🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1071. (120) بَابُ النَّهْيِ عَنْ صَلَاةِ الْمَأْمُومِ قَائِمًا خَلْفَ الْإِمَامِ قَاعِدًا.
بیٹھ کر نماز پڑھانے والے امام کے پیچھے مقتدی کا کھڑے ہوکر نماز پڑھنا منع ہے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1487
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ بِخَبَرٍ غَرِيبٍ، حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ ، حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: وُثِبتْ رِجْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ، فَوَجَدْنَاهُ جَالِسًا فِي حُجْرَةٍ لَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ غُرْفَةٌ، قَالَ: فَصَلَّى جَالِسًا، فَقُمْنَا خَلْفَهُ فَصَلَّيْنَا، فَلَمَّا قَضَى الصَّلاةَ، قَالَ: " إِذَا صَلَّيْتُ جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا، وَإِذَا صَلَّيْتُ قَائِمًا صَلُّوا قِيَامًا، وَلا تَقُومُوا كَمَا تَقُومُ فَارِسُ لِجَبَّارِيهَا وَمُلُوكِهَا"
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ٹانگ (تکلیف یا درد کی وجہ سے چلنے پھرنے سے) رک گئی تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (تیمار داری کے لئے) گئے۔ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بالا خانے کے سامنے آپ کے حجرہ مبارک میں بیٹھے ہوئے پایا۔ فرماتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھ کر نماز پڑھائی اور ہم نے آپ کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمّل کی تو فرمایا: ”جب میں بیٹھ کر نماز پڑھاؤں تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھا کرو، اور جب میں کھڑے ہو کر نماز پڑھاؤں تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھا کرو، اور تم (میرے گرد) اس طرح کھڑے نہ ہوا کرو جس طرح فارسی لوگ اپنے سرداروں اور بادشاہوں کے لئے (دست بستہ) کھڑے ہوتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1487]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1487، 1615، 2660، 2661، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2112، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2848، وأبو داود فى (سننه) برقم: 602، 3863، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3082، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5154، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1562، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14425»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1615
نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، وَوَكِيعٌ ، وَاللَّفْظُ لِجَرِيرٍ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: رَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَسًا بِالْمَدِينَةِ، فَصَرَعَهُ عَلَى جِذْمِ نَخْلَةٍ، فَانْفَكَّتْ قَدَمُهُ، فَأَتَيْنَاهُ نَعُودُهُ، فَوَجَدْنَاهُ فِي مَشْرُبَةٍ لِعَائِشَةَ يُسَبِّحُ جَالِسًا، فَقُمْنَا خَلْفَهُ، وَأَشَارَ إِلَيْنَا، فَقَعَدْنَا، فَلَمَّا قَضَى الصَّلاةَ، قَالَ: " إِذَا صَلَّى الإِمَامُ جَالِسًا، فَصَلُّوا جُلُوسًا، وَإِذَا صَلَّى الإِمَامُ قَائِمًا، فَصَلُّوا قِيَامًا، وَلا تَفْعَلُوا كَمَا تَفْعَلُ أَهْلُ فَارِسَ بِعُظَمَائِهَا"
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منوّرہ میں گھوڑے پر سوار ہوئے تو اُس نے آپ کو کھجور کے تنے پر گرا دیا - جس سے آپ کے پاؤں میں موچ آگئی تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تیمارداری کے لئے آئے تو ہم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے کمرے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹھ کر نفل پڑھتے ہوئے پایا۔ لہٰذا ہم بھی آپ کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (بیٹھنے کا) اشارہ کیا تو ہم بیٹھ گئے۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمّل کی تو فرمایا: ”جب امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو اور جب امام کھڑے ہوکر نماز پڑھائے تو تم بھی کھڑے ہوکر نماز پڑھا کرو، اور تم اس طرح نہ کیا کرو جس طرح پارسی اپنے بادشا ہوں اور رؤسا کے ساتھ کرتے ہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1615]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1487، 1615، 2660، 2661، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2112، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2848، وأبو داود فى (سننه) برقم: 602، 3863، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3082، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5154، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1562، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14425»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں