🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
341. باب النجاسة وتطهيرها - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن المصطفى صلى الله عليه وسلم إنما أباح لهم شرب أبوال الإبل للتداوي لا أنها غير نجسة
نجاست اور اس کے پاک کرنے کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرنیین کو اونٹ کا پیشاب پینے کی اجازت علاج کے لیے دی، نہ کہ اس کے غیر نجس ہونے کی وجہ سے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1390
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلْقَمَةَ بْنَ وَائِلٍ ، يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ وَائِلِ بْنِ حُجْر ، أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ طَارِقٍ " سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْخَمْرِ، وَقَالَ: إِنَّا نَصْنَعُهَا، فَنَهَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا دَوَاءٌ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهَا لَيْسَتْ بِدَوَاءٍ، وَلَكِنَّهَا دَاءٌ" .
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، سیدنا سوید بن طارق رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے عرض کی: ہم اسے تیار کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس سے منع کر دیا۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ دوا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ دوا نہیں بلکہ یہ بیماری ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1390]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1984، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1389، 1390، 6065،وأبو داود فى (سننه) برقم: 3873، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2046، 2046 م، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2140، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3500،والدارقطني فى (سننه) برقم: 4703، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19089» «رقم طبعة با وزير 1387»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن، وهو مكرر ما قبله.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6065
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَائِلٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُمْ أَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ مِنْ خَثْعَمَ يُقَالُ لَهُ سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ، فَقَالَ: إِنَّا نَصْنَعُ الْخَمْرَ، فَنَهَاهُ عَنْهَا، فَقَالَ: إِنَّمَا نَتَدَاوَى بِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَتْ بِدَوَاءٍ، إِنَّهَا دَاءٌ" .
علقمہ بن وائل اپنے والد (رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، خثعم قبیلے سے تعلق رکھنے والا سوید بن طارق (رضی اللہ عنہ) نامی ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہوا، اس نے عرض کی کہ ہم لوگ شراب بناتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایسا کرنے سے منع کر دیا، اس نے عرض کی کہ ہم دوا کے طور پر اسے استعمال کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دوا نہیں ہے بلکہ یہ بیماری ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 6065]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1984، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1389، 1390، 6065،وأبو داود فى (سننه) برقم: 3873، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2046، 2046 م، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2140، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3500،والدارقطني فى (سننه) برقم: 4703، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19089» «رقم طبعة با وزير 6033»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «غاية المرام» (65): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں