الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
206. باب مَا جَاءَ فِي الأَرْبَعِ قَبْلَ الْعَصْرِ
باب: عصر سے پہلے چار رکعت سنت پڑھنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 430 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
سنن ترمذی: 430
بلوغ المرام: 285
صحیح ابن خزیمہ: 1193
الفتح الربانی: 2061
صحیح ابن حبان: 2453
السنن الكبرى للبيهقي: 4485
حدیث نمبر: 430
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى، وَمَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، قَالُوا: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ مِهْرَانَ، سَمِعَ جَدَّهُ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " رَحِمَ اللَّهُ امْرَأً صَلَّى قَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعًا ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ حَسَنٌ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم کرے جس نے عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث غریب حسن ہے۔ [سنن ترمذي/أبواب السهو/حدیث: 430]
یہ حدیث غریب حسن ہے۔ [سنن ترمذي/أبواب السهو/حدیث: 430]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الصلاة 297 (1271)، (تحفة الأشراف: 7454) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: نماز عصر سے پہلے یہ چار رکعتیں سنن رواتب (سنن موکدہ) میں سے نہیں ہیں، بلکہ سنن غیر موکدہ میں سے ہیں، تاہم ان کے پڑھنے والے کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رحمت کی دعا کرنے سے ان کی اہمیت واضح ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن، المشكاة (1170) ، صحيح أبي داود (1154) ، التعليق الرغيب (1 / 204) ، التعليقات اللجياد، التعليق على ابن خزيمة (1193)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (1170)
مشكوة المصابيح (1170)
حدیث نمبر: 285
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «رحم الله أمرا صلى أربعا قبل العصر» . رواه أحمد وأبو داود والترمذي وحسنه وابن خزيمة وصححه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جس نے نماز عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں۔“
اسے احمد، ابوداؤد اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور ابن خزیمہ نے اس کو صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 285]
اسے احمد، ابوداؤد اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور ابن خزیمہ نے اس کو صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 285]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «رَحِمَ اللَّهُ» اللہ رحم کرے – «امْرَأً» اس آدمی پر – «صَلَّى» جس نے پڑھیں – «أَرْبَعًا» چار (رکعتیں) – «قَبْلَ الْعَصْرِ» عصر سے پہلے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد – «وَأَبُو دَاوُدَ» اور ابو داود – «وَالتِّرْمِذِيُّ» اور ترمذی نے – «وَحَسَّنَهُ» اور (ترمذی نے) اسے حسن قرار دیا – «وَابْنُ خُزَيْمَةَ» اور ابن خزیمہ نے (روایت کیا) – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح قرار دیا۔
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس شخص پر رحم کرے جس نے عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں۔“ اسے احمد، ابو داود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن کہا ہے، اور ابن خزیمہ نے (بھی روایت کیا ہے اور) اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 285]
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس شخص پر رحم کرے جس نے عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں۔“ اسے احمد، ابو داود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن کہا ہے، اور ابن خزیمہ نے (بھی روایت کیا ہے اور) اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 285]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب الصلاة قبل العصر، حديث:1271، والترمذي، الصلاة، حديث:430، وأحمد:2 /117، وابن خزيمة:2 /206، حديث:1193.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 1193
حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الْقُرَشِيُّ ، حَدَّثَنِي جَدِّي أَبُو الْمُثَنَّى ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مَنْجُوفٍ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ مِهْرَانَ ، حَدَّثَنِي جَدِّي ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " رَحِمَ اللَّهُ امْرَأً صَلَّى أَرْبَعًا قَبْلَ الْعَصْرِ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس شخص پر رحم فرمائے جس نے عصر سے پہلے چار رکعات نماز (نفل) ادا کی۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع قبل الصلوات المكتوبات وبعدهن/حدیث: 1193]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1193، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2453، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1271، والترمذي فى (جامعه) برقم: 430، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4558، 4559، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6088، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 2048، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5748»
حدیث نمبر: 2061
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (رَحِمَ اللَّهُ امْرَأً صَلَّى قَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعًا) )
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس آدمی پر رحم کرے، جس نے عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 2061]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 1271، والترمذي: 430، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5980 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5980»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 1271
حدیث نمبر: 2453
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ ، حَدَّثَنِي جَدِّي أَبُو الْمُثَنَّى ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " رَحِمَ اللَّهُ امْرَأً صَلَّى قَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعًا" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: أَبُو الْمُثَنَّى هَذَا اسْمُهُ مُسْلِمُ بْنُ الْمُثَنَّى مِنْ ثِقَاتِ أَهْلِ الْكُوفَةِ، وَقَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرْبَعًا" أَرَادَ بِهِ بِتَسْلِيمَتَيْنِ، لأَنَّ فِي خَبَرِ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَزْدِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلاةُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم کرے جو عصر سے پہلے چار رکعات ادا کرے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابومثنیٰ نامی راوی کا نام مسلم بن مثنیٰ ہے، یہ اہل کوفہ سے تعلق رکھنے والے ثقہ راویوں میں سے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”چار“ اس سے آپ کی مراد یہ ہے کہ دو سلاموں کے ساتھ ایسا کیا جائے کہ یعلیٰ بن عطا نے اپنی سند کے ساتھ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”رات اور دن کی نمازیں دو، دو کر کے ادا کی جائیں گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2453]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1193، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2453، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1271، والترمذي فى (جامعه) برقم: 430، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4558، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6088» «رقم طبعة با وزير 2444»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (1154). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن، محمد بن مهران: هو محمد بن إبراهيم بن مسلم بن مهران بن المثني المؤذن الكوفي، قال ابن معين والدارقطني: ليس به بأس، وذكره المؤلف في " الثقات " 7/ 371 وقال: كان يخطىء، وجده أبو المثني: هو مسلم بن المثني، ويقال: ابن مهران بن المثني روى عنه جمع، وقال أبو زرعة: ثقة، وذكره المؤلف في " الثقات " 7/ 392، وباقي رجاله ثقات.
حدیث نمبر: 4485
أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا أَبُو إِبْرَاهِيمَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَحِمَ اللهُ امْرَأً صَلَّى قَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعًا" كَذَا وَجَدْتُهُ فِي كِتَابِي..
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس بندے پر رحم کرے جو عصر سے پہلے چار رکعت ادا کرتا ہے“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4485]
تخریج الحدیث: «منكر الاسناد»
الحكم على الحديث:
منكر الاسناد