صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
18. باب فِي الْأٓدْعِيَةِ
باب: دعاؤں کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2725 ترقیم شاملہ: -- 6911
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْ: " اللَّهُمَّ اهْدِنِي وَسَدِّدْنِي وَاذْكُرْ بِالْهُدَى هِدَايَتَكَ الطَّرِيقَ وَالسَّدَادِ سَدَادَ السَّهْمِ "،
ابوکریب محمد بن علاء نے ہمیں حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں (عبداللہ) بن ادریس نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے عاصم بن کلیب سے سنا، انہوں نے ابوبردہ سے اور انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”(دعا کرتے ہوئے یہ) کہو: «اللہم اہدنی وسددنی» اے اللہ! مجھے ہدایت دے اور مجھے سیدھے راستے پر چلا، اور (اے علی!) ہدایت (کا نام لیتے ہوئے اس) سے صحیح راستے پر چلنے کو ذہن میں رکھو اور سیدھا رہنے سے تیری جیسی سدھائی مراد کو (مانگتے ہوئے ہدایت اور صواب کا کمال طلب کرو۔)“ [صحيح مسلم/كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار/حدیث: 6911]
حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دعا کرو: «اللَّهُمَّ اهْدِنِي وَسَدِّدْنِي» ”اے اللہ! مجھے ہدایت دے اور سیدھا رکھ“ اور ہدایت کی دعا کے وقت، راستہ کی ہدایت کا استحضار کرنا اور سداد کی دعا کے وقت تیر کے سیدھے ہونے کا خیال کرنا۔” [صحيح مسلم/كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار/حدیث: 6911]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2725
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2725 ترقیم شاملہ: -- 6912
وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ إِدْرِيسَ ، أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالسَّدَادَ، ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِهِ.
ابن نمیر نے کہا: ہمیں عبداللہ بن ادریس نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عاصم بن کلیب نے اسی سند کے ساتھ خبر دی (کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے) کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”(اے علی! یہ) کہو: «اللہم انی اسألک الہدیٰ والسداد» اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت اور راستی کا سوال کرتا ہوں۔“ پھر اسی کے مانند بیان کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار/حدیث: 6912]
امام صاحب ایک دوسرے استاد سے بیان کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دعا کرو: اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت اور درستگی کی درخواست کرتا ہوں۔“ پھر آگے مذکورہ بالا ٹکڑا بیان کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار/حدیث: 6912]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2725
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة