الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
261. باب التيمم - ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه
تیمم کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو ہمارے بیان کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 1304
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، مَوْلَى ثَقِيفٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَيَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، قَالا: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبِي مُوسَى ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرَّجُلُ يُجْنِبُ فَلا يَجِدُ الْمَاءَ أَيُصَلِّي؟ فَقَالَ: لا، فَقَالَ: أَمَا تَذْكُرُ قَوْلَ عَمَّارٍ لِعُمَرَ:" بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَا وَأَنْتَ فَأَجْنَبْتُ فَتَمَعَّكْتُ فِي التُّرَابِ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ:" كَانَ يَكْفِيكَ هَكَذَا: وَضَرَبَ بِيَدِهِ الأَرْضَ، فَمَسَحَ وَجْهَهُ وَكَفِيهِ" ، فَقَالَ: لَمْ أَرَ عُمَرَ قَنَعَ بِذَلِكَ، قَالَ: فَمَا تَصْنَعُ بِهَذِهِ الآيَةِ: فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا سورة النساء آية 43، فَقَالَ: أَمَا إِنَّا لَوْ رَخَّصْنَا لَهُمْ فِي هَذَا، لَكَانَ أَحَدُهُمْ إِذَا وَجَدَ بَرْدَ الْمَاءِ تَيَمَّمَ بِالصَّعِيدِ، زَادَ يَعْلَى: قَالَ الأَعْمَشُ: فَقُلْتُ لِشَقِيقٍ فَلَمْ يَكُنْ هَذَا إِلا لِهَذَا.
شقیق بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن مسعود اور سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابوعبدالرحمن! ایک شخص کو جنابت لاحق ہو جاتی ہے اور اسے پانی نہیں ملتا، تو کیا وہ نماز ادا کرے گا؟ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی نہیں۔ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ کو یہ بات یاد نہیں ہے کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا تھا کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور آپ کو کسی جگہ بھیجا تھا، تو مجھے جنابت لاحق ہو گئی تھی، تو میں مٹی میں لوٹ پوٹ ہو گیا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لیے اس طرح کر لینا کافی تھا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے اور انہیں اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں پر پھیر لیا۔ تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو نہیں دیکھا کہ انہوں نے اس بیان پر قناعت کی ہو۔ تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر آپ اس آیت ﴿فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا﴾ [سورة النساء: 43] کے بارے میں کیا کہیں گے: ”اور تمہیں پانی نہیں ملتا تو تم پاک مٹی سے تیمم کر لو۔“؟ تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر ہم اس بارے میں لوگوں کو رخصت دینا شروع کر دیں تو ان میں سے کسی ایک شخص کو پانی ٹھنڈا لگے گا تو وہ مٹی کے ذریعے تیمم کر لیا کرے گا۔ یعلیٰ نامی راوی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: اعمش کہتے ہیں: میں نے شقیق سے کہا: تو (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کا انکار) صرف اسی وجہ سے تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1304]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 345، 346، 347، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 368، 368، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 270، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1304، 1305، 1307، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 319، وأبو داود فى (سننه) برقم: 321، والدارقطني فى (سننه) برقم: 684، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18618» «رقم طبعة با وزير 1301»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» -أيضا-، «الصحيح» برقم (344). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما، أبو معاوية: هو محمد بن خازم الكوفي، وهو أحفظ الناس لحديث الأعمش.
حدیث نمبر: 1305
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمْةَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو مُوسَى لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: لَوْ أَنَّ جُنُبًا لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ شَهْرًا لَمْ يُصَلِّ؟ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لا، قَالَ أَبُو مُوسَى: أَمَا تَذْكُرُ حِينَ قَالَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ لِعُمَرَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَلا تَتَّقِي اللَّهَ، أَلا تَذْكُرُ حِينَ بَعَثَنِي وَإِيَّاكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الإِبِلِ، فَأَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ، فَتَمَعَّكْتُ فِي التُّرَابِ، فَلَمْا رَجَعْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَقُولَ هَكَذَا: وَضَرَبَ بِيَدِهِ إِلَى الأَرْضِ، وَمَسَحَ وَجْهَهُ وَكَفِيهِ" ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لا جَرَمَ مَا رَأَيْتُ عُمَرَ قَنَعَ بِذَلِكَ، قَالَ أَبُو مُوسَى: فَكَيْفَ بِهَذِهِ الآيَةِ فِي سُورَةِ النِّسَاءِ، فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا سورة النساء آية 43، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنَّا لَوْ رَخَّصْنَا لَهُمْ فِي ذَلِكَ يُوشِكُ إِذَا بَرَدَ عَلَى جِلْدِ أَحَدِهِمُ الْمَاءُ أَنْ يَتَيَمَّمَ، قَالَ الأَعْمَشُ: فَقُلْتُ لِشَقِيقٍ: أَمَا كَانَ لِعَبْدِ اللَّهِ غَيْرُ ذَلِكَ؟ قَالَ: لا.
شقیق بن سلمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اگر کسی جنبی کو ایک مہینے تک پانی نہیں ملتا تو کیا وہ نماز ادا نہیں کرے گا؟“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نہیں۔“ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا آپ کو یہ بات یاد نہیں ہے، سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے یہ کہا تھا کہ اے امیر المؤمنین! کیا آپ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے نہیں ہیں؟ کیا آپ کو یہ بات یاد نہیں ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور آپ کو (اونٹوں) کے باڑے میں بھیجا تھا، تو مجھے جنابت لاحق ہو گئی تھی، تو میں مٹی میں لوٹ پوٹ ہو گیا، جب میں واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَصْنَعَ هَكَذَا» ”تمہارے لیے یہ کافی تھا کہ تم اس طرح کر لو۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک زمین پر مارا اور اپنے چہرے اور ہاتھوں پر پھیر لیا۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ بات طے ہے، میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا تھا کہ انہوں نے اس پر قناعت نہیں کی تھی۔“ تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”پھر آپ سورۃ النساء میں موجود اس آیت ﴿فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا﴾ [سورة النساء: 43] ”اور تمہیں پانی نہیں ملتا تو تم پاک مٹی کے ذریعے تیمم کر لو“ کے بارے میں کیا کہیں گے؟“ اس پر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر ہم لوگوں کو اس بارے میں رخصت دینا شروع کر دیں تو عنقریب ایسا وقت آ جائے گا کہ جب ان میں سے کسی ایک کو پانی ٹھنڈا لگے گا، تو وہ تیمم کر لیا کرے گا۔“ اعمش نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے کہ میں نے شقیق سے کہا: ”کیا سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ (کی اس مسئلے کے بارے میں) کوئی اور دلیل بھی ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی نہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1305]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 345، 346، 347، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 368، 368، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 270، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1304، 1305، 1307، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 319، وأبو داود فى (سننه) برقم: 321، والدارقطني فى (سننه) برقم: 684، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18618» «رقم طبعة با وزير 1302»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح.
حدیث نمبر: 1307
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، بِبُسْتَ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبِي مُوسَى، فَقَالَ أَبُو مُوسَى : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرَّجُلُ يُجْنِبُ، فَلا يَجِدُ الْمَاءَ يُصَلِّي؟ فَقَالَ: تَسْمَعُ قَوْلَ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ لِعُمَرَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَنَا أَنَا وَأَنْتَ، فَأَجْنَبْتُ، فَتَمَعَّكْتُ بِالصَّعِيدِ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ:" إِنَّمَا يَكْفِيكَ هَذَا: وَمَسَحَ وَجْهَهُ وَكَفِيهِ وَاحِدَةً" ، فَقَالَ: إِنِّي لَمْ أَرَ عُمَرَ قَنَعَ بِذَلِكَ، فَقَالَ: كَيْفَ تَصْنَعُونَ بِهَذِهِ الآيَةِ؟ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا سورة النساء آية 43، قَالَ: لَوْ رَخَّصْنَا لَهُمْ فِي هَذِهِ كَانَ أَحَدُهُمْ إِذَا وَجَدَ الْمَاءَ الْبَارِدَ يَمْسَحُ بِالصَّعِيدِ، قَالَ الأَعْمَشُ: فَقُلْتُ لِشَقِيقٍ: مَا كَرِهَهُ إِلا لِهَذَا.
شقیق بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن مسعود اور سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہما کے ساتھ موجود تھا، تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابوعبدالرحمن! ایک شخص کو جنابت لاحق ہو گئی اور اسے پانی نہیں ملتا تو کیا وہ نماز ادا کرے گا؟ پھر سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کا قول سنا تھا جو انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور آپ کو ایک مہم پر روانہ کیا تھا۔ میں جنابت کا شکار ہو گیا۔ میں مٹی میں لوٹ پوٹ ہو گیا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے فرمایا: ”تمہارے لیے اس طرح کر لینا کافی تھا“ پھر آپ نے اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں کا ایک مرتبہ مسح کیا۔ اس پر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو نہیں دیکھا کہ انہوں نے اس بات پر قناعت کی ہو، تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر آپ اس آیت ﴿فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا﴾ [سورة النساء: 43] ”اور تمہیں پانی نہیں ملتا تم پاک مٹی کے ذریعے تیمم کر لو“ کے بارے میں کیا کہیں گے؟ تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر ہم لوگوں کو اس بارے میں رخصت دینا شروع کر دیں تو ان میں سے کسی ایک کو اگر پانی ٹھنڈا لگے گا، تو وہ مٹی سے مسح کر لیا کرے گا۔ اعمش نامی راوی کہتے ہیں: میں نے شقیق سے کہا: وہ (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ) اسے صرف اسی وجہ سے ناپسند کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1307]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 345، 346، 347، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 368، 368، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 270، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1304، 1305، 1307، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 319، وأبو داود فى (سننه) برقم: 321، والدارقطني فى (سننه) برقم: 684، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18618» «رقم طبعة با وزير 1304»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر (1301). تنبيه!! رقم (1301) = (1304) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما