الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. باب كَيْفَ غُسْلُ الْمَيِّتِ
باب: میت کو کیسے غسل دیا جائے؟
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 3145
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ، وَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُنَّ فِي غُسْلِ ابْنَتِهِ:" ابْدَأْنَ بِمَيَامِنِهَا، وَمَوَاضِعِ الْوُضُوءِ مِنْهَا".
ام عطیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان عورتوں سے اپنی بیٹی (زینب رضی اللہ عنہا) کے غسل کے متعلق فرمایا: ”ان کی داہنی جانب سے اور وضو کے مقامات سے غسل کی ابتداء کرنا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3145]
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی صاحبزادی کے غسل کے بارے میں فرمایا تھا: ”ان کی دائیں اطراف اور اعضائے وضو سے غسل شروع کریں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3145]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: (3142)، (تحفة الأشراف: 18124) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (167) صحيح مسلم (939)
حدیث نمبر: 3146
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، بِمَعْنَى حَدِيثِ مَالِكٍ، زَادَ فِي حَدِيثِ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ بِنَحْوِ هَذَا، وَزَادَتْ فِيهِ: أَوْ سَبْعًا، أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ، إِنْ رَأَيْتُنَّهُ.
اس سند سے بھی ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے مالک کی روایت کے ہم معنی حدیث مروی ہے اور حفصہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں جسے انہوں نے ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے اسی طرح کا اضافہ ہے اور اس میں انہوں نے یہ اضافہ بھی کیا ہے: ”یا سات بار غسل دینا، یا اس سے زیادہ اگر تم اس کی ضرورت سمجھنا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3146]
محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے حدیث بیان کی جو امام مالک رحمہ اللہ کی روایت کے ہم معنی ہے۔ اور حدیثِ حفصہ (حفصہ بنت سیرین رحمہا اللہ) جو ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے اس میں بھی اسی کی مانند ہے، لیکن اس میں یہ اضافہ ہے: ”یا سات بار غسل دو یا اس سے زیادہ اگر ضرورت محسوس کرو۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3146]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: (3142)، (تحفة الأشراف: 18094) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (1253) صحيح مسلم (939)