الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
موطا امام مالك رواية ابن القاسم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
تین آدمیوں کی موجودگی میں سرگوشی ممنوع ہے
اطراف الحدیث — موطا امام مالك رواية ابن القاسم حدیث نمبر 466 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 466
مسند احمد: 5501
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1817
حدیث نمبر: 466
296- وبه: أنه قال: كنت أنا وعبد الله بن عمر عند دار خالد بن عقبة التى بالسوق، فجاء رجل يريد أن يناجيه وليس مع عبد الله بن عمر أحد غيري وغير الرجل الذى يريد أن يناجيه، فدعا عبد الله رجلا آخر حتى كنا أربعة، فقال لي وللرجل الذى دعا: استأخرا شيئا، فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ”لا يتتناجى اثنان دون واحد.“
اور اسی سند کے ساتھ (عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ سے) روایت ہے کہ خالد بن عقبہ کا گھر جو بازار کے قریب ہے، میں اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما وہاں موجود تھے کہ ایک آدمی نے آ کر ان (ابن عمر رضی اللہ عنہما) سے سرگوشی (راز کی بات) کرنی چاہی اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس میرے سوا کوئی دوسرا نہیں تھا سوائے اس مرد کے جو آپ سے راز کی بات کرنا چاہتا تھا، تو عبداللہ نے ایک آدمی کو بلایا حتیٰ کہ ہم چار ہو گئے، پھر انہوں نے مجھے اور بلائے جانے والے آدمی کو کہا کہ تم دونوں ذرا پیچھے ہٹ جاؤ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ (جب تین آدمی ہوں تو) ایک کو چھوڑ کر دو آدمی آپس میں سرگوشی نہ کریں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 466]
تخریج الحدیث: «296- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 988/2 ح 1922، ك 56 ب 6 ح 13) التمهيد 120/17، الاستذكار: 1858، و أخرجه ابن حبان (الاحسان: 581) من حديث مالك به .»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
حدیث نمبر: 5501
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ أَنَا وَرَجُلٌ آخَرُ، فَجَاءَ رَجُلٌ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : اسْتَأْخِرَا، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ وَاحِدٍ".
عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اور ایک دوسرا آدمی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے، ایک آدمی آیا تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ہم دونوں سے فرمایا: ”ذرا پیچھے ہو جاؤ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اگر تین آدمی ہوں تو ایک کو چھوڑ کر دو آدمی سرگوشی نہ کر یں۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5501]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6288، م: 2183
حدیث نمبر: 1817
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عِنْدَ دَارِ خَالِدِ بْنِ عُقْبَةَ الَّتِي بِالسُّوقِ، فَجَاءَ رَجُلٌ يُرِيدُ أَنْ يُنَاجِيَهُ، وَلَيْسَ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَحَدٌ غَيْرِي وَغَيْرُ الرَّجُلِ الَّذِي يُرِيدُ أَنْ يُنَاجِيَهُ، فَدَعَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَجُلًا آخَرَ حَتَّى كُنَّا أَرْبَعَةً، فَقَالَ لِي وَلِلرَّجُلِ الَّذِي دَعَاهُ: اسْتَأْخِرَا شَيْئًا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ وَاحِدٍ"
حضرت عبداللہ بن دینار سے روایت ہے (کہتے ہیں کہ): میں اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما خالد بن عقبہ کے گھر کے پاس تھے جو بازار میں تھا، اتنے میں ایک شخص آیا اور اس نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کان میں کچھ کہنا چاہا، اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ سوائے میرے اور اس شخص کے جو کان میں کہنے کو آیا تھا اور کوئی نہ تھا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک اور شخص کو بلایا، اب ہم چار آدمی ہو گئے، پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھ کو اور چوتھے شخص کو کہا: ذرا ہٹ جاؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”دو آدمی ایک کو اکیلا چھوڑ کر کانا پھوسی اور سرگوشی نہ کریں، اس سے تیسرے آدمی کو رنج ہوتا ہے۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1817]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 911، 6269، 6270، 6288، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2177، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1820، 1822، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 580، 581، 582، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1091، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4828، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2749، 2750، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2695، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3776، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5975، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4536، والحميدي فى «مسنده» برقم: 659، 660، 661، 679، فواد عبدالباقي نمبر: 56 - كِتَابُ الْكَلَامِ-ح: 13»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 581
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَوْضِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَا وَرَجُلٌ آخَرُ، فَجَاءَ رَجُلٌ يُكَلِّمُهُ، فقَالَ لَهُمَا: اسْتَرْخِيَا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ وَاحِدٍ" .
عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا، میرے ساتھ ایک اور شخص بھی تھا۔ ایک اور شخص آیا اور ان کے ساتھ بات چیت کرنے لگا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ان دونوں صاحبان سے کہا: آپ دونوں پرے ہو جائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”دو آدمی تیسرے کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی میں بات نہ کریں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 581]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 911، 6269، 6270، 6288، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2177، 2183، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3623، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1820، 1822، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 580، 581، 582، 584، 586، 587، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1091، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4828، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2749، 2750، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2695، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3776، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4536» «رقم طبعة با وزير 580»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» -أيضا-. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري، رجاله ثقات رجال الشيخين غير الحوضي - وهو حفص بن عمر - فمن رجال البخاري.
حدیث نمبر: 582
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عِنْدَ دَارِ خَالِدِ بْنِ عُقْبَةَ الَّتِي بِالسُّوقِ، فَجَاءَ رَجُلٌ يُرِيدُ أَنْ يُنَاجِيَهُ، وَلَيْسَ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَحَدٌ غَيْرِي وَغَيْرُ الرَّجُلِ الَّذِي يُرِيدُ أَنْ يُنَاجِيَهُ، فَدَعَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَجُلا، حَتَّى كُنَّا أَرْبَعَةً، فقَالَ لِي وَلِلرَّجُلِ الَّذِي دَعَا، اسْتَرْخِيَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ وَاحِدٍ" .
عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، خالد بن عقبہ کے بازار میں موجود گھر کے پاس موجود تھے، وہاں ایک شخص آیا اور اس نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ سرگوشی میں کوئی بات کرنا چاہی، اس وقت سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ میرے علاوہ اور اس شخص کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا جو ان کے ساتھ سرگوشی میں بات کرنا چاہتا تھا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک اور شخص کو بلوایا، یہاں تک کہ ہم چار افراد ہو گئے، تو انہوں نے مجھے اور جس شخص کو انہوں نے بلوایا تھا اسے یہ کہا: کہ تم دونوں پرے ہو جاؤ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دو آدمی ایک کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی میں بات نہ کریں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 582]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 911، 6269، 6270، 6288، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2177، 2183، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3623، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1820، 1822، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 580، 581، 582، 584، 586، 587، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1091، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4828، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2749، 2750، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2695، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3776، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4536» «رقم طبعة با وزير 581»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» -أيضا-. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.