🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ مَا جَاءَ فِي زِوَاجِهِ ﷺ بِزَينَبَ بِنْتِ جَحْشِ رضي الله عنها وَنُزُولِ آيَةِ الْحِجَابِ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اُمّ المؤمنین سیّدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کرنے¤اور پردے والی آیت کے نازل ہونے کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10782
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ تَفْخَرُ عَلَى نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تَقُولُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْكَحَنِي مِنَ السَّمَاءِ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اُمّ المؤمنین سیّدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا دیگر ازواج پر بطور فخر کہا کرتی تھیں:میرا نکاح آسمان سے اللہ تعالیٰ نے کیا ہے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الخامسة للهجرة/حدیث: 10782]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 7421، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13361 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13394»
وضاحت: فوائد: … ان روایات کی تفصیل کے لیے دیکھیں حدیث نمبر (۸۷۱۲) والا باب۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 7421
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11453
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ تَفْخَرُ عَلَى نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تَقُولُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْكَحَنِي مِنَ السَّمَاءِ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ام المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باقی بیویوں پر فخر کرتے ہوئے کہا کرتی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ میرا نکاح اللہ تعالیٰ نے آسمان پر سے کیا تھا۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الخامسة للهجرة/حدیث: 11453]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 7420، 7421، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13361 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13394»
وضاحت: فوائد: … یہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا اعزاز تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ان کا نکاح آسمانوں پر سے خود اللہ تعالیٰ نے کیا تھا۔
بَابُ الثَّامِنَۃِ مِنْ أَزْوَاجِہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أُمِّ الْمُؤْمِنِیْنَ زَیْنَبَ بِنْتِ خُزَیْمَۃَ الْھِلَالِیَّۃِ رضی اللہ عنہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آٹھویں بیوی ام المؤمنین سیدہ زینب بنت خزیمۃ ہلالیہ رضی اللہ عنہا
مسند احمد میں سیدہ زینب بن خزیمہ رضی اللہ عنہا کا تذکرہ نہیں ہے، یہ زینب بنت خزیمہ بن عبداللہ بن عمر بن عبد مناف تھی، ان کی کنیت ام المساکین تھی،یہ پہلے سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کی زوجیت میں تھیں، غزوۂ احد میں جب ان کی شہادت ہوگئی تونبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے نکاح کر لیا، سیدہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں دو یا تین ماہ ہی گزارے تھے کہ ان کا انتقال ہوگیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور انہیں مدینہ کے قبرستان بقیع غرقد میں دفن کیا گیا۔

الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 7420
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں