الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
2. بَابُ الضَّحَايَا
باب: قربانی کے احکام کا بیان
کل مکررات: 2
ترقیم العلمیہ : 4661 ترقیم الرسالہ : -- 4746
حَدَّثَنَا أَبِي رَحِمَهُ اللَّهُ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، نَا أَبُو كَامِلٍ ، نَا الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ ، نَا عُتْبَةُ بْنُ يَقْظَانَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَحَى ذَبْحُ الأَضَاحِيِّ كُلَّ ذَبْحٍ كَانَ قَبْلَهُ، وَذَكَرَ صَوْمَ رَمَضَانَ، وَالزَّكَاةَ، وَالْغُسْلَ مِنَ الْجَنَابَةِ بِمِثْلِ ذَلِكَ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قربانی کے حکم نے ہر ذبیحہ کو ختم کر دیا ہے جو اس سے پہلے تھا،“ پھر آپ نے رمضان کے روزے، زکوٰۃ دینے اور غسل جنابت کا ذکر کرتے ہوئے بھی یہی بات ارشاد فرمائی۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4746]
ترقیم العلمیہ: 4661
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 19087، 19088، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4746، 4747، 4748، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 14046»
ترقیم العلمیہ : 4662 ترقیم الرسالہ : -- 4747
نَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْخَلالُ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا الْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ ، نَا عُبَيْدٌ الْمُكْتِبُ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَسَخَ الأَضْحَى كُلَّ ذَبْحٍ، وَصَوْمُ رَمَضَانَ كُلَّ صَوْمٍ، وَالْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ كُلَّ غُسْلٍ، وَالزَّكَاةُ كُلَّ صَدَقَةٍ" ، خَالَفَهُ الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ، عَنِ الْمُسَيِّبِ، هُوَ ابْنُ شَرِيكٍ، وَكِلاهُمَا ضَعِيفَانِ، وَالْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ مَتْرُوكٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قربانی کے حکم نے ہر ذبیحہ کو منسوخ کر دیا ہے جو اس سے پہلے تھا، رمضان کے روزوں نے (پہلے کے) ہر روزے کو منسوخ کر دیا ہے، غسل جنابت نے (پہلے کے) ہر غسل کو منسوخ کر دیا ہے اور زکوٰۃ نے (پہلے کے) ہر صدقے کو منسوخ کر دیا ہے۔“ امام دارقطنی کہتے ہیں: مسیب بن واضح نے مسیب (یعنی ابن شریک) سے اسے نقل کرتے ہوئے اس راوی (ہیثم بن سہل) کی مخالفت کی ہے، یہ دونوں ضعیف ہیں اور مسیب بن شریک متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4747]
ترقیم العلمیہ: 4662
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 19087، 19088، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4746، 4747، 4748، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 14046»
«قال الدارقطني: ضعفه وقال المسيب بن شريك وعتبة بن اليقظان متروكان، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 208)»
«قال الدارقطني: ضعفه وقال المسيب بن شريك وعتبة بن اليقظان متروكان، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 208)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف