🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَمِهِ وَسَخَائِهِ ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سخاوت کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11222
حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الرَّجُلَ كَانَ جَعَلَ لَهُ قَالَ عَفَّانُ يَجْعَلُ لَهُ مِنْ مَالِهِ النَّخَلاتِ أَوْ كَمَا شَاءَ اللَّهُ حَتَّى فُتِحَتْ عَلَيْهِ قُرَيْظَةُ وَالنَّضِيرُ قَالَ فَجَعَلَ يَرُدُّ بَعْدَ ذَلِكَ وَإِنَّ أَهْلِي أَمَرُونِي أَنْ آتِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَسْأَلَهُ الَّذِي كَانَ أَهْلُهُ أَعْطَوْهُ أَوْ بَعْضَهُ وَكَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَعْطَاهُ أُمَّ أَيْمَنَ أَوْ كَمَا شَاءَ اللَّهُ قَالَ فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَعْطَانِيهِنَّ فَجَاءَتْ أُمُّ أَيْمَنَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَجَعَلَتِ الثَّوْبَ فِي عُنُقِي وَجَعَلَتْ تَقُولُ كَلَّا وَاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لَا يُعْطِيكَهُنَّ وَقَدْ أَعْطَانِيهِنَّ أَوْ كَمَا قَالَ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”لَكِ كَذَا وَكَذَا“ وَتَقُولُ كَلَّا وَاللَّهِ قَالَ وَيَقُولُ ”لَكِ كَذَا وَكَذَا“ قَالَ حَتَّى أَعْطَاهَا فَحَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ ”عَشْرَ أَمْثَالِهَا“ أَوْ قَالَ ”قَرِيبًا مِنْ عَشْرَةِ أَمْثَالِهَا“ أَوْ كَمَا قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کوئی آدمی اپنے باغات میں سے حسب توفیق کھجوروں کے کچھ درخت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے مخصوص کر دیا کرتا تھا یہاں تک کہ بنو قریظہ اور بنو نصیر پر فتح پا لی گئی، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو ان کی طرف سے دی گئی کھجوریں لوٹانے لگے، میرے گھر والوں نے بھی مجھ سے کہا کہ انہوں نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھجوریں دی ہوئی ہیں، وہ سب یا ان میں سے کچھ واپس مانگوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ کھجوریں ام ایمن رضی اللہ عنہا کو یا کسی دوسرے کو دے چکے تھے، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کھجوروں کا مطالبہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے وہ کھجوریں دے دیں۔ سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا میرے پاس آئیں اور انہوں نے میری گردن میں کپڑا ڈال دیا اور بولیں: ہر گز نہیں، ایسا کبھی نہیں ہو سکتا۔ اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں! اللہ کے نبی وہ کھجوریں مجھے دے چکے ہیں، اب وہ تمہیں نہ دیں گے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں آپ کو اس کے عوض اتنی اتنی کھجوریں دے دیتا ہوں۔ وہ کہنے لگیں: اللہ کی قسم! ہر گز نہیں، آپ فرماتے رہے کہ میں تمہیں مزید اتنی کھجوریں دیتا ہوں۔ یہاں تک کہ آپ نے ان کو وہ دے دیں، معتمر کے والد سلیمان بن طرخان کا بیان ہے کہ میں نے شمار کیا تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اصل تعداد سے دس گنا زائد یا اس کے قریب قریب فرمایا۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11222]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 3128، 4030، ومسلم: 1771، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13291 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13324»

الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 3128
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11992
حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الرَّجُلَ كَانَ جَعَلَ لَهُ، قَالَ عَفَّانُ: يَجْعَلُ لَهُ مِنْ مَالِهِ النَّخَلَاتِ أَوْ كَمَا شَاءَ اللَّهُ، حَتَّى فُتِحَتْ عَلَيْهِ قُرَيْظَةُ وَالنَّضِيرُ، قَالَ: فَجَعَلَ يَرُدُّ بَعْدَ ذَلِكَ، وَإِنَّ أَهْلِي أَمَرُونِي أَنْ آتِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَسْأَلَهُ الَّذِي كَانَ أَهْلُهُ أَعْطَوْهُ أَوْ بَعْضَهُ، وَكَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَعْطَاهُ أُمَّ أَيْمَنَ أَوْ كَمَا شَاءَ اللَّهُ، قَالَ: فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَعْطَانِيهِنَّ، فَجَاءَتْ أُمُّ أَيْمَنَ فَجَعَلَتِ الثَّوْبَ فِي عُنُقِي وَجَعَلَتْ تَقُولُ: كَلَّا وَاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لَا يُعْطِيكَهُنَّ وَقَدْ أَعْطَانِيهِنَّ، أَوْ كَمَا قَالَ: فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ”لَكِ كَذَا وَكَذَا.“ وَتَقُولُ: كَلَّا وَاللَّهِ، قَالَ: وَيَقُولُ: ”لَكِ كَذَا وَكَذَا.“ قَالَ: حَتَّى أَعْطَاهَا فَحَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ عَشْرُ أَمْثَالِهَا، أَوْ قَالَ قَرِيبًا مِنْ عَشَرَةِ أَمْثَالِهَا أَوْ كَمَا قَالَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کوئی آدمی اپنے مال میں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کھجوروں کے چند درخت یا حسب تو فیق کوئی چیز مقرر کر دیتا۔ جب بنو قریظہ اور بنو نضیر پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فتح نصیب ہوئی تو آپ اس کے بعد لوگوں کی طرف سے دیئے ہوئے اموال ان کو واپس کرنے لگے، میرے گھر والوں نے بھی مجھ سے کہا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں جا کر آپ سے اس چیز کا یا اس میں سے کچھ کا مطالبہ کروں، جو وہ آپ کو دے چکے تھے۔ میرے گھر والوں کے دیئے ہوئے کھجوروں کے درخت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ام ایمن رضی اللہ عنہا کو اور کچھ دوسرے افراد کو دے چکے تھے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے جا کرنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درختوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تو آپ نے مجھے وہ واپس کر دیئے۔ لیکن سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا نے آکر میری گردن میں کپڑا ڈال دیااور کہنے لگیں: ہر گز نہیں، اللہ کی قسم! اللہ کے رسول یہ درخت مجھے دے چکے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اب یہ درخت تمہیں نہیں دیں گے۔ یہ سن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہیں ان کے عوض اتنے درخت دے دیتا ہوں۔ لیکن وہ کہتی جاتیں کہ ہر گز نہیں، اللہ کی قسم! اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے کہتے جاتے کہ آپ کوکھجور کے اتنے درخت دے دیتا ہوں، یہاں تک کہ آپ نے حسب وعدہ ان کو عنایت کر دیئے۔ سلیمان کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ نے ان کو دس گنا یا دس گنا کے قریب کھجوروں کے درخت عنایت فرمائے تھے۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11992]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3128، 4030، 4120،ومسلم: 1771، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13291 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13324»
وضاحت: فوائد: … سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لونڈی اور آپ کی مربیہ ہیں، ان کا نام برکہ ہے، نام اور کنیت دونوں سے ان کی شہرت ہے، عام لوگوں میں ان کی کنیت ہی مشہور ہے، اصل میں حبشہ کی رہنے والی تھیں۔ بعض مورخین نے کہا ہے کہ مکہ پر حملہ کرنے والے ہاتھیوں کے لشکر والے ابرہہ کے لشکر کے اسیروں میں سے تھیں،یہ عبدالمطلب کے حصہ میں آئیں، ان کے بعد وہ ان کے بیٹے عبداللہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والد)کے حصہ میں آئیں اور ان کے بعد بطور وراثت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حصہ میں آئیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے عقد نکاح کے موقع پر ان کو آزاد کرکے بنو حارث بن خزرج کے ایک شخص عبید بن زید سے ان کا نکاح کر دیا، وہ مکہ آئے تھے، ان کے ہاں ان کے بطن سے ان کے فرزند ایمن کی ولادت ہوئی۔ اسی کی نسبت سے ان کی کنیت ہے،شوہر کی وفات کے بعد یہ واپس مکہ آگئیں اور سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے ان سے نکاح کر لیا اور ان کے بطن سے اسامہ رضی اللہ عنہ کی ولادت ہوئی۔ صحیح مسلم میں امام زہری سے مروی ہے کہ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی والدہ سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہ، عبداللہ بن عبدالمطلب کی لونڈی تھیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت ہوئی تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پرورش اور تربیت کیا کرتی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو آزاد کرکے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے ان کا نکاح کر دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات سے پانچ ماہ بعد ان کا انتقال ہوا۔
ذہن نشین رہنا چاہیے کہ ام ایمن نام کی ایک اور خاتون بھی ہیں، وہ بھی حبشہ سے تھیں اور ان کا نام بھی برکہ تھا، وہ ام المومنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہ کی خدمت کیا کرتی تھیں۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3128
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں