🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا
باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2562 ترقیم الرسالہ : -- 2596
نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، نا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنَّهُ دَخَلَ مَكَّةَ قَارِنًا فَطَافَ طَوَافًا، وَسَعَى سَعْيًا لِحَجَّتِهِ وَعُمْرَتِهِ"، ثُمَّ قَالَ:" هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ حِينَ قَرَنَ" .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حج قران کا احرام باندھ کر مکہ میں داخل ہوئے، انہوں نے حج اور عمرہ دونوں کے لیے ایک ہی طواف کیا اور ایک ہی مرتبہ سعی کی اور پھر یہ بات بیان کی: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یاد ہے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج قران کیا تھا، تو آپ نے اسی طرح کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2596]
ترقیم العلمیہ: 2562
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1639، 1640، 1693، 1708، 1806، 1807، 1812، 1813، 4183، 4184، 4185، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1230،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 746، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2745، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3998، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2748، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2592، 2594، 2596، 2613، 2615،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 695، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4566»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2563 ترقیم الرسالہ : -- 2597
نا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الصَّرَّافُ، نا يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ جَمَعَ بَيْنَ حَجَّتِهِ وَعُمْرَتِهِ مَعًا، وَقَالَ:" سَبِيلُهُمَا وَاحِدٌ"، قَالَ: فَطَافَ لَهُمَا طَوَافَيْنِ، وَسَعَى لَهُمَا سَعْيَيْنِ، وَقَالَ:" هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ كَمَا صَنَعْتُ" . لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَكَمِ غَيْرُ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
مجاہد بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب حج اور عمرہ ایک ساتھ کرتے تھے، تو فرماتے تھے: ان دونوں کا راستہ ایک ہی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے دونوں کے لیے دو طواف کیے اور ان دونوں کے لیے دو مرتبہ سعی کی اور یہ بات بیان کی: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ اس روایت کو حکم نامی راوی کے حوالے سے صرف حسن بن عمارہ نامی راوی نے نقل کیا ہے اور یہ شخص متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2597]
ترقیم العلمیہ: 2563
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3913، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2597»
«قال ابن حجر: إسناده فيه الحسن بن عمارة وهو متروك، عون المعبود شرح سنن أبي داود: (2 / 119)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں