🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ
باب بلاعنوان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2143 ترقیم الرسالہ : -- 2169
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ التَّيْمِيُّ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلا لا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ، وَلا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ" . كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
ربعی بن حراش، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے بیان کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! (رمضان کے) مہینے سے پہلے (احتیاط کے طور پر روزہ نہ رکھو) اس وقت تک جب تک تم چاند نہیں دیکھ لیتے، یا تیس دنوں کی تعداد پوری نہیں کر لیتے اور روزے رکھنا اس وقت تک بند نہ کرو، جب تک تم چاند نہیں دیکھ لیتے (یا تعداد پوری نہیں کرتے)۔“ اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2169]
ترقیم العلمیہ: 2143
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2118، 2129، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2437، 2448، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2169، 2170، 2171، 2193، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19127»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، والنسائي: 2118»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2144 ترقیم الرسالہ : -- 2170
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُبَشِّرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ، لا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلاثِينَ، ثُمَّ تَصُومُوا وَلا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ أَوْ تُتِمُّوا أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلاثِينَ" . وَهَذَا مِثْلُهُ.
ربعی بن حراش، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”(رمضان کے) مہینے سے پہلے (احتیاط کے طور پر روزہ) نہ رکھو، روزے رکھنا اس وقت تک شروع نہ کرو، جب تک چاند نہ دیکھ لو یا تیس کی تعداد مکمل نہ کر لو، پھر روزے رکھنا شروع کرو اور اس وقت تک روزے رکھنا ختم نہ کرو، جب تک (شوال کا چاند) نہ دیکھ لو یا تیس کی تعداد مکمل نہ کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2170]
ترقیم العلمیہ: 2144
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2118، 2129، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2437، 2448، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2169، 2170، 2171، 2193، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19127»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، والنسائي: 2119»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں