الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ مَا جَاءَ فِي زِوَاجِهِ ﷺ بِزَينَبَ بِنْتِ جَحْشِ رضي الله عنها وَنُزُولِ آيَةِ الْحِجَابِ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اُمّ المؤمنین سیّدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کرنے¤اور پردے والی آیت کے نازل ہونے کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 7029
وَعَنْهُ أَيْضًا عَنْ أَنَسٍ قَالَ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَوْلَمَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِ مَا أَوْلَمَ عَلَى زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ قَالَ فَأَوْلَمَ بِشَاةٍ أَوْ ذَبَحَ شَاةً
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے، وہ کہتے ہیں:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی کسی شادی کے موقع پر اتنا بڑا ولیمہ کیا ہو، جو سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے شادی کے موقع پر کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس موقع پر ایک بکری ذبح کی تھی۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الخامسة للهجرة/حدیث: 7029]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5168، 5171، ومسلم: 1428، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13378 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13411»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5168
حدیث نمبر: 10780
(وَمِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَوْلَمَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِ مَا أَوْلَمَ عَلَى زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ قَالَ فَأَوْلَمَ بِشَاةٍ أَوْ ذَبَحَ شَاةً
۔(دوسری سند) سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس قدر ولیمہ سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا سے شادی کرنے کے موقع پر کیا تھا، میں نے نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی دوسری زوجہ کے موقع پر ایسا ولیمہ کیا ہو، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک بکری ذبح کر کے ولیمہ کیا تھا۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الخامسة للهجرة/حدیث: 10780]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13411»
الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13411