الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فِي الِاعْتِصَامِ بِكِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
اللہ تعالیٰ کی کتاب کے ساتھ مضبوطی سے جم جانے کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 323
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ، أَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الْآخَرِ، كِتَابُ اللَّهِ حَبْلٌ مَمْدُودٌ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ، وَعِتْرَتِي أَهْلُ بَيْتِي وَإِنَّهُمَا لَنْ يَفْتَرِقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ) )
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم میں دو بیش قیمت چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں، ان میں سے ایک دوسری سے بڑی ہے، اللہ تعالیٰ کی کتاب ایک رسی ہے، جس کو آسمان سے زمین کی طرف لٹکایا گیا ہے اور میری نسل میرے اہل بیت ہیں اور یہ دونوں چیزیں جدا نہیں ہوں گی، یہاں تک کہ دونوں میرے حوض پر آ جائیں گی۔“ [الفتح الربانی/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 323]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح بشواهده دون قوله: فانھما لن يفترقا حتي يردا علي الحوض وھذا اسناد ضعيف، عطيه بن سعد العوفي ضعيف۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 10/ 506، وابو يعلي: 1027، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11104 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11120»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح بشواهده دون قوله: فانھما لن يفترقا حتي يردا علي الحوض وھذا اسناد ضعيف
حدیث نمبر: 11396
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”إِنِّي أُوشِكُ أَنْ أُدْعَى فَأُجِيبَ وَإِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ كِتَابَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَعِتْرَتِي كِتَابُ اللَّهِ حَبْلٌ مَمْدُودٌ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ وَعِتْرَتِي أَهْلُ بَيْتِي وَإِنَّ اللَّطِيفَ الْخَبِيرَ أَخْبَرَنِي أَنَّهُمَا لَنْ يَفْتَرِقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ فَانْظُرُونِي هُمْ تَخْلُفُونِي فِيهِمَا“
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے: بیشک قریب ہے کہ مجھے بلایا جائے ا ور میں اس دعوت کو قبول کر لوں، میں تمہارے درمیان دو اہم اور مضبوط چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ایک تو اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے اور دوسری چیز میراخاندان، اللہ کی کتاب وہ رسی ہے، جو آسمان سے زمین کی طرف لٹک رہی ہے اور میرا خاندان میرے اہل بیت ہیں۔ اللہ تعالیٰ بہت باریک بیں اور ہر چیز سے باخبر ہے، اس نے مجھے اطلاع دی ہے کہ یہ دونوں حوض پر آنے تک یعنی قیامت تک ایک دوسری سے جدا نہ ہوں گی، تم میرا خیال رکھنا کہ تم میرے بعد ان کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہو؟ [الفتح الربانی/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 11396]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح بشواھده دون قوله: وان اللطيف الخبير اخبرني انھما لن يتفرقا حتييردا علي الحوض وھذا اسناد ضعيف لضعف عطية العوفي، اخرجه الترمذي: 3788، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11131 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11148»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح بشواھده دون قوله: وان اللطيف الخبير اخبرني انھما لن يتفرقا حتييردا علي الحوض وھذا اسناد ضعيف لضعف عطية العوفي