الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ مَنْ أَسْلَمَ وَتَحْتَه أَخْتَانِ أَوْ أَكْثَرُ مِنْ أَرْبَعِ وَفِيهِ الْعَدَدُ الْمُبَاحُ لِلْحُرِ وَالْعَبْدِ وَمَا خُصَّ بِهِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
اس امر کا بیان کہ جو آدمی مسلمان ہو اور اس کے عقد میں دو بہنیںیا چار سے زائد بیویاں ہوں، نیز آزاد اور غلام کے لیے بیویوں کی جائز تعداد اور اس معاملے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاصے کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 7014
عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ عَلَى تِسْعِ نِسْوَةٍ فِي ضَحْوَةٍ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دن میں نو بیویوں پر چکر لگاتے (جماع کرتے) تھے۔ [الفتح الربانی/بيان موانع النكاح/حدیث: 7014]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 268، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14109 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13539»
وضاحت: فوائد: … حدیث نمبر (۷۱۴۲) کی شرح میں ان امہات المومنین کے نام پیش کیے گئے ہیں۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 268
حدیث نمبر: 11475
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ قَالَ كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ عَلَى تِسْعِ نِسْوَةٍ فِي ضَحْوَةٍ
۔(دوسری سند) سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاشت کے وقت اپنی نو ازواج کے ہاں چکر لگایا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/بيان موانع النكاح/حدیث: 11475]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13505 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13539»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح