🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37117 ترقیم الشثری: -- 38714
حدثنا ابو اسامة عن مجالد عن زياد بن علاقة عن سعد ان رسول الله صلى الله عليه وسلم امر عبد الله بن جحش، وكان اول امير امر في الإسلام.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (مجاهد).
(٢) ضعيف؛ لحال مجالد، وزياد لم يسمع سعدًا، أخرجه عبد اللَّه في زيادات المسند (١٥٣٩)، والبزار (١٢٤٠)، والدورقي في مسند سعد (١٣١)، والبيهقي في الدلائل ٣/ ١٤، والطبراني في الأوائل (٦٢)، وابن أبي عاصم في الأوائل (١١١).

حضرت سعد سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن جحش کو امیر مقرر کیا وہ اسلام میں مقرر کئے جانے والے پہلے امیر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38714]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال مجالد، وزياد لم يسمع سعدًا .» ‏‏‏‏
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12943، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1558، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2028، 2068، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39412، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4878، ترقيم محمد عوامة: 37117»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37806 ترقیم الشثری: -- 39413
حدثنا ابو اسامة عن مجالد عن زياد بن علاقة عن سعد بن ابي وقاص قال: لما قدم رسول الله صلى الله عليه وسلم المدينة جاءت جهينة فقالت: إنك قد نزلت بين اظهرنا، فاوثق لنا حتى نامنك وتامننا، فاوثق لهم ولم يسلموا، فبعثنا رسول الله صلى الله عليه وسلم في رجب ولا نكون مائة، وامرنا ان نغير على حي من كنانة إلى جنب جهينة، قال: فاغرنا عليهم وكانوا كثيرا، فلجانا إلى جهينة فمنعونا، وقالوا: لم تقاتلون في الشهر الحرام؟ فقلنا: إنما نقاتل من اخرجنا من البلد الحرام في الشهر الحرام.
فقال بعضنا لبعض: ما ترون؟ فقالوا: ناتي رسول الله صلى الله عليه وسلم فنخبره، وقال قوم: لا، بل نقيم هاهنا، وقلت انا في اناس معي: لا، بل ناتي عير قريش هذه فنصيبها، فانطلقنا إلى العير، وكان الفيء إذ ذاك من اخذ شيئا فهو له، فانطلقنا إلى العير، وانطلق اصحابنا إلى النبي [صلى الله عليه وسلم] فاخبروه الخبر، فقام غضبان محمرا لونه ووجهه، فقال: ذهبتم من عندي جميعا وجئتم متفرقين! إنما اهلك من كان قبلكم الفرقة، لابعثن عليكم رجلا ليس بخيركم، اصبركم على الجوع والعطش، فبعث علينا عبد الله بن جحش الاسدي فكان اول امير في الإسلام.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) في [ب، س]: (مجاهد).
(٣) في [س]: تكررت.
(٤) في [س]: (الجهينة).
(٥) في [أ، ب]: (تأمنا).
(٦) في [ق، هـ]: زيادة (فمنعونا).
(٧) في [أ، ب]: (وقال).
(٨) سقط من: [أ، ب].
(٩) في [أ، ب]: (وقالوا).
(١٠) في [أ، ب، جـ، ي]: ﷺ.
(١١) ضعيف؛ لضعف مجالد، أخرجه البزار (١٢٤٠)، والبيهقي في دلائل النبوة ٣/ ١٤، والدورقي في مسند سعد (١٣١)، وعبد اللَّه وجادة في زيادات المسند (١٥٣٩).

حضرت سعد بن ابو وقاص سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے تو (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس) قبیلہ جہینہ والے آئے اور کہا۔ چونکہ آپ ہمارے درمیان فروکش ہوچکے ہیں پس آپ ہمارے ساتھ معاہدہ کرلیں تاکہ ہم آپ کی طر ف سے مامون رہیں۔ اور آپ ہماری طرف سے مامون رہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے معاہدہ کرلیا۔ اور ان لوگوں نے اسلام قبول نہیں کیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ماہ رجب میں ایک لشکر کی شکل میں بھیجا۔ حالانکہ ہم لوگ سو کی تعداد میں بھی نہیں تھے۔ تاکہ ہم جہینہ قبیلہ کے پہلو میں موجود قبیلہ کنانہ پر حملہ کریں۔ راوی کہتے ہیں۔ ہم نے بنو کنانہ پر حملہ کیا تو وہ لوگ کثیر تعداد میں تھے۔ پس ہم نے جہینہ قبیلہ میں (آ کر) پناہ لی تو انہوں نے ہمیں پناہ سے روک دیا اور کہا۔ تم لوگوں نے شہر حرام میں کیوں لڑائی کی ہے؟ ہم نے کہا: ہم نے انہیں لوگوں سے لڑائی کی ہے جنہوں نے ہمیں بلد حرام (مکہ) سے شہر حرام میں نکالا تھا۔ ہم میں سے بعض لوگوں نے بعض سے پوچھا۔ تمہاری کیا رائے ہے؟ انہوں نے جواب دیا۔ ہم اللہ کے پیغمبر کے پاس جاتے ہیں اور جا کر انہیں یہ بات بتاتے ہیں۔ اور ایک گروہ نے کہا: نہیں! بلکہ ہم یہیں قیام کرتے ہیں۔ اور میں نے چند لوگوں کی معیت میں یہ بات کہی کہ نہیں بلکہ قریش کے اس قافلہ کے پاس چلتے ہیں اور اس پر حملہ کرتے ہیں۔ پس ہم قافلہ کی طرف چل پڑے۔ اس وقت فئی یہ تھا کہ جو کوئی جس چیز کو لے لے تو وہ اسی کی ہے۔ پس ہم قافلہ کی طرف چل دیئے۔ اور ہمارے (بقیہ) ساتھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف چلے گئے اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ساری بات بتائی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غصہ کی حالت میں کھڑے ہوگئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک اور رنگ مبارک میں سرخی ظاہر ہونے لگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ میرے پاس سے اکٹھے گئے تھے اور تم متفرق طور پر واپس لوٹے ہو؟ تم سے پہلے لوگوں کو گروہ بندی نے ہی ہلاک کیا ہے۔ میں تم پر ضرور بالضرور ایسے شخص کو امیر بنا کر بھیجوں گا جو تم میں سے (زیادہ) بہتر (بھی) نہیں۔ اور بھوک پیاس میں تم سب سے زیادہ صبر کرنے والا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم پر عبد اللہ بن جحش کو امیر بنا کر بھیجا۔ یہ صاحب اسلام میں پہلے امیر بنے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 39413]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف مجالد .» ‏‏‏‏
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12943، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1558، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2028، 2068، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38713، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4878، ترقيم محمد عوامة: 37806»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں