صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
35. باب القراءة في الصبح:
باب: صبح کی نماز میں قرأت۔
ترقیم عبدالباقی: 463 ترقیم شاملہ: -- 1035
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقْرَأُ بِ الطُّورِ، فِي الْمَغْرِبِ "،
مالک نے ابن شہاب (زہری) سے، انہوں نے محمد بن جبیر بن مطعم سے اور انہوں نے اپنے والد (جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ) سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ میں نے مغرب کی نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سورہ طہ پڑھتے ہوئے سنا۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1035]
حضرت محمد بن جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے اپنے باپ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ میں نے مغرب کی نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سورة الطور سنی۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1035]
ترقیم فوادعبدالباقی: 463
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 463 ترقیم شاملہ: -- 1036
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: ح وحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، قَالَ: ح وحَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَعَبْدُ بْنُ حميد ، قَالَا: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ كُلُّهُمْ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
سفیان، یونس اور معمر نے اپنی اپنی سند سے زہری سے اسی سابقہ سند کے ساتھ اس جیسی روایت بیان کی۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1036]
امام صاحب رحمہ اللہ اپنے مختلف اساتذہ سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1036]
ترقیم فوادعبدالباقی: 463
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة