الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ ذِكْرِ نُبُوَّةِ يُوشَعَ بَنِ نُونِ وَ قِيَامِهِ بِأَعْبَاءِ بَنِي إِسْرَئِيلَ بَعْدَ وَفَاةِ مُوسَى وَ هٰرُونَ عَلَيْهِمُ الصَّلَاةُ وَالسَّلامُ وَ مُعْجِزَتِهِ
یوشع بن نون علیہ السلام کی نبوت اور موسی علیہ السلام اور ہارون علیہ السلام کی وفات کے بعد ان کا بنی اسرائیل کی¤ذمہ داریاں ادا کرنے اور ان کے معجزے کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 8486
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ {ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا} قَالَ دَخَلُوا زَحْفًا {وَقُولُوا حِطَّةٌ} قَالَ بَدَّلُوا فَقَالُوا حِنْطَةٌ فِي شَعْرَةٍ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا} … (سجدہ کرتے ہوئے دروازے سے داخل ہو جاؤ) لیکن وہ لوگ اس کے برعکس گھسٹ کر داخل ہوئے اور ان سے کہا گیا کہ {وَقُوْلُوا حِطَّۃٌ} … (اور کہو بخش دے) لیکن انھوں نے حکم کو بدل دیا اور کہا: بالی میں گندم کا دانہ۔ [الفتح الربانی/بيان قصص أنبياء الله عليهم السلام/حدیث: 8486]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4479، ومسلم: 3015، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8110 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8095»
وضاحت: فوائد: … پوری آیتیوں ہے: {وَاِذْ قُلْنَا ادْخُلُوْا ھٰذِہِ الْقَرْیَۃَ فَکُلُوْا مِنْہَا حَیْثُ شِئْتُمْ رَغَدًا وَّادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَّقُوْلُوْا حِطَّۃٌ نَّغْفِرْ لَکُمْ خَطٰیٰکُمْ وَسَنَزِیْدُ الْمُحْسِنِیْنَ۔} … اور جب ہم نے کہا اس بستی میں داخل ہو جاؤ، پس اس میں سے کھلا کھاؤ جہاں چاہو اور دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہو جاؤ اور کہو بخش دے، تو ہم تمھیں تمھاری خطائیں بخش دیں گے اور ہم نیکی کرنے والوں کو جلد ہی زیادہ دیں گے۔ (سورۂ بقرہ: ۵۸)
جب بنو اسرائیل میدانِ تیہ میں چالیس سال گزارنے کے بعد یوشع بن نون علیہ السلام کے ساتھ نکلے اور اللہ تعالی نے ان کو بیت المقدس کی فتح عطا کی، جبکہ اس فتح کی تکمیل کے لیے سورج کو بھی روک دیا گیا تھا، اس وقت اِن سے کہا گیا کہ سجدہ کرتے ہوئے دروازے سے داخل ہو جاؤ اور کہتے جاؤ کہ یا اللہ! ہمیں بخش دے، تاکہ فتح کے اظہار تشکر کا مظہر نظر آ جائے، لیکن انھوں نے داخل ہوتے ہوئے تضحیک آمیز انداز اپنایا،یہیہودیوں کی حکم عدولی کا حال تھا۔
جب بنو اسرائیل میدانِ تیہ میں چالیس سال گزارنے کے بعد یوشع بن نون علیہ السلام کے ساتھ نکلے اور اللہ تعالی نے ان کو بیت المقدس کی فتح عطا کی، جبکہ اس فتح کی تکمیل کے لیے سورج کو بھی روک دیا گیا تھا، اس وقت اِن سے کہا گیا کہ سجدہ کرتے ہوئے دروازے سے داخل ہو جاؤ اور کہتے جاؤ کہ یا اللہ! ہمیں بخش دے، تاکہ فتح کے اظہار تشکر کا مظہر نظر آ جائے، لیکن انھوں نے داخل ہوتے ہوئے تضحیک آمیز انداز اپنایا،یہیہودیوں کی حکم عدولی کا حال تھا۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 4479
حدیث نمبر: 10392
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قِيلَ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ {ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا حِطَّةٌ نَغْفِرْ لَكُمْ خَطَايَاكُمْ} [البقرة: 58] فَبَدَّلُوا فَدَخَلُوا الْبَابَ يَزْحَفُونَ عَلَى أَسْتَاهِهِمْ وَقَالُوا حَبَّةٌ فِي شَعْرَةٍ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بنی اسرئیل سے کہا گیا: تم دروازے سے سجدہ کرتے ہوئے داخل ہو جاؤ اور زبان سے حِطَّۃ کہو، ہم تمہاری خطائیں معاف کر دیں گے۔ لیکن انھوں نے اس بات کو بدل ڈالا اور دروازے سے سرینوں کو زمین پر گھسیٹتے ہوئے اور زبان سے حَبَّۃٌ فِیْ شَعْرَۃٍ (گندم بالی میں)کہتے ہوئے داخل ہوئے۔ [الفتح الربانی/بيان قصص أنبياء الله عليهم السلام/حدیث: 10392]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3403، 4641، ومسلم: 3015، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8230 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8213»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3403