🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. ما يقال بعد التشهد مما رخص فيه
تشہد کے بعد کون کون سے کلمات کہے جا سکتے ہیں؟
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3041 ترقیم الشثری: -- 3053
حدثنا غندر، عن شعبة، عن زياد بن فياض، قال: سمعت مصعب بن سعد يحدث عن سعد انه:" كان إذا تشهد قال: سبحان الله ملء السموات وملء الارض وما بينهن وما تحت الثرى والحمد لله ملء السموات وملء الارض وما بينهن وما تحت الثرى والله اكبر ملء السموات وملء الارض وما بينهن وما تحت الثرى، قال شعبة: لا ادري الله اكبر قبل او الحمد لله والحمد لله حمدا طيبا مباركا فيه لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير اللهم إني اسالك من الخير كله ثم يسلم"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة (عن سعد) من [أ، ب، جـ، ك].
(٢) في [هـ]: (بينهما).
(٣) في [هـ]: (بينهما).
(٤) سقط من: [ب] ما بين المعكوفين.
(٥) في [هـ]: (بينهما).
(٦) سقط من: [أ].
(٧) صحيح.

حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعدجب تشہد پڑھ لیتے تو یہ کلمات کہتے: میں اللہ کی پاکی بیان کرتاہوں زمین و آسمان بھرنے کے برابر اور ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہے وہ بھرنے کے برابر اور تحت الثری بھرنے کے برابر، تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں زمین و آسمان بھرنے کے برابر اور ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہے وہ بھرنے کے برابر اور تحت الثری بھرنے کے برابر، اللہ سب سے بڑا ہے زمین و آسمان بھرنے کے برابر اور ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہے وہ بھرنے کے برابر اور تحت الثری بھرنے کے برابر (حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ اللہ اکبر پہلے کہا یا الحمد للہ پہلے کہا) اور تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ایسی تعریفیں جو پاکیزہ ہوں اور بابرکت ہوں۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے سب تعریفیں ہیں۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ میں تجھ سے ساری خیروں کا سوال کرتا ہوں۔ یہ دعا مانگنے کے بعد وہ سلام پھیرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3053]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31223، ترقيم محمد عوامة: 3041»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29869 ترقیم الشثری: -- 31222
حدثنا غندر عن شعبة عن زياد بن فياض قال: سمعت مصعب بن سعد يحدث عن سعد انه كان إذا تشهد قال: سبحان الله ملء السماوات وملء الارض وما بينهما وما تحت الثرى.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (رسول اللَّه ﷺ).
(٢) صحيح.

حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعد جب تشھد پڑھ لیتے پھر یہ دعا فرماتے: اللہ ہی کے لیے پاکی ہے جس سے آسمان بھر جائیں اور زمین بھر جائے اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے وہ بھر جائے اور جو کچھ زمین کے نیچے ہے وہ بھر جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 31222]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 29869»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 31223
حدثنا غندر ، عن شعبة ، عن زياد بن فياض قال: سمعت مصعب بن سعد يحدث عن سعد انه كان إذا تشهد قال: سبحان الله ملء السماوات وملء الارض وما بينهن وما تحت الثرى، قال شعبة: لا ادري «الله اكبر» قبل، او «الحمد لله حمدا طيبا مباركا فيه، لا إله إلا الله وحده، لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير، اللهم إني اسالك من الخير كله» ثم يسلم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (سعيد)، وقد تقدم الخبر ١/ ٢٩٦ برقم [٣٠٥٣]، وفيه شعبة.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں: میں نہیں جانتا: پہلے اللہ سب سے بڑا ہے کہا یا یوں کہا: اللہ ہی کے لئے سب تعریفیں ہیں، ایسی تعریف جو پاکیزہ اور بابرکت ہے، نہیں ہے کوئی خدا سوائے اللہ کے جو اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اس ہی کا ملک ہے اور اس کے لیے ہی تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، اے اللہ! میں آپ سے تمام بھلائی کا سوال کرتا ہوں، پھر حضرت سعد سلام پھیر دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 31223]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3053»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں