الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
66. بَابُ التَّيَمُّمِ
باب۔ تیمم کا بیان
کل مکررات: 3
ترقیم العلمیہ : 664 ترقیم الرسالہ : -- 676
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، إِمْلاءً، نا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْعَبْدِيُّ ، نا نَافِعٌ ، قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فِي حَاجَةٍ لابْنِ عُمَرَ، فَقَضَى ابْنُ عُمَرَ حَاجَتَهُ، وَكَانَ مِنْ حَدِيثِهِ يَوْمَئِذٍ أَنْ قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِكَّةٍ مِنَ السِّكَكِ، وَقَدْ خَرَجَ مِنْ غَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلامَ حَتَّى إِذَا كَادَ الرَّجُلُ يَتَوَارَى فِي السِّكَّةِ، ضَرَبَ بِيَدَيْهِ عَلَى الْحَائِطِ فَمَسَحَ وَجْهَهُ ثُمَّ ضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَمَسَحَ ذِرَاعَيْهِ ثُمَّ رَدَّ عَلَى الرَّجُلِ السَّلامَ، وَقَالَ:" إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ السَّلامَ إِلا أَنِّي لَمْ أَكُنْ عَلَى طُهْرٍ" .
نافع بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے کسی کام کے سلسلے میں ان کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا، جب سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنا مقصد بیان کر دیا، تو اس کے بعد اس دن کی گفتگو میں انہوں نے یہ بات بیان کی: ایک مرتبہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، یہ گلی کی بات ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت پاخانہ کر کے یا پیشاب کر کے تشریف لا رہے تھے۔ اس شخص نے آپ کو سلام کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو جواب نہ دیا، یہاں تک کہ وہ شخص گلی سے باہر نکلنے والا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک دیوار پر پھیر کر اپنا چہرہ مبارک کا مسح کیا، پھر دوبارہ پھیر کر اپنے دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر آپ نے اس کے سلام کا جواب دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں اس لیے سلام کا جواب نہیں دیا، کیونکہ میں باوضو حالت میں نہیں تھا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 676]
ترقیم العلمیہ: 664
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 370، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 176، 177، وابن الجارود فى "المنتقى"، 40، 41، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 73، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1316، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 639، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 37، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 16، 330، 331، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 90، 2720، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 353، الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 676، 677، 685»
ترقیم العلمیہ : 671 ترقیم الرسالہ : -- 683
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ دَبُوقَا ، نا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالا: نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، نا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو عَلِيٍّ بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، نا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالا: نا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ الأَسْلَعِ ، قَالَ: أَرَانِي كَيْفَ عَلَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التَّيَمُّمَ" فَضَرَبَ بِكَفَّيْهِ الأَرْضَ ثُمَّ نَفَضَهُمَا، ثُمَّ مَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ، ثُمَّ أَمَّرَ عَلَى لِحْيَتِهِ، ثُمَّ أَعَادَهُمَا إِلَى الأَرْضِ فَمَسَحَ بِهِمَا الأَرْضَ، ثُمَّ دَلَكَ إِحْدَاهُمَا بِالأُخْرَى ثُمَّ مَسَحَ ذِرَاعَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا" . هَذَا لَفْظُ إِبْرَاهِيمَ الْحَرْبِيِّ، وَقَالَ يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ فِي حَدِيثِهِ: فَأَرَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ أَمْسَحُ فَمَسَحْتُ، قَالَ: فَضَرَبَ بِكَفَّيْهِ الأَرْضَ ثُمَّ رَفَعَهُمَا لِوَجْهِهِ، ثُمَّ ضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَمَسَحَ ذِرَاعَيْهِ بَاطِنَهُمَا وَظَاهِرَهُمَا حَتَّى مَسَّ بِيَدَيْهِ الْمِرْفَقَيْنِ.
ربیع بن بدر اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا اسلع رضی اللہ عنہ نے مجھے دکھایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کس طرح تیمم کرنے کا طریقہ سکھایا تھا، تو انہوں نے اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر ماریں، پھر انہیں جھاڑا، پھر ان دونوں کے ذریعے اپنا چہرہ مبارک کا مسح کیا، یہاں تک کہ اپنی داڑھی کا بھی مسح کیا، پھر دونوں ہاتھوں کو زمین پر لگایا، ان کے ذریعے زمین کا مسح کیا، ان میں سے ایک کو دوسرے پر مل لیا۔ پھر انہوں نے اپنے دونوں بازوؤں کے باہر والے حصے اور اندرونی حصے کا مسح کیا۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھایا کہ میں کس طرح مسح کروں؟ راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر رکھیں، پھر انہیں اپنا چہرہ مبارک کی طرف بلند کیا، پھر دوسری ضرب لگائی، پھر دونوں بازوؤں کے ظاہری اور اندرونی حصے کا مسح کیا، یہاں تک کہ اپنے ہاتھوں کے ذریعے کہنیوں کا مسح کیا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 683]
ترقیم العلمیہ: 671
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1017، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 683، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 677، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 875، 876»
«قال ابن حجر: وفيه الربيع بن بدر وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 267)»
«قال ابن حجر: وفيه الربيع بن بدر وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 267)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 682 ترقیم الرسالہ : -- 694
حَدَّثَنَا الْقَاضِي حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَبُو عُمَرَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ" أَنَّهُ كَانَ إِذَا تَيَمَّمَ ضَرَبَ بِيَدَيْهِ ضَرْبَةً فَمَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ، ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدَيْهِ ضَرْبَةً أُخْرَى ثُمَّ مَسَحَ بِهِمَا يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ وَلا يَنْفُضُ يَدَيْهِ مِنَ التُّرَابِ" .
سالم، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: جب وہ تیمم کرتے تھے تو دونوں ہاتھوں کو ایک مرتبہ زمین پر مار کر ان کے ذریعے اپنے چہرے کا مسح کرتے تھے، پھر دونوں ہاتھوں کو دوسری مرتبہ زمین پر مارتے تھے اور ان کے ذریعے ہاتھوں کا دونوں کہنیوں تک مسح کیا کرتے تھے۔ وہ اپنے ہاتھوں سے مٹی نہیں جھاڑتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 694]
ترقیم العلمیہ: 682
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 370، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 176، 177، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 73، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1316، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 639، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم:، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 16، 330، 331، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 90، 2720، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 353، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 676، 677، 685، 686، 687، 688، 689، 690»
«قال ابن حجر: صحح الأئمة وقفه، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 132)»
«قال ابن حجر: صحح الأئمة وقفه، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 132)»
الحكم على الحديث:
صحيح