صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
4. باب بيان ان جميع ما ينبذ مما يتخذ من النخل والعنب يسمى خمرا:
باب: کھجور اور انگور کی شراب بھی خمر ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 1985 ترقیم شاملہ: -- 5142
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي يَحْيَي بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، أَنَّ أَبَا كَثِيرٍ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْخَمْرُ مِنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ النَّخْلَةِ وَالْعِنَبَةِ ".
یحییٰ بن ابی کثیر نے کہا کہ ابوکثیر نے انہیں حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب ان دو درختوں (کے پھلوں) سے بنائی جاتی ہے: کھجور اور انگور سے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5142]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دو درختوں، کھجور اور انگور سے شراب بنتی ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5142]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1985
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1985 ترقیم شاملہ: -- 5143
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو كَثِيرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " الْخَمْرُ مِنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ النَّخْلَةِ وَالْعِنَبَةِ ".
عبداللہ بن نمیر نے کہا: اوزاعی نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں ابوکثیر نے حدیث سنائی، کہا: میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: آپ فرما رہے تھے: ”شراب ان دو درختوں (کے پھلوں) سے تیار ہوتی ہے: کھجور سے اور انگور سے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5143]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”شراب ان دو درختوں سے بنتی ہے، کھجور اور انگور۔“ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5143]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1985
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1985 ترقیم شاملہ: -- 5144
وحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ ، وَعِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ ، وَعُقْبَةَ بْنِ التَّوْأَمِ ، عَنْ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْخَمْرُ مِنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ الْكَرْمَةِ وَالنَّخْلَةِ "، وَفِي رِوَايَةِ أَبِي كُرَيْبٍ الْكَرْمِ وَالنَّخْلِ.
زہیر بن حرب اور ابوکریب نے کہا: ہمیں وکیع نے اوزاعی، عکرمہ بن عمار اور عقبہ بن توام سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوکثیر سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب ان دو درختوں سے بنائی جاتی ہے: انگور کی بیل اور کھجور کے درخت (کے پھل) سے۔“ ابوکریب کی روایت میں (الْکَرْمَةِ وَالنَّخْلَةِ کی بجائے) ”الکرم والنخل“ ہے۔ (مفہوم ایک ہی ہے)۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5144]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب ان دو درختوں انگور اور کھجور سے بنتی ہے۔“ ابو کریب کی روایت میں «الْكَرْمَةُ وَالنَّخْلَةُ» کے الفاظ ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5144]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1985
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة