🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
64. باب فَضْلِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
باب: امہات المؤمنین رضی اللہ عنہن کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 3892 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ترمذی: 3892
المعجم الکبیر للطبرانی: 20567
المعجم الاوسط: 8503
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3892
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا هَاشِمٌ هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا كِنَانَةُ، قَالَ: حَدَّثَتْنَا صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ بَلَغَنِي عَنْ حَفْصَةَ , وَعَائِشَةَ كَلَامٌ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: " أَلَا قُلْتِ: فَكَيْفَ تَكُونَانِ خَيْرًا مِنِّي وَزَوْجِي مُحَمَّدٌ , وَأَبِي هَارُونُ , وَعَمِّي مُوسَى "، وَكَانَ الَّذِي بَلَغَهَا أَنَّهُمْ قَالُوا: نَحْنُ أَكْرَمُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا، وَقَالُوا: نَحْنُ أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَنَاتُ عَمِّهِ. وَفِي الْبَابِ عَنْ أَنَسٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ صَفِيَّةَ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ هَاشِمٍ الْكُوفِيِّ , وَلَيْسَ إِسْنَادُهُ بِذَلِكَ الْقَوِيِّ.
ام المؤمنین صفیہ بنت حی رضی الله عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، مجھے حفصہ اور عائشہ رضی الله عنہما کی طرف سے ایک (تکلیف دہ) بات پہنچی تھی جسے میں نے آپ سے ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: تم نے یہ کیوں نہیں کہا؟ کہ تم دونوں مجھ سے بہتر کیسے ہو سکتی ہو، میرے شوہر محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور باپ ہارون ہیں، اور چچا موسیٰ ہیں اور جو بات پہنچی تھی وہ یہ تھی کہ حفصہ اور عائشہ رضی الله عنہما نے کہا تھا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک ان سے زیادہ باعزت ہیں، اس لیے کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج ہیں، اور آپ کے چچا کی بیٹیاں ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- صفیہ کی اس حدیث کو ہاشم کوفی کی روایت سے جانتے ہیں، اور اس کی سند زیادہ قوی نہیں ہے،
۳- اس باب میں انس سے بھی روایت ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3892]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 15905) (ضعیف الإسناد) (سند میں ہاشم بن سعید الکوفی ضعیف راوی ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد وانظر الحديث (3625) // (3807) //، الرد على الحبشي (35 - 38)
قال الشيخ زبير على زئي:(3892) إسناده ضعيف
هاشم بن سعيد: ضعيف (تقدم:2448) والحديث الآتي (الأصل :3894) يغني عنه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20567
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا شَاذُّ بْنُ الْفَيَّاضِ ، ثَنَا هَاشِمُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ كِنَانَةَ ، عَنْ صَفِيَّةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا أَبْكِي فَقَالَ: " مَا يُبْكِيكِ يَا ابْنَةَ حُيَيٍّ ؟ " قُلْتُ: بَلَغَنِي أَنَّ عَائِشَةَ وَحَفْصَةَ تَنَالَانِ مِنِّي، وَتَقُولَانِ: نَحْنُ خَيْرٌ مِنْهَا، نَحْنُ بَنَاتُ عَمِّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَزْوَاجُهُ، قَالَ: " أَفَلَا قُلْتِ: كَيْفَ تَكُونَانِ خَيْرًا مِنِّي، وَأَبِي هَارُونُ، وَعَمِّي مُوسَى، وَزَوْجِي مُحَمَّدٌ " صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے جبکہ میں رو رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”حیی کی بیٹی! تمہیں کیا رلا رہا ہے؟“ میں نے عرض کیا: مجھے معلوم ہوا ہے کہ عائشہ اور حفصہ مجھے طعنہ دیتی ہیں اور کہتی ہیں: ہم اس سے بہتر ہیں، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چچازاد بہنیں اور ازواج ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے یہ کیوں نہ کہا: وہ کیسے مجھ سے بہتر ہو سکتی ہیں جبکہ میرے والد ہارون علیہ السلام ہیں، میرے چچا موسیٰ علیہ السلام ہیں، اور میرے شوہر محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20567]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 75، حدیث 196»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8503
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا شَاذٌّ قَالَ: نَا هَاشِمُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ كِنَانَةَ ، عَنْ صَفِيَّةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي، فَقَالَ: يَا بِنْتَ حُيَيٍّ ، مَا يُبْكِيكِ؟ I "، قَالَتْ: بَلَغَنِي أَنَّ عَائِشَةَ وَحَفْصَةَ تَنَالَانِ مِنِّي وَتَقُولَانِ: نَحْنُ خَيْرٌ مِنْهَا، نَحْنُ بَنَاتُ عَمِّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَزْوَاجُهُ قَالَ: I " أَلَا قُلْتِ: كَيْفَ تَكُونَانِ خَيْرًا مِنِّي وَأَبِي هَارُونُ، وَعَمِّي مُوسَى، وَزَوْجِي مُحَمَّدٌ؟.
ام المومنین سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میں رو رہی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے حیی کی بیٹی! تمہیں کس چیز نے رلایا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”مجھے خبر پہنچی ہے کہ عائشہ اور حفصہ رضی اللہ عنہما میرے بارے میں زبان درازی کرتی ہیں اور کہتی ہیں: ”ہم اس سے بہتر ہیں، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کی بیٹیاں بھی ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں بھی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے یہ کیوں نہ کہہ دیا: ”تم دونوں مجھ سے بہتر کیسے ہو سکتی ہو، جبکہ میرے والد ہارون (علیہ السلام) ہیں، میرے چچا موسیٰ (علیہ السلام) ہیں اور میرے شوہر محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں؟““ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8503]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6875، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3892، والطبراني فى «الكبير» برقم: 196»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں