الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابٌ فِي مِقْدَارِ مَاءِ الْغُسْلِ وَالْوُضُوءِ
غسل اور وضو کے پانی کی مقدار کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 610
عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: كَمْ يَكْفِينِي مِنَ الْوُضُوءِ؟ قَالَ: مُدٌّ، قَالَ: كَمْ يَكْفِينِي لِلْغُسْلِ؟ قَالَ: صَاعٌ، قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ: لَا يَكْفِينِي، قَالَ: لَا أُمَّ لَكَ، قَدْ كَفَى مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے ان سے کہا: ”وضو کے لیے مجھے کتنا پانی کفایت کرے گا؟“ انہوں نے کہا: ”ایک مد۔“ اس نے کہا: ”اور غسل کے لیے مجھے کتنا پانی کفایت کرے گا؟“ انہوں نے کہا: ”ایک صاع۔“ اس آدمی نے کہا: ”یہ پانی مجھے تو کفایت نہیں کرتا،“ انہوں نے کہا: ”تیری ماں نہ رہے۔ یہ مقدار اس ہستی کے لیے تو کافی تھی، جو تجھ سے بہتر تھی،“ ان کی مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب الغسل من الجنابة وموجباته/حدیث: 610]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه الطبراني: 11646، والبزار: 255، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2628 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2628»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ۔ أخرجه الطبراني: 11646
حدیث نمبر: 867
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: كَمْ يَكْفِينِي مِنَ الْوُضُوءِ؟ قَالَ: مُدٌّ، قَالَ: كَمْ يَكْفِينِي لِلْغُسْلِ؟ قَالَ: صَاعٌ، قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ: لَا يَكْفِينِي، قَالَ: لَا أُمَّ لَكَ قَدْ كَفَى مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
سیدنا عبد اللہ بن عباس سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: مجھے وضو کے لیے کتنا پانی کفایت کرے گا؟ انھوں نے کہا: ایک مُدّ، اس نے کہا: غسل کے لیے مجھے کتنا پانی کفایت کرے گا؟ انھوں نے کہا: ایک صاع، یہ سن کر اس نے کہا: یہ مقدار تو مجھے کفایت نہیں کرے گی، انھوں نے کہا: تیری ماں ہی نہ ہو، یہ مقدار اس ہستی کو تو کفایت کرتی تھی، جو تجھ سے بہتر ہے، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ [الفتح الربانی/أبواب الغسل من الجنابة وموجباته/حدیث: 867]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه الطبراني: 11646، والبزار: 255، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2628 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2628»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه الطبراني: 11646