🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. باب الاوقات التي نهي عن الصلاة فيها:
باب: جن وقتوں میں نماز ممنوع ہے ان کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 830 ترقیم شاملہ: -- 1927
وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ خَيْرِ بْنِ نُعَيْمٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ ابْنِ هُبَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيِّ ، عَنْ أَبِي بَصْرَةَ الْغِفَارِيِّ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ بِالْمُخَمَّصِ، فَقَالَ: " إِنَّ هَذِهِ الصَّلَاةَ عُرِضَتْ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَضَيَّعُوهَا، فَمَنْ حَافَظَ عَلَيْهَا كَانَ لَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ، وَلَا صَلَاةَ بَعْدَهَا حَتَّى يَطْلُعَ الشَّاهِدُ "، وَالشَّاهِدُ النَّجْمُ.
لیث نے خیر بن نعیم حضرمی سے روایت کی، انہوں نے عبداللہ بن ہبیرہ سے، انہوں نے ابوتمیم جیشانی سے اور انہوں نے ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مخمص نامی جگہ میں عصر کی نماز پڑھائی اور فرمایا: یہ نماز تم سے پہلے لوگوں کو دی گئی (ان پر فرض کی گئی) تو انہوں نے اسے ضائع کر دیا، اس لیے جو بھی اس کی حفاظت کرے گا اسے اس کا دوگنا اجر ملے گا اور اس کے بعد کوئی نماز نہیں یہاں تک کہ (اس کا) شاہد طلوع ہو جائے۔ شاہد (سے مراد) ستارہ ہے۔ [صحيح مسلم/کتاب فضائل القرآن وما يتعلق به/حدیث: 1927]
حضرت ابو بصرہ غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مخمص نامی جگہ میں عصر کی نماز پڑھائی اور فرمایا: یہ نماز تم سے پہلے لوگوں پر پیش کی گئی تو انھوں نے اسے ضائع کر دیا، اس لئے جو بھی اس کی نگہداشت اور محافطت کرے گا اس کو اس کا دوگنا اجر ملے گا اور اس کے بعد کوئی نماز نہیں ہے یہاں تک کہ شاہد ستارہ طلوع ہو جائے۔ [صحيح مسلم/کتاب فضائل القرآن وما يتعلق به/حدیث: 1927]
ترقیم فوادعبدالباقی: 830
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 830 ترقیم شاملہ: -- 1928
وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ ابْنِ إسحاق ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ خَيْرِ بْنِ نُعَيْمٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هُبَيْرَةَ السَّبَائِيِّ ، وَكَانَ ثِقَةً، عَنْ أَبِي تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيِّ ، عَنْ أَبِي بَصْرَةَ الْغِفَارِيِّ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ بِمِثْلِهِ.
یزید بن ابی حبیب نے خیر بن نعیم حضرمی سے، انہوں نے عبداللہ بن ہبیرہ سبائی سے، اور وہ ثقہ تھے، انہوں نے ابوتمیم جیشانی سے اور انہوں نے ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی۔۔۔ آگے سابقہ حدیث کے مانند ہے۔ [صحيح مسلم/کتاب فضائل القرآن وما يتعلق به/حدیث: 1928]
مصنف اپنے دوسرے استاد سے بھی یہی روایت بیان کرتے ہیں کہ ابوبصرہ غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی، آگے اوپر والی روایت ہے۔ [صحيح مسلم/کتاب فضائل القرآن وما يتعلق به/حدیث: 1928]
ترقیم فوادعبدالباقی: 830
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں