🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَا تَبَقَّى بَعْدَ الْفَرِيضَةِ لِلْعَصَبَةِ
باب
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4026 ترقیم الرسالہ : -- 4097
قُرِئَ عَلَى ابْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِيَّ ، وَسَلْمَانَ بْنَ رَبِيعَةَ ، فَسَأَلَهُمَا عَنِ ابْنَةٍ، وَابْنَةِ ابْنٍ، وَأُخْتٍ لأَبٍ، وَأُمٍّ، فَقَالا: لِلابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِلأُخْتِ مَا بَقِيَ، وَقَالا:" انْطَلِقْ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ، فَاسْأَلْهُ فَإِنَّهُ سَيُتَابِعُنَا، فَأَتَى عَبْدَ اللَّهِ ، فَسَأَلَهُ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالا، قَالَ: وَلَكِنِّي أَقْضِي فِيهَا كَمَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: النِّصْفُ لِلابْنَةِ، وَلابْنَةِ الابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ، وَلِلأُخْتِ مَا بَقِيَ" ،.
ہزیل بن شرحبیل بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اور سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اس نے ان دونوں حضرات سے ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک سگی بہن کی وراثت کا حکم دریافت کیا، تو ان دونوں حضرات نے یہ فرمایا: ”بیٹی کو نصف حصہ ملے گا اور باقی بچ جانے والا مال اس کی بہن کو ملے گا۔“ پھر ان دونوں نے فرمایا: ”تم سیدنا عبداللہ کے پاس جاؤ اور ان سے اس بارے میں دریافت کرو، وہ بھی ہماری رائے کے مطابق جواب دیں گے۔“ وہ شخص سیدنا عبداللہ کے پاس آیا، ان سے اس بارے میں دریافت کیا اور انہیں یہ بھی بتایا کہ ان دونوں حضرات نے یہ جواب دیا ہے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس بارے میں وہ فیصلہ دوں گا، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا تھا، نصف حصہ بیٹی کو ملے گا، چھٹا حصہ پوتی کو ملے گا، تا کہ دو تہائی حصے مکمل ہو جائیں اور باقی بچ جانے والا مال اس کی بہن کو ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الفرائض/حدیث: 4097]
ترقیم العلمیہ: 4026
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6736، 6742،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6034، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8053، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6294،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2890، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2093، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2932، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2721، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4097، 4098، 4099، 4100، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3766، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 29659، 31724، 31725»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4029 ترقیم الرسالہ : -- 4100
قُرِئَ عَلَى ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ ، عَنِ الْهُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، أَنَّ أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِيَّ ، سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَرَكَ ابْنَةً، وَابْنَةَ ابْنِهِ، وَأُخْتَهُ لأَبِيهِ، وَأُمَّهُ، فَقَالَ: لِلابْنَةِ النِّصْفُ، وَمَا بَقِيَ فَلِلأُخْتِ لِلأَبِ، وَالأُمِّ، وَقَالَ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، سَيَقُولُ مثل مَا قُلْتُ، فَسَأَلُوا ابْنَ مَسْعُودٍ، وَأَخْبِرُوهُ بِمَا قَالَ أَبُو مُوسَى، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : كَيْفَ أَقُولُ وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لِلابْنَةُ النِّصْفُ، وَلابْنَةِ الابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلأُخْتِ مِنَ الأَبِ، وَالأُمِّ" .
ہزیل بن شرحبیل بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو پس ماندگان میں ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک سگی بہن کو چھوڑ کر جاتا ہے، تو حضرت ابوموسیٰ نے فرمایا: ”اس کی بیٹی کو نصف حصہ ملے گا اور جو باقی مال بچ جائے گا، وہ اس کی بہن کو مل جائے گا۔“ پھر سیدنا ابوموسیٰ اشعری نے فرمایا: ”سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بھی اسی کے مطابق جواب دیں گے، جو میں نے کہا ہے۔“ لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا اور انہیں سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے جواب کے بارے میں بھی بتایا، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں یہ کیسے کہہ سکتا ہوں، جبکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (ایسی صورت حال میں) بیٹی کو نصف ملے گا، پوتی کو چھٹا حصہ ملے گا، اس طرح دو تہائی حصے مکمل ہو جائیں گے اور جو باقی بچ جائے گا، وہ سگی بہن کو مل جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الفرائض/حدیث: 4100]
ترقیم العلمیہ: 4029
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6736، 6742،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6034، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8053، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6294،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2890، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2093، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2932، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2721، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4097، 4098، 4099، 4100، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3766، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 29659، 31724، 31725»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں