🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
66. بَابُ التَّيَمُّمِ
باب۔ تیمم کا بیان
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 664 ترقیم الرسالہ : -- 676
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، إِمْلاءً، نا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْعَبْدِيُّ ، نا نَافِعٌ ، قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فِي حَاجَةٍ لابْنِ عُمَرَ، فَقَضَى ابْنُ عُمَرَ حَاجَتَهُ، وَكَانَ مِنْ حَدِيثِهِ يَوْمَئِذٍ أَنْ قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِكَّةٍ مِنَ السِّكَكِ، وَقَدْ خَرَجَ مِنْ غَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلامَ حَتَّى إِذَا كَادَ الرَّجُلُ يَتَوَارَى فِي السِّكَّةِ، ضَرَبَ بِيَدَيْهِ عَلَى الْحَائِطِ فَمَسَحَ وَجْهَهُ ثُمَّ ضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَمَسَحَ ذِرَاعَيْهِ ثُمَّ رَدَّ عَلَى الرَّجُلِ السَّلامَ، وَقَالَ:" إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ السَّلامَ إِلا أَنِّي لَمْ أَكُنْ عَلَى طُهْرٍ" .
نافع بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے کسی کام کے سلسلے میں ان کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا، جب سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنا مقصد بیان کر دیا، تو اس کے بعد اس دن کی گفتگو میں انہوں نے یہ بات بیان کی: ایک مرتبہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، یہ گلی کی بات ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت پاخانہ کر کے یا پیشاب کر کے تشریف لا رہے تھے۔ اس شخص نے آپ کو سلام کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو جواب نہ دیا، یہاں تک کہ وہ شخص گلی سے باہر نکلنے والا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک دیوار پر پھیر کر اپنا چہرہ مبارک کا مسح کیا، پھر دوبارہ پھیر کر اپنے دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر آپ نے اس کے سلام کا جواب دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں اس لیے سلام کا جواب نہیں دیا، کیونکہ میں باوضو حالت میں نہیں تھا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 676]
ترقیم العلمیہ: 664
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 370، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 176، 177، وابن الجارود فى "المنتقى"، 40، 41، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 73، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1316، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 639، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 37، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 16، 330، 331، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 90، 2720، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 353، الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 676، 677، 685»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 665 ترقیم الرسالہ : -- 677
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَتَّابٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْجَرَوِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى الْمَعَافِرِيُّ ، نا حَيْوَةُ ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ، أَنَّ نَافِعًا ، حَدَّثَهُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْغَائِطِ فَلَقِيَهُ رَجُلٌ عِنْدَ بِئْرِ جَمَلٍ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى أَقْبَلَ عَلَى الْحَائِطِ ثُمَّ مَسَحَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، ثُمَّ رَدَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الرَّجُلِ السَّلامَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یہ بات بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پاخانہ کر کے تشریف لا رہے تھے۔ جمل کے کنویں کے قریب ایک شخص آپ کے سامنے آیا، اس نے آپ کو سلام کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سلام کا جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیوار کے پاس تشریف لے گئے اور اپنا چہرہ مبارک اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر اس شخص کے سلام کا جواب دیا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 677]
ترقیم العلمیہ: 665
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 370، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 176، 177، وابن الجارود فى "المنتقى"، 40، 41، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 73، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1316، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 639، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 37، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 16، 330، 331، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 90، 2720، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 353، الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 676، 677، 685»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 682 ترقیم الرسالہ : -- 694
حَدَّثَنَا الْقَاضِي حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَبُو عُمَرَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ" أَنَّهُ كَانَ إِذَا تَيَمَّمَ ضَرَبَ بِيَدَيْهِ ضَرْبَةً فَمَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ، ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدَيْهِ ضَرْبَةً أُخْرَى ثُمَّ مَسَحَ بِهِمَا يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ وَلا يَنْفُضُ يَدَيْهِ مِنَ التُّرَابِ" .
سالم، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: جب وہ تیمم کرتے تھے تو دونوں ہاتھوں کو ایک مرتبہ زمین پر مار کر ان کے ذریعے اپنے چہرے کا مسح کرتے تھے، پھر دونوں ہاتھوں کو دوسری مرتبہ زمین پر مارتے تھے اور ان کے ذریعے ہاتھوں کا دونوں کہنیوں تک مسح کیا کرتے تھے۔ وہ اپنے ہاتھوں سے مٹی نہیں جھاڑتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 694]
ترقیم العلمیہ: 682
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 370، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 176، 177، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 73، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1316، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 639، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم:، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 16، 330، 331، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 90، 2720، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 353، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 676، 677، 685، 686، 687، 688، 689، 690»
«قال ابن حجر: صحح الأئمة وقفه، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 132)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں