🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. هَوْلُ يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَدُنُو الشَّمْسِ مِنْ رُءُوسِ الخلائق
قیامت کے دن کی ہولناکی اور سورج کے لوگوں کے سروں کے قریب ہو جانے کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8820
عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ {يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ} [المطففين: 6] قَالَ ( (يَقُومُونَ حَتَّى يَبْلُغَ الرَّشْحُ آذَانَهُمْ) )
۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: {یَوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِیْنَ} … جس دن لوگ جہانوں کے رب کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ پھر فرمایا: لوگ اس حال میں کھڑے ہوں گے پسینہ ان کے کانوں تک پہنچا ہوا ہوگا۔ [الفتح الربانی/بيان قيام الساعة، النفخ فى الصور، وبعث الناس من قبورهم/حدیث: 8820]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2862، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5388 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5388»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2862
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13085
عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ”يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ لِعَظَمَةِ الرَّحْمَنِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى إِنَّ الْعَرَقَ لَيُلْجِمُ الرِّجَالَ إِلَى أَنْصَافِ آذَانِهِمْ“
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن رحمان کی تعظیم کے لیے لوگ ربّ العالمین کے لیے کھڑے ہوں گے، یہاں تک کہ پسینہ ان کے نصف کانوں تک پہنچا ہوا ہو گا۔ [الفتح الربانی/بيان قيام الساعة، النفخ فى الصور، وبعث الناس من قبورهم/حدیث: 13085]
تخریج الحدیث: «أخرجه بنحوه البخاري: 4938، ومسلم: 2862، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4862 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4862»
وضاحت: فوائد: … لوگ گرمی کی شدت کی وجہ سے پسینے میں ڈوبے ہوئے ہوں گے۔ زمین میں ستر ہاتھ تک پسینہ ہی پسینہ ہوگا، اور اپنے اپنے اعمال کے حساب سے لوگ پسینے میں ڈوبے ہوئے ہوں گے۔ کوئی ایڑیوں تک، کوئی ٹخنوں تک، کوئی نصف پنڈلیوں تک، کوئی گھٹنوں تک، کوئی دبر تک، کوئی کمر تک، کوئی کندھوں تک، کوئی گردن تک، کوئی منہ تک اور کوئی نصف کانوں تک پسینے میں ڈوبا ہوا ہوگا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس دن کی سختی، گرمی، پریشانی اور گھبراہٹ سے محفوظ رکھے اور ہمارے لیے آسانی فرمائے۔ آمین۔

الحكم على الحديث:
أخرجه بنحوه البخاري: 4938
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں