🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1104. حَدِيثُ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23718
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ قَرْثَعٍ الضَّبِّيِّ ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ ، قَالَ: قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَتَدْرِي مَا يَوْمُ الْجُمُعَةِ؟" قُلْتُ: هُوَ الْيَوْمُ الَّذِي جَمَعَ اللَّهُ فِيهِ أَبَاكُمْ، قَالَ:" لَكِنِّي أَدْرِي مَا يَوْمُ الْجُمُعَةِ، لَا يَتَطَهَّرُ الرَّجُلُ فَيُحْسِنُ طُهُورَهُ، ثُمَّ يَأْتِي الْجُمُعَةَ، فَيُنْصِتُ حَتَّى يَقْضِيَ الْإِمَامُ صَلَاتَهُ، إِلَّا كَانَ كَفَّارَةً لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْمُقْبِلَةِ مَا اجْتُنِبَتْ الْمَقْتَلَةُ" .
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ جمعہ کا دن کیا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ یہ وہ دن ہے جس میں اللہ نے تمہارے باپ (حضرت آدم علیہ السلام) کو جمع کیا (ان کی تخلیق مکمل کی) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لیکن میں جانتا ہوں کہ جمعہ کا دن کیا ہے، جو آدمی خوب اچھی طرح وضو کرے، پھر جمعہ کے لئے آئے اور امام کے نماز مکمل کرنے تک خاموش رہے تو یہ عمل اس کے لئے اگلے جمعہ تک کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے، جب تک کہ قتل جیسے کبیرہ گناہ سے بچا جائے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23718]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن فى المتابعات والشواهد من أجل قريع الضبي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23729
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ قَرْثَعٍ الضَّبِّيِّ ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَدْرِي مَا يَوْمُ الْجُمُعَةِ؟ قلت: الله ورسوله أعلم , ثم قال:" أتدري ما يوم الجمعة؟" قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: لَا أَدْرِي زَعَمَ سَأَلَهُ الرَّابِعَةَ أَمْ لَا، قَالَ: قُلْتُ: هُوَ الْيَوْمُ الَّذِي جُمِعَ فِيهِ أَبُوهُ أَوْ أَبُوكُمْ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلَا أُحَدِّثُكَ عَنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ؟ لَا يَتَطَهَّرُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ ثُمَّ يَمْشِي إِلَى، الْمَسْجِدِ ثُمَّ يُنْصِتُ حَتَّى يَقْضِيَ الْإِمَامُ صَلَاتَهُ إِلَّا كَانَ كَفَّارَةً لِمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الَّتِي بَعْدَهَا مَا اجْتُنِبَتْ الْمَقْتَلَةُ" .
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ جمعہ کا دن کیا ہے؟ میں نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول ہی زیادہ جانتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر پوچھا کیا تم جانتے ہو کہ جمعہ کا دن کیا ہے؟ میں نے عرض کیا جی ہاں! (راوی کو یاد نہیں کہ چوتھی مرتبہ بھی پوچھا یا نہیں) میں نے عرض کیا کہ یہ وہ دن ہے جس میں تمہارے باپ (حضرت آدم علیہ السلام) کو جمع کیا گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں جمعہ کے دن کے متعلق نہ بتاؤں؟ جو مسلمان آدمی وضو کرے، پھر مسجد کی طرف چل کر جائے، پھر امام کے نماز مکمل کرنے تک خاموش رہے تو یہ عمل اس جمعہ سے اگلے جمعہ تک کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے، جب تک کہ قتل جیسے کبیرہ گناہ سے بچا جائے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23729]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن فى المتابعات والشواهد من أجل قرثع الضبي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں