الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
9. بَابُ
باب
کل مکررات: 2
ترقیم العلمیہ : 3785 ترقیم الرسالہ : -- 3845
نَا أَبُو عَلِيٍّ الْمَالِكِيُّ ، نَا أَبُو حَفْصٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ مُعَتِّبٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَبَا حَسَنٍ مَوْلَى بَنِي نَوْفَلٍ أَخْبَرَهُ، قَالَ: اسْتَفْتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ " فِي عَبْدٍ تَحْتَهُ مَمْلُوكَةٌ فَطَلَّقَهَا تَطْلِيقَتَيْنِ، ثُمَّ عُتِقَا جَمِيعًا، قَالَ: يَخْطُبُهَا إِنْ شَاءَ، قَضَى بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
ابوحسن بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ایسے غلام کے بارے میں دریافت کیا، جس کی بیوی کنیز ہو اور پھر وہ اسے دو طلاقیں دے دے، پھر وہ دونوں ایک ساتھ آزاد ہو جائیں، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اب اگر وہ مرد چاہے، تو اس عورت کو نکاح کا پیغام دے سکتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3845]
ترقیم العلمیہ: 3785
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2840، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3429، برقم: 3430، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5591، 5592، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2187، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2082، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15280، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3845، 3846، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2059، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 16395، 16396، 29699»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3786 ترقیم الرسالہ : -- 3846
نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا شَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُعَتِّبٍ ، أَنَّ أَبَا حَسَنٍ مَوْلَى بَنِي نَوْفَلٍ، أَنَّهُ اسْتَفْتَى ابْنَ عَبَّاسٍ " فِي مَمْلُوكٍ كَانَتْ تَحْتَهُ مَمْلُوكَةٌ فَطَلَّقَهَا تَطْلِيقَتَيْنِ، وَبَانَتْ مِنْهُ، ثُمَّ إِنَّهُمَا أُعْتِقَا بَعْدَ ذَلِكَ، هَلْ يَصِحُّ لِلرَّجُلِ أَنْ يَخْطُبَهَا، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: نَعَمْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِذَلِكَ" .
ابوحسن بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ایسے غلام کے بارے میں دریافت کیا، جس کی بیوی کنیز ہو اور پھر وہ اسے دو طلاقیں دے دے اور وہ عورت اس سے بائنہ ہو جائے، پھر وہ دونوں ایک ساتھ آزاد ہو جائیں، تو کیا وہ مرد اس عورت کو نکاح کا پیغام دے سکتا ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”جی ہاں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3846]
ترقیم العلمیہ: 3786
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2840، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3429، برقم: 3430، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5591، 5592، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2187، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2082، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15280، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3845، 3846، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2059، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 16395، 16396، 29699»