الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مختصر حصن المسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
25. الصلاة على النبي ﷺ بعد التشهد
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 62
اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلىٰ آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلىٰ إِبْرَاهِيمَ، وَعَلى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
”اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر رحمتیں نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور ابراہیم علیہ السلام کی آل پر رحمتیں نازل کیں، یقیناً تو بزرگی والا قابل تعریف ہے۔ اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور ابراہیم علیہ السلام کی آل پر برکتیں نازل کیں یقیناً تو بزرگی والا قابل تعریف ہے۔“ [صحيح بخاري:3370] [مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 62]
حدیث نمبر: 63
قُولُوا اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ مُحَمَّدٍ، وَعَلَى أَزْوَاجِهِ، وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلىٰ أَزْوَاجِهِ، وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
”اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، ان کی ازواج اور ان کی اولاد پر رحمتیں نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر رحمتیں نازل کیں، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، ان کی ازواج اور ان کی اولاد پر برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر برکتیں نازل کیں یقینا تو بزرگی والا قابل تعریف ہے۔“ [صحيح بخاري:3369، صحيح مسلم:407، واللفظ له]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 63]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 63]