ مَخَافَةَ السَّآمَةِ عَلَيْنَا "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو وعظ و نصیحت کا سلسلے میں اوقات کا خیال کیا کرتے تھے، اس ڈر سے کہ کہیں ہم پر اکتاہٹ طاری نہ ہو جائے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2855]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/العلم 11 (68)، و 12 (70)، والدعوات 69 (6411)، صحیح مسلم/المنافقین 19 (2821) (تحفة الأشراف: 9254)، و مسند احمد (1/377، 425، 440، 443، 462) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: معلوم ہوا کہ وعظ و نصیحت کے لیے وقفے وقفے کے ساتھ کچھ وقت مقرر کرنا چاہیئے، کیونکہ ایسا نہ کرنے سے لوگوں پر اکتاہٹ طاری ہونے کا خطرہ ہے جس سے وعظ و نصیحت کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 207
207 - وَعَنْ شَقِيقٍ: - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ يُذَكِّرُ النَّاسَ فِي كُلِّ خَمِيسٍ. فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ! لَوَدِدْتُ أَنَّكَ ذَكَّرْتَنَا فِي كُلِّ يَوْمٍ. قَالَ: أَمَا إِنَّهُ يَمْنَعُنِي مِنْ ذَلِكَ أَنِّي أَكْرَهُ أَنْ أُمِلَّكُمْ، وَإِنِّي أَتَخَوَّلُكُمْ بِالْمَوْعِظَةِ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَخَوَّلُنَا بِهَا مَخَافَةَ السَّآمَةِ عَلَيْنَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
شقیق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہر جمعرات لوگوں کو وعظ و نصیحت کیا کرتے تھے، کسی آدمی نے ان سے کہا: اے ابو عبدالرحمٰن! میں چاہتا ہوں کہ آپ ہر روز ہمیں وعظ و نصیحت کیا کریں، تو انہوں نے فرمایا: سن لو! ہر روز وعظ و نصیحت کرنے سے مجھے یہی امر مانع ہے کہ میں تمہیں اکتاہٹ میں ڈالنا ناپسند کرتا ہوں، میں وعظ و نصیحت کے ذریعے تمہارا ویسے ہی خیال رکھتا ہوں جیسے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس اندیشے کے پیش نظر کہ ہم اکتا نہ جائیں، ہمارا خیال رکھا کرتے تھے۔ اس حدیث کو بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب العلم/حدیث: 207]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (68) و مسلم (82/ 2821)»
قال الشيخ الألباني: متفق عليه
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1796
1796 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ كَانَ يُذَكِّرُ النَّاسَ فِي كُلِّ خَمِيسٍ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمنِ لَوَدِدْتُ أَنَّكَ ذَكَّرْتَنَا كُلَّ يَوْمٍ قَالَ: أَمَا إِنَّهُ يَمْنَعُنِي مِنْ ذلِكَ أَنِّي أَكْرَهُ أَنْ أُمِلَّكُمْ وَإِنِّي أَتَخَوَّلُكُمْ بِالْمَوْعِظَةِ، كَمَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَخَوَّلُنَا بِهَا، مَخَافَة السَّآمَةِ عَلَيْنَا
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہر جمعرات کے دن لوگوں کو وعظ سنایا کرتے تھے۔ ایک آدمی نے ان سے کہا: اے ابو عبدالرحمن! میں چاہتا ہوں کہ آپ ہمیں ہر روز وعظ سنایا کریں۔ انہوں نے فرمایا: سنو! مجھے اس امر سے کوئی چیز مانع ہے تو یہ کہ میں یہ بات پسند نہیں کرتا کہ کہیں تم تنگ نہ ہو جاؤ اور میں وعظ میں تمہاری فرصت کا وقت تلاش کیا کرتا ہوں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس خیال سے کہ ہم کبیدہ خاطر نہ ہو جائیں، وعظ کے لیے ہمارے اوقاتِ فرصت کا خیال رکھتے تھے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب صفات المنافقين وأحكامهم/حدیث: 1796]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 3 كتاب العلم: 12 باب من جعل لأهل العلم أيامًا معلومة»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4524
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ كَانَ مِمَّا يُذَكِّرُ النَّاسَ كُلَّ خَمِيسٍ، فَقَالَ رَجُلٌ: وَدِدْتُ أَنَّكَ ذَكَّرْتَنَا كُلَّ يَوْمٍ. قَالَ: أَمَا إِِنَّهُ مَا يَمْنَعُنِي ذَلِكَ إِِلا مَخَافَةَ أَنْ أُمِلَّكُمْ، إِِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَتَخَوَّلُنَا بِالْمَوْعِظَةِ بَيْنَ الأَيَّامِ مَخَافَةَ السَّآمَةِ عَلَيْنَا" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ ہر جمعرات کے دن لوگوں کو وعظ کیا کرتے تھے۔ ایک صاحب نے عرض کی: میری یہ خواہش ہے کہ آپ روزانہ ہمیں وعظ کیا کریں، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں صرف اس اندیشے کے تحت یہ کام نہیں کرتا کہ کہیں میں تمہیں اکتاہٹ کا شکار نہ کر دوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہمیں وقفے وقفے سے وعظ کیا کرتے تھے اس اندیشے کے تحت کہ کہیں ہم اکتا نہ جائیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4524]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 68، 70، 6411، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2821، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4524، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5858، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2855، 2855 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3651، والحميدي فى (مسنده) برقم: 107» «رقم طبعة با وزير 4507»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح الترمذي» (3025). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5032
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا نَنْتَظِرُ ابْنَ مَسْعُودٍ أَنْ يَخْرُجَ إِلَيْنَا، إِذْ أَتَانَا يَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، فَقُلْنَا: اجْلِسْ، فَقَالَ: حَتَّى أَدْخُلَ عَلَى صَاحِبِكُمْ، فَإِنْ خَرَجَ وَإِلَّا رَجَعْتُ إِلَيْكُمْ. قَالَ: فَدَخَلَ عَلَيْهِ، فَخَرَجَا جَمِيعًا، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : إِنِّي لَأُخْبَرُ بِمَجْلِسِكُمْ - أَوْ بِمَكَانِكُمْ - فَمَا يَمْنَعُنِي أَنْ أَخْرُجَ إِلَيْكُمْ إِلَّا كَرَاهَةَ أَنْ أُمِلَّكُمْ، إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَتَخَوَّلُنَا بِالْمَوْعِظَةِ فِي الْأَيَّامِ، مَخَافَةَ السَّآمَةِ عَلَيْنَا.
ابو وائل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ بیٹھے ہوئے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے باہر تشریف لانے کا انتظار کر رہے تھے کہ اسی اثنا میں یزید بن معاویہ رحمہ اللہ ہمارے پاس آئے تو ہم نے ان سے کہا کہ آپ بھی بیٹھ جائیے، انہوں نے جواب دیا کہ میں تمہارے صاحب کے پاس اندر جاتا ہوں، اگر وہ باہر آگئے تو بہتر ورنہ میں واپس تمہارے پاس آجاؤں گا، راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر وہ ان کے پاس اندر تشریف لے گئے اور پھر وہ دونوں اکٹھے باہر نکلے، تب سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ”مجھے تمہاری مجلس—یا تمہارے یہاں ہونے—کی خبر دے دی جاتی ہے، اور مجھے تمہارے پاس باہر آنے سے کوئی چیز نہیں روکتی سوائے اس ناپسندیدگی کے کہ کہیں میں تمہیں اکتا نہ دوں، بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہم پر اکتاہٹ کے اندیشے کے پیشِ نظر وعظ و نصیحت کے لیے مخصوص دنوں کا انتخاب فرمایا کرتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5032]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هكذا»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 68، 70، 6048، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2821، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2855، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3571، 4031، 4050، 4177، 4216، 4395، 4425، وأخرجه فتح الباري برقم: 5978، وأخرجه مسند البزار برقم: 1670، 1695، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5877، وأخرجه شرح السنة برقم: 146، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 599، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5010»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5137
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللهِ يُذَكِّرُ النَّاسَ فِي كُلِّ يَوْمِ خَمِيسٍ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، لَوْ أَنَّكَ ذَكَّرْتَنَا فِي كُلِّ يَوْمٍ؟ قَالَ: أَمَا إِنَّهُ يَمْنَعُنِي مِنْ ذَلِكَ أَنْ أَكْرَهَ أَنْ أُمِلَّكُمْ، وَإِنِّي أَتَخَوَّلُكُمْ بِالْمَوْعِظَةِ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَخَوَّلُنَا بِالْمَوْعِظَةِ فِي الْأَيَّامِ مَخَافَةَ السَّآمَةِ عَلَيْنَا.
ابو وائل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہر جمعرات کو لوگوں کو وعظ و نصیحت کیا کرتے تھے، تو ایک شخص نے ان سے عرض کیا کہ ”اے ابو عبدالرحمن! کاش آپ ہمیں ہر روز وعظ فرمایا کریں؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”درحقیقت مجھے اس بات سے یہ اندیشہ روکتا ہے کہ کہیں میں تمہیں اکتاہٹ میں نہ ڈال دوں، اور میں نصیحت کرنے کے لیے تمہارے احوال و اوقات کا اسی طرح خیال رکھتا ہوں جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم پر بیزاری کے خوف سے وعظ و نصیحت کے لیے ہمارے اوقات کی رعایت فرمایا کرتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5137]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 70، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2821، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2855، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3571، 4031، 4050، 4177، 4216، 4395، 4425، وأخرجه فتح الباري برقم: 5978، وأخرجه مسند البزار برقم: 1670، 1695، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5877، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4524، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 734، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5115»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں