الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. في زوج وأبوين من كم هي؟
یہ باب ہے شوہر اور والدین کے بارے میں، کہ ان کا حصّہ کس طرح نکالا جائے گا
کل مکررات: 4
ترقیم عوامۃ: 31698 ترقیم الشثری: -- 33109
حدثنا وكيع ، عن هشام الدستوائي ، عن قتادة ، عن سعيد بن المسيب ان زيد بن ثابت سئل عن امراة وابوين؟ فاعطى المراة الربع والام ثلث ما بقي، وما بقي للاب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: زيادة (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) صحيح.
سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے بیوی اور والدین کے حصّوں کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے بیوی کو ایک چوتھائی، اور ماں کو باقی ماندہ مال کا ایک تہائی، اور اس کے بعد بچنے والا مال، باپ کو دینے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33109]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 2908، 2915، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12437، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19017، ترقيم محمد عوامة: 31698»
ترقیم عوامۃ: 31705 ترقیم الشثری: -- 33116
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیوی، والدین اور شوہر کے وارث ہونے کے مسئلے میں جمہور علماء کی مخالفت کی ہے۔ فرمایا کہ ماں کے لئے پورے مال کا ایک تہائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33116]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 2918، 2920، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12434، 12436، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19018، 19020، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33120، ترقيم محمد عوامة: 31705»
ترقیم عوامۃ: 31710 ترقیم الشثری: -- 33122
حدثنا ابن نمير قال: حدثنا سفيان ، عن عبد الرحمن بن الاصبهاني ، عن عكرمة قال: بعثني ابن عباس إلى زيد بن ثابت اساله عن زوج وابوين؟ فقال زيد: للزوج النصف، وللام ثلث ما بقي وهو السدس، فارسل إليه ابن عباس: افي كتاب الله تجد هذا؟ قال: اكره ان افضل اما على اب، وكان ابن عباس يعطي الام الثلث من جميع المال.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
عکرمہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس شوہر اور والدین کے وارث ہونے کے مسئلے کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے بھیجا، چناچہ حضرت زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ شوہر کے لیے آدھا مال ہے، اور ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی، اور وہ کل مال کا چھٹا حصّہ ہوگا، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان کے پاس پیغام بھیجا کہ کیا آپ اس بات کو کتاب اللہ میں پاتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ ماں کو باپ پر ترجیح دوں، اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ماں کو پورے مال کا ایک تہائی دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33122]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 2918، 2920، 2912، 2917، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12434، 12436، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19018، 19020، 19021، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33115، 33124، 33125، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 11، 12، ترقيم محمد عوامة: 31710»
ترقیم عوامۃ: 31714 ترقیم الشثری: -- 33126
حدثنا عبدة ، عن الاعمش ان ابن عباس ارسل إلى زيد يساله عن زوج وابوين، فقال زيد: للزوج النصف، وللام ثلث ما بقي، فقال ابن عباس: تجد لها في كتاب الله ثلث ما بقي؟ فقال زيد: هذا رايي والله اعلم.
قال ابو بكر : هذه ستة اسهم: للزوج ثلاثة، وللام سهم، وللاب سهمان.
قال ابو بكر : هذه ستة اسهم: للزوج ثلاثة، وللام سهم، وللاب سهمان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك، م]: (عبيدة).
(٢) منقطع؛ الأعمش لم يسمع من ابن عباس.
اعمش سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حضرت زید کے پا س شوہر اور والدین کے مسئلے کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے آدمی بھیجا، تو انہوں نے فرمایا: کہ شوہر کے لئے آدھا مال ہے اور ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے پوچھا کہ کیا کتاب اللہ میں آپ ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی پاتے ہیں؟ حضرت زید نے فرمایا کہ یہ میری رائے ہے اللہ تعالیٰ زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33126]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 2912، 2917، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 11، 12، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12434، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19020، 19021، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33120، 33124، ترقيم محمد عوامة: 31714»