🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شمائل ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شمائل ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (417)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کمال تواضع اور انکساری کا ایک واقعہ
اطراف الحدیث — شمائل ترمذي حدیث نمبر 330 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
شمائل ترمذی: 330
سنن ابوداود: 4818
مسند احمد: 12197، 13241، 14046
صحیح ابن حبان: 4527
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7857
المعجم الاوسط: 3132
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 330
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ لَهُ: إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً، فَقَالَ: «اجْلِسِي فِي أَيِّ طَرِيقِ الْمَدِينَةِ شِئْتِ أَجْلِسْ إِلَيْكِ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی: مجھے آپ سے کوئی کام ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مدینے کے جس راستے پر چاہو بیٹھ جاؤ، میں بھی تیرے پاس بیٹھ جاؤں گا۔“ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى تواضع رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 330]
تخریج الحدیث: { «‏‏‏‏صحيح» ‏‏‏‏ }:
«سنن ابي داود (4818) نحو المعنيٰ مطولا وسنده صحيح.»
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4818
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بِنِ الطَّبَّاعِ، وَكَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ، قَالَ ابْنُ عِيسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:" جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً، فَقَالَ لَهَا: يَا أُمَّ فُلَانٍ، اجْلِسِي فِي أَيِّ نَوَاحِي السِّكَكِ شِئْتِ، حَتَّى أَجْلِسَ إِلَيْكِ، قَالَ: فَجَلَسَتْ، فَجَلَسَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهَا حَتَّى قَضَتْ حَاجَتَهَا"، لَمْ يَذْكُرُ ابْنُ عِيسَى: حَتَّى قَضَتْ حَاجَتَهَا. وقَالَ كَثِيرٌ:عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ.
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، اور بولی: اللہ کے رسول! مجھے آپ سے ایک ضرورت ہے، آپ نے اس سے فرمایا: ”اے فلاں کی ماں! جہاں چاہو گلی کے کسی کونے میں بیٹھ جاؤ، یہاں تک کہ میں تمہارے پاس آ کر ملوں“ چنانچہ وہ بیٹھ گئی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے آ کر ملے، یہاں تک کہ اس نے آپ سے اپنی ضرورت کی بات کی۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4818]
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی: ”اے اللہ کے رسول! مجھے آپ سے ایک کام ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اے فلاں! کسی گلی کے کونے پر بیٹھ جاؤ میں تیرے ساتھ بیٹھ سکتا ہوں (تیری بات سن سکتا ہوں)۔“ چنانچہ وہ بیٹھ گئی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس کے ساتھ بیٹھ گئے حتیٰ کہ اس نے اپنا مقصد پا لیا۔ ابن عیسیٰ نے «حَتَّى قَضَتْ حَاجَتَهَا» کا لفظ ذکر نہیں کیا۔ اور کثیر (کثیر بن عبید) نے اپنی سند میں (عنعنہ سے روایت کرتے ہوئے) «عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ» کہا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4818]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 771)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/214) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حميد عنعن لكنه كان يدلس عن ثابت البناني عن أنس رضي الله عنه وثابت البناني ثقة

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12197
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ امْرَأَةً لَقِيَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً؟، قَالَ:" يَا أُمَّ فُلَانٍ، اجْلِسِي فِي أَيِّ نَوَاحِي السِّكَكِ شِئْتِ، أَجْلِسْ إِلَيْكِ"، قَالَ: فَقَعَدَتْ، فَقَعَدَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى قَضَتْ حَاجَتَهَا.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مدینہ منورہ کے کسی راستے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک خاتون ملی اور کہنے لگی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے آپ سے ایک کام ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم جس گلی میں چاہو بیٹھ جاؤ، میں تمہارے ساتھ بیٹھ جاؤں گا چنانچہ وہ ایک جگہ بیٹھ گئی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس کے ساتھ بیٹھ گئے اور اس کا کام کردیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12197]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، م: 2326
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13241
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرِيقٍ مَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَلَقِيَتْهُ امْرَأَةٌ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً، فَقَالَ:" يَا أُمَّ فُلَانٍ، اجْلِسِي فِي أَيِّ نَوَاحِي السِّكَكِ شِئْتِ، أَجْلِسْ إِلَيْكِ" فَفَعَلَتْ، فَجَلَسَ إِلَيْهَا حَتَّى قَضَتْ حَاجَتَهَا".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مدینہ منورہ کے کسی راستے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک خاتون ملی اور کہنے لگی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے آپ سے ایک کام ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم جس گلی میں چاہو بیٹھ جاؤ، میں تمہارے ساتھ بیٹھ جاؤں گا چنانچہ وہ ایک جگہ بیٹھ گئی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس کے ساتھ بیٹھ گئے اور اس کا کام کردیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13241]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، وانظر: 11941
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14046
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنّ" امْرَأَةً كَانَ فِي عَقْلِهَا شَيْءٌ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي حَاجَةً، فَقَالَ: يَا أُمَّ فُلَانٍ، انْظُرِي إِلَى أَيِّ الطَّرِيقِ شِئْتِ، فَقَامَ مَعَهَا يُنَاجِيهَا حَتَّى قَضَتْ حَاجَتَهَا".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مدینہ منورہ کے کسی راستے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک خاتون ملی اور کہنے لگی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے آپ سے ایک کام ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم جس گلی میں چاہو بیٹھ جاؤ، میں تمہارے ساتھ بیٹھ جاؤں گا چنانچہ وہ ایک جگہ بیٹھ گئی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس کے ساتھ بیٹھ گئے اور اس کا کام کردیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14046]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2326
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4527
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ امْرَأَةً كَانَ فِي عَقْلِهَا شَيْءٌ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّ لِي إِِلَيْكَ حَاجَةٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أُمَّ فُلانٍ، " خُذِي أَيَّ الطُّرُقِ شِئْتِ، فَقُومِي فِيهِ حَتَّى أَقُومَ مَعَكِ"، فَخَلا مَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنَاجِيهَا حَتَّى قَضَتْ حَاجَتَهَا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک خاتون کچھ ذہنی مریض تھی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے آپ سے ایک کام ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے امِ فلاں! تم جس بھی جگہ پر چاہو، جتنی دیر چاہو میں تمہارے ساتھ ہوں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے ساتھ سرگوشی میں بات چیت کی یہاں تک کہ اس عورت نے اپنی ضرورت کو پورا کر لیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4527]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2326، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4527، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4818، 4/404، بدون ترقيم، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12380» «رقم طبعة با وزير 4510»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «مختصر الشمائل» (285). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7857
"يا أم فلان! اجلسي في أي نواحي السكك شئت، أجلس إليك"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے فلاں کی ماں! تم گلی کے جس کونے میں چاہو بیٹھ جاؤ، میں تمہارے پاس آ کر بیٹھ جاؤں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7857]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م د] عن أنس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3132
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ: نَا مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّمْلِيُّ ، قَالَ: نَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُرِيدُ حَاجَةً، فَقَالَ: اجْلِسِي فِي أَيِّ طُرُقِ الْمَدِينَةِ شِئْتِ حَتَّى أَجْلِسَ إِلَيْكِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُوَيْدٍ إِلَّا مَهْدِيٌّ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک خاتون رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، وہ اپنی کوئی ضرورت (پیش کرنا) چاہتی تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم مدینہ کی جس شاہراہ پر چاہو بیٹھ جاؤ یہاں تک کہ میں تمہارے پاس آ کر بیٹھ جاؤں (اور تمہاری بات سن لوں)۔““
اس حدیث کو سوید رحمہ اللہ سے صرف مہدی رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3132]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2326، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4527، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4818، (4/404) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12380، 12445، 13444، 14262، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3472، 3518، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1349، والبزار فى «مسنده» برقم: 6580، 6974، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 331»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں