الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
1987. سجدہ تلاوت کی دعا
حدیث نمبر: 2923
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
-" انت كنت احق بالسجود من الشجرة".-" أنت كنت أحق بالسجود من الشجرة".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک درخت کے نیچے ہوں اور درخت سورہ ص کی تلاوت کر رہا ہے، جب اس نے سجدہ والی آیت پڑھی تو اس نے سجدہ تلاوت کیا اور اس میں یہ دعا پڑھی، اے اللہ! میرے لیے اس سجدے کی وجہ سے اجر لکھ، اس کے ذریعے مجھ سے گناہ دور کر دے، اس کے ذریعے مجھے شکر کرنے کی از سر نو توفیق دے اور یہ سجدہ مجھ سے اس طرح قبول کر، جس طرح کہ تو نے اپنے بندے داؤد ‏‏‏‏علیہ السلام سے قبول کیا تھا۔ جب صبح ہوئی تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور ساری بات بتائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اے ابوسعید! کیا تو نے بھی سجدہ کیا تھا؟ میں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو تو درخت کی بہ نسبت سجدہ کرنے کا زیادہ حقدار تھا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ ص کی تلاوت کی، یہاں تک کہ سجدہ والی آیت تک پہنچے، (‏‏‏‏ ‏‏‏‏پھر سجدہ کیا اور) اس میں وہی دعا پڑھی جو درخت نے پڑھی تھی۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.