الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
253. باب شروط الصلاة - ذكر القدر الذي صلى فيه المسلمون إلى بيت المقدس قبل الأمر باستقبال الكعبة
نماز کی شرائط کا بیان - اس مدت کا ذکر جب مسلمانوں نے کعبہ کی طرف رخ کرنے کے حکم سے پہلے بیت المقدس کی طرف نماز پڑھی
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 1716
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ:" لَمْا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ، صَلَّى نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا، أَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا، وَكَانَ يُحِبُّ أَنْ يُوَجَّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا: قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ، فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا، فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ سورة البقرة آية 144، فَمَرَّ رَجُلٌ عَلَى قَوْمٍ مِنَ الأَنْصَارِ وَهُمْ رُكُوعٌ، فَقَالَ: هُوَ يَشْهَدُ أَنَّهُ قَدْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَّهُ وَجَّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: صَلَّى الْمُسْلِمُونَ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ بَعْدَ قَدُومِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ سَبْعَةَ عَشْرًا شَهْرًا وَثَلاثَةَ أَيَّامٍ سَوَاءً، وَذَلِكَ أَنَّ قُدُومَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ كَانَ يَوْمَ الاثْنَيْنِ، لاثْنَتَيْ عَشْرَةَ لَيْلَةً خَلَتْ مِنْ رَبِيعٍ الأَوَّلِ، وَأَمَرَهُ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا بِاسْتِقْبَالِ الْكَعْبَةِ يَوْمَ الثُّلاثَاءِ، لِلْنِصْفِ مِنْ شَعْبَانَ، فَذَلِكَ مَا وَصَفْتُ عَلَى صِحَّةِ مَا ذَكَرْتُ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو آپ نے سولہ ماہ تک یا شاید سترہ ماہ تک بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی۔ آپ اس بات کے خواہش مند تھے کہ آپ کا رخ خانہ کعبہ کی طرف کر دیا جائے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ﴿قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ﴾ [سورة البقرة: 144] ”ہم آسمان میں تمہارے چہرے کا اوپر کی طرف اٹھنا دیکھ رہے ہیں، ہم تمہیں عنقریب اس قبلہ کی طرف پھیر دیں گے، جس سے تم راضی ہو گے، تو تم اپنے چہرے کو مسجد حرام کی سمت میں پھیر لو۔“ پھر ایک شخص انصار کے پاس سے گزرا جو رکوع کی حالت میں تھے، اس شخص نے گواہی دے کر یہ بات کہی کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نماز ادا کی ہے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا رخ خانہ کعبہ کی طرف کر دیا گیا ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ تشریف آوری کے بعد مسلمانوں نے سترہ ماہ تین دن تک بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی تھی کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ۱۲ ربیع الاول کو پیر کے دن مدینہ منورہ تشریف لائے تھے اور اللہ تعالیٰ نے منگل کے دن ۱۵ شعبان المعظم کو خانہ کعبہ کی طرف رخ کرنے کا حکم دیا تو یوں ہماری ذکر کردہ بات درست شمار ہو گی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1716]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 40، 399، 4486، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 525، وابن الجارود فى "المنتقى"، 184، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 428، 433، 437، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1716، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 487، والترمذي فى (جامعه) برقم: 340، 2962، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1010، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 223، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1072، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18790» «رقم طبعة با وزير 1713»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صفة الصلاة»: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما، أبو إسحاق: هو عمرو بن عبد الله.
حدیث نمبر: 6281
أَخْبَرَنِي الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ الْغُدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، يَقُولُ: اشْتَرَى أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ عَازِبٍ رَحْلا بِثَلاثَةَ عَشَرَ دِرْهَمًا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ لِعَازِبٍ: مُرِ الْبَرَاءَ فَلْيَحْمِلْهُ إِِلَى أَهْلِي، فَقَالَ لَهُ عَازِبٌ: لا، حَتَّى تُحَدِّثُنِي كَيْفَ صَنَعْتَ أَنْتَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حِينَ خَرَجْتُمَا مِنْ مَكَّةَ، وَالْمُشْرِكُونَ يَطْلُبُونَكُمْ؟، فَقَالَ: " ارْتَحَلْنَا مِنْ مَكَّةَ فَأَحْيَيْنَا لَيْلَتَنَا حَتَّى أَظْهَرْنَا، وَقَامَ قَائِمُ الظَّهِيرَةِ، فَرَمَيْتُ بِبَصَرِي: هَلْ نَرَى ظِلا نَأْوِي إِِلَيْهِ؟ فَإِِذَا أَنَا بِصَخْرَةٍ، فَانْتَهَيْتُ إِِلَيْهَا، فَإِِذَا بَقِيَّةُ ظِلِّهَا، فَسَوَّيْتُهُ، ثُمَّ فَرَشْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قُلْتُ: اضْطَجِعْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَاضْطَجَعَ، ثُمَّ ذَهَبْتُ أَنْظُرُ، هَلْ أَرَى مِنَ الطَّلَبِ أَحَدًا؟ فَإِِذَا أَنَا بِرَاعِي غَنَمٍ يَسُوقُ غَنَمَهُ إِِلَى الصَّخْرَةِ، يُرِيدُ مِنْهَا مِثْلَ الَّذِي أُرِيدُ، يَعْنِي: الظِّلَّ، فَسَأَلْتُهُ، فَقُلْتُ: لِمَنْ أَنْتَ يَا غُلامُ؟، قَالَ الْغُلامُ: لِفُلانِ رَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ، فَعَرَفْتُهُ، فَقُلْتُ: هَلْ فِي غَنَمِكَ مِنْ لَبَنٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: هَلْ أَنْتَ حَالِبٌ لِي؟، قَالَ: نَعَمْ، فَأَمَرْتُهُ، فَاعْتَقَلَ شَاةً مِنْ غَنَمِهِ، وَأَمَرْتُهُ أَنْ يَنْفُضَ ضَرْعَهَا مِنَ الْغُبَارِ، ثُمَّ أَمَرْتُهُ أَنْ يَنْفُضَ كَفَّيْهِ، فَقَالَ هَكَذَا، وَضَرَبَ إِِحْدَى يَدَيْهِ عَلَى الأُخْرَى، فَحَلَبَ لِي كُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ، وَقَدْ رَوَيْتُ مَعِي لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِدَاوَةً عَلَى فَمِهَا خِرْقَةٌ، فَصَبَبْتُ عَلَى اللَّبَنِ حَتَّى بَرُدَ أَسْفَلُهُ، فَانْتَهَيْتُ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَافَقْتُهُ قَدِ اسْتَيْقَظَ، فَقُلْتُ: اشْرَبْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَشَرِبَ، فَقُلْتُ: قَدْ آنَ الرَّحِيلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَارْتَحَلْنَا وَالْقَوْمُ يَطْلُبُونَنَا، فَلَمْ يُدْرِكْنَا أَحَدٌ مِنْهُمْ غَيْرُ سُرَاقَةِ بْنِ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ عَلَى فَرَسٍ لَهُ، فَقُلْتُ: هَذَا الطَّلَبُ قَدْ لَحِقَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَبَكَيْتُ، فَقَالَ: لا تَحْزَنْ إِِنَّ اللَّهَ مَعَنَا، فَلَمَّا دَنَا مِنَّا، وَكَانَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُ قِيدُ رُمْحَيْنِ أَوْ ثَلاثٍ، قُلْتُ: هَذَا الطَّلَبُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ لَحِقَنَا، فَبَكَيْتُ، قَالَ: مَا يُبْكِيكَ؟، قُلْتُ: أَمَا وَاللَّهِ مَا عَلَى نَفْسِي أَبْكِي، وَلَكِنْ أَبْكِي عَلَيْكَ، فَدَعَا عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ اكْفِنَاهُ بِمَا شِئْتَ، قَالَ: فَسَاخَتْ بِهِ فَرَسُهُ فِي الأَرْضِ إِِلَى بَطْنِهَا، فَوَثَبَ عَنْهَا، ثُمَّ قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ هَذَا عَمَلُكَ، فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يُنَجِّينِي مِمَّا أَنَا فِيهِ، فَوَاللَّهِ لأُعَمِّيَنَّ عَلَى مَنْ وَرَائِي مِنَ الطَّلَبِ، وَهَذِهِ كِنَانَتِي، فَخُذْ مِنْهَا سَهْمًا، فَإِِنَّكَ سَتَمُرُّ عَلَى إِِبِلِي وَغَنَمِي فِي مَكَانِ كَذَا وَكَذَا، فَخُذْ مِنْهَا حَاجَتَكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا حَاجَةَ لَنَا فِي إِِبِلِكَ، وَدَعَا لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْطَلَقَ رَاجِعًا إِِلَى أَصْحَابِهِ، وَمَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَتَيْنَا الْمَدِينَةَ لَيْلا، فَتَنَازَعَهُ الْقَوْمُ أَيُّهُمْ يَنْزِلُ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِِنِّي أَنْزِلُ اللَّيْلَةَ عَلَى بَنِي النَّجَّارِ أَخْوَالِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، أُكْرِمُهُمْ بِذَلِكَ، فَخَرَجَ النَّاسُ حِينَ قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ فِي الطُّرُقِ، وَعَلَى الْبُيُوتِ مِنَ الْغِلْمَانِ وَالْخَدَمِ يَقُولُونَ: جَاءَ مُحَمَّدٌ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا أَصْبَحَ، انْطَلَقَ، فَنَزَلَ حَيْثُ أُمِرَ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ صَلَّى نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا أَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ أَنْ يُوَجَّهَ نَحْوَ الْكَعْبَةِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا: قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ سورة البقرة آية 144، قَالَ: وَقَالَ السُّفَهَاءُ مِنَ النَّاسِ وَهُمُ الْيَهُودُ: مَا وَلاهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِي كَانُوا عَلَيْهَا سورة البقرة آية 142، فَأَنْزَلَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا: قُلْ لِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ سورة البقرة آية 142، قَالَ: وَصَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَخَرَجَ بَعْدَمَا صَلَّى، فَمَرَّ عَلَى قَوْمٍ مِنَ الأَنْصَارِ وَهُمْ رُكُوعٌ فِي صَلاةِ الْعَصْرِ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ: هُوَ يَشْهَدُ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَّهُ قَدْ وُجِّهَ نَحْوَ الْكَعْبَةِ، فَانْحَرَفَ الْقَوْمُ حَتَّى تَوَجَّهُوا إِِلَى الْكَعْبَةِ، قَالَ الْبَرَاءُ: وَكَانَ أَوَّلُ مَنْ قَدِمَ عَلَيْنَا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ أَخُو بَنِي عَبْدِ الدَّارِ بْنِ قُصَيٍّ، فَقُلْنَا لَهُ: مَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: هُوَ مَكَانَهُ وَأَصْحَابُهُ عَلَى أَثَرِي، ثُمَّ أَتَى بَعْدَهُ عَمْرُو بْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ الأَعْمَى أَخُو بَنِي فِهْرٍ، فَقُلْنَا: مَا فَعَلَ مَنْ وَرَاءَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ؟ قَالَ: هُمُ الآنَ عَلَى أَثَرِي، ثُمَّ أَتَانَا بَعْدَهُ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ، وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، وَبِلالٌ، ثُمَّ أَتَانَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي عِشْرِينَ مِنْ أَصْحَابِهِ رَاكِبًا، ثُمَّ أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَهُمْ، وَأَبُو بَكْرٍ مَعَهُ، قَالَ الْبَرَاءُ: فَلَمْ يَقْدَمْ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى قَرَأْتُ سُوَرًا مِنَ الْمُفَصَّلِ، ثُمَّ خَرَجْنَا نَلْقَى الْعِيرَ، فَوَجَدْنَاهُمْ قَدْ حَذِرُوا" .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے (میرے والد سے) تیرہ درہم کے عوض میں ایک پالان خریدا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عازب رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ براء کو ہدایت کریں کہ وہ اسے اٹھا کر میرے گھر پہنچا دے“، تو سیدنا عازب رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”ایسا اس وقت تک نہیں ہو گا، جب تک آپ ہمیں یہ نہیں بتاتے کہ جب آپ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے نکلے اور مشرکین آپ کی تلاش میں تھے تو آپ کے ساتھ کیا صورت حال پیش آئی۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بتایا: ”ہم لوگ مکہ سے روانہ ہوئے۔ ہم رات بھر سفر کرتے رہے، یہاں تک کہ جب دن چڑھ گیا تو میں نے اس بات کا جائزہ لیا کہ کیا ہمیں کوئی سایہ دار جگہ نظر آ رہی ہے، جس کی پناہ میں ہم چلے جائیں۔ وہاں ایک چٹان موجود تھی۔ میں اس کے پاس آیا جس کا تھوڑا سا سایہ تھا۔ میں نے وہاں زمین کو درست کیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بچھونا بچھا دیا، پھر میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ لیٹ جائیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ گئے، پھر میں نے اس بات کا جائزہ لیا کہ کیا مجھے کوئی ایسا شخص نظر آ رہا ہے جو ہماری تلاش میں ہو، وہاں مجھے بکریوں کا ایک چرواہا نظر آیا جو اپنی بکریاں لے کر چٹان کی طرف آ رہا تھا۔ وہ بھی چٹان سے وہی فائدہ حاصل کرنا چاہتا تھا جو میں چاہتا تھا یعنی سائے میں آنا چاہتا تھا۔ میں نے اس سے دریافت کیا۔ میں نے کہا: تم کس کے (ملازم یا غلام) ہو؟ نوجوان نے کہا: میں فلاں شخص کا (غلام ہوں)۔ اس نے قریش کے ایک شخص کا نام لیا جس سے میں واقف تھا۔ میں نے دریافت کیا: کیا تمہاری بکریوں میں دودھ ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے کہا: کیا تم میرے لیے اسے دوہ دو گے؟ اس نے کہا: جی ہاں۔ میں نے اسے ہدایت کی تو اس نے اپنی بکریوں میں سے ایک بکری لے لی۔ میں نے اسے ہدایت کی کہ وہ اس کے تھنوں سے غبار کو صاف کر دے، پھر میں نے اسے ہدایت کی کہ وہ اپنے دونوں ہاتھ جھاڑ لے، پھر راوی نے اس طرح کر کے دکھایا یعنی ایک ہاتھ دوسرے پر مار کر دکھایا، پھر اس نے دودھ کا ایک پیالہ مجھے دوہ کر دیا۔ میں اپنے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک برتن لے کر آیا تھا جس کے منہ پر کپڑا بندھا ہوا تھا۔ میں نے وہ (پانی) دودھ پر انڈیلا، یہاں تک کہ اس کے نیچے کا حصہ ٹھنڈا ہو گیا۔ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو میں نے آپ کو پایا کہ آپ بیدار ہو چکے تھے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اسے پی لیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! روانگی کا وقت ہو گیا، پھر ہم لوگ روانہ ہوئے۔ لوگ ہماری تلاش میں تھے، ان میں سے کوئی ہم تک نہیں پہنچ سکا۔ صرف سراقہ بن مالک اپنے گھوڑے پر سوار ہو کر ہم تک آ گیا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ایک تلاش کرنے والا شخص ہم تک پہنچ چکا ہے، تو میں رو پڑا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا﴾ [سورة التوبة: 40] ”تم غمگین نہ ہو، بے شک اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے۔“ جب وہ ہمارے قریب ہوا اور ہمارے اور اس کے درمیان دو یا تین نیزوں جتنا فاصلہ رہ گیا تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ تلاش میں آنے والا شخص ہمارے قریب پہنچ چکا ہے۔ میں پھر رو پڑا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کیوں رو رہے ہو؟ میں نے عرض کی: اللہ کی قسم! میں اپنی ذات کے حوالے سے نہیں رو رہا بلکہ میں آپ کی وجہ سے رو رہا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے دعائے ضرر کی، آپ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اكْفِنَاهُ بِمَا شِئْتَ» ”اے اللہ! تو اس کے حوالے سے ہمارے لیے جیسے تو چاہے کافی ہو جا۔“ راوی کہتے ہیں: تو اس شخص کا گھوڑا پیٹ تک زمین میں دھنس گیا۔ وہ شخص اس سے اترا اور بولا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! میں یہ بات جانتا ہوں کہ یہ آپ کا کام ہے، آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے کہ میں جس مصیبت کا شکار ہوا ہوں وہ مجھے اس سے نجات عطا کر دے۔ اللہ کی قسم! میں اپنے پیچھے موجود آپ کی تلاش میں آنے والے لوگوں کو بھٹکا دوں گا، یہ میرا ترکش ہے آپ اس میں سے ایک تیر لے لیجیے؛ آپ کا گزر فلاں مقام پر میرے اونٹوں اور بکریوں کے پاس سے ہو گا، وہاں آپ اپنی ضرورت کے مطابق چیزیں حاصل کر لیجیے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہمیں تمہارے اونٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے حق میں دعا کی تو وہ اپنے ساتھیوں کے پاس واپس چلا گیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگے روانہ ہو گئے، یہاں تک کہ ہم رات کے وقت مدینہ منورہ پہنچے، لوگوں کے درمیان اس بارے میں اختلاف ہو گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سے کس کے ہاں پڑاؤ کریں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج رات میں بنو نجار کے ہاں پڑاؤ کروں گا، وہ جناب عبدالمطلب کے ننھیال ہیں، میں اس حوالے سے ان کی عزت افزائی کروں گا۔“ (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) جب ہم لوگ مدینہ منورہ پہنچے تو لوگ راستوں میں نکل آئے۔ گھروں کے اوپر بچے اور خادم موجود تھے، وہ یہ کہہ رہے تھے: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چلتے رہے یہاں تک کہ آپ نے اس جگہ پڑاؤ کیا جہاں آپ کو حکم دیا گیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سولہ یا شاید سترہ ماہ تک بیت مقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے رہے۔ آپ کی یہ خواہش تھی کہ آپ کا رخ خانہ کعبہ کی طرف کر دیا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ﴿قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ﴾ [سورة البقرة: 144] ”ہم آسمان کی طرف تمہارے چہرے کا اٹھنا دیکھ رہے ہیں، ہم عنقریب تمہیں اس قبلہ کی طرف پھیر دیں گے، جس سے تم راضی ہو، تو تم اپنا چہرہ مسجد حرام کی طرف پھیر لو۔“ راوی کہتے ہیں: کچھ بے وقوف لوگوں نے (راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یہودی ہیں) یہ کہا: ﴿مَا وَلَّاهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِي كَانُوا عَلَيْهَا﴾ [سورة البقرة: 142] ”ان لوگوں کو اس قبلہ سے کس نے پھیر دیا جس پر یہ پہلے تھے۔“ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ﴿قُلْ لِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ﴾ [سورة البقرة: 142] ”تم یہ فرما دو مشرق اور مغرب اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں، وہ جسے چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف ہدایت نصیب کرتا ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک شخص نے نماز ادا کی۔ وہ نماز ادا کرنے کے بعد وہاں سے نکلا، اس کا گزر کچھ انصاریوں کے پاس سے ہوا جو عصر کی نماز میں رکوع کی حالت میں بیت مقدس کی طرف رخ کیے ہوئے تھے۔ اس نے گواہی دیتے ہوئے یہ بات کہی کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نماز ادا کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا رخ خانہ کعبہ کی طرف کر دیا گیا ہے تو وہ لوگ اسی وقت پلٹ پڑے۔ انہوں نے اپنا رخ خانہ کعبہ کی طرف کر لیا۔ سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مہاجرین میں سے سب سے پہلے سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے جن کا تعلق بنو عبددار سے تھا۔ ہم نے ان سے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تو اپنی جگہ پر ہیں، البتہ آپ کے ساتھی میرے پیچھے پیچھے آ رہے ہیں۔ ان کے بعد سیدنا عمرو بن ام مکتوم نابینا رضی اللہ عنہ آئے جن کا تعلق بنو فہر سے تھا۔ ہم نے ان سے دریافت کیا: آپ کے پیچھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کا کیا حال ہے؟ تو انہوں نے بتایا: وہ میرے پیچھے آ رہے ہیں۔ اس کے بعد سیدنا عمار اور سعد رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ اور بلال رضی اللہ عنہما ہمارے پاس آئے، پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اپنے بیس ساتھیوں کے ہمراہ سوار ہو کر ہمارے پاس آئے، پھر ان کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے۔ آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ کی تشریف آوری سے پہلے میں مفصل سورتوں کا علم حاصل کر چکا تھا، پھر ہم (دشمن کے) قافلے کا مقابلہ کرنے کے لیے نکلے تو ہم نے انہیں ایسی حالت میں پایا کہ وہ اپنا بچاؤ کر چکے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 6281]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2439، 3615، 3652، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2009، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6281، 6870، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4277، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11602، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17811، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3، 18763» «رقم طبعة با وزير 6248»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (3615). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
حدیث نمبر: 6870
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ الْغُدَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا إِِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، يَقُولُ: اشْتَرَى أَبُو بَكْرٍ مِنْ عَازِبٍ رَحْلا بِثَلاثَةَ عَشَرَ دِرْهَمًا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لِعَازِبٍ: مُرِ الْبَرَاءَ فَلْيَحْمِلْهُ إِِلَى أَهْلِي، فَقَالَ لَهُ عَازِبٌ لا، حَتَّى تُحَدِّثْنِي كَيْفَ صَنَعْتَ أَنْتَ وَرَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ خَرَجْتُمَا مِنْ مَكَّةَ وَالْمُشْرِكُونَ يَطْلُبُونَكُمْ، فَقَالَ:" ارْتَحَلْنَا مِنْ مَكَّةَ، فَأَحْيَيْنَا لَيْلَتَنَا حَتَّى أَظْهَرَنَا، وَقَامَ قَائِمُ الظَّهِيرَةِ رَمَيْتُ بِبَصَرِي هَلْ نَرَى ظِلا نَأْوِي إِِلَيْهِ، فَإِِذَا أَنَا بِصَخْرَةٍ فَانْتَهَيْتُ إِِلَيْهَا، فَإِِذَا بَقِيَّةُ ظِلِّهَا، فَسَوَّيْتُهُ، ثُمَّ فَرَشْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قُلْتُ: اضْطَجِعْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَاضْطَجَعَ، ثُمَّ ذَهَبْتُ أَنْظُرُ هَلْ أَرَى مِنَ الطَّلَبِ أَحَدًا، فَإِِذَا أَنَا بِرَاعِي غَنَمٍ يَسُوقُ غَنَمَهُ إِِلَى الصَّخْرَةِ، يُرِيدُ مِنْهَا مِثْلَ الَّذِي أُرِيدُ يَعْنِي الظِّلَّ، فَسَأَلْتُهُ، فَقُلْتُ: لِمَنْ أَنْتَ يَا غُلامُ؟ قَالَ الْغُلامُ: لِفُلانٍ رَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ، فَعَرَفْتُهُ، فَقُلْتُ: هَلْ فِي غَنَمِكَ مِنْ لَبَنٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَقُلْتُ: هَلْ أَنْتَ حَالِبٌ لِي؟ قَالَ: نَعَمْ، فَأَمَرْتُهُ، فَاعْتَقَلَ شَاةً مِنْ غَنَمِهِ، وَأَمَرْتُهُ أَنْ يَنْفُضَ عَنْهَا مِنَ الْغُبَارِ، ثُمَّ أَمَرْتُهُ أَنْ يَنْفُضَ كَفَّيْهِ، فَقَالَ هَكَذَا، فَضَرَبَ إِِحْدَى يَدَيْهِ عَلَى الأُخْرَى، فَحَلَبَ فِي كُثْبَةٍ مِنْ لَبَنٍ، وَقَدْ رَوَيْتُ مَعِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِدَاوَةً عَلَى فَمِهَا خِرْقَةٌ، فَصَبَبْتُ عَلَى اللَّبَنِ حَتَّى بَرَدَ أَسْفَلُهُ، فَانْتَهَيْتُ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَافَقْتُهُ قَدِ اسْتَيْقَظَ، فَقُلْتُ: اشْرَبْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَشَرِبَ، فَقُلْتُ: قَدْ آنَ الرَّحِيلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَارْتَحَلْنَا وَالْقَوْمُ يَطْلُبُونَنَا، فَلَمْ يُدْرِكْنَا أَحَدٌ مِنْهُمْ غَيْرُ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ عَلَى فَرَسٍ لَهُ، فَقُلْتُ: هَذَا الطَّلَبُ قَدْ لَحِقَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَبَكَيْتُ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا تَحْزَنْ إِِنَّ اللَّهَ مَعَنَا، فَلَمَّا دَنَا مِنَّا، وَكَانَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُ قَيْدُ رُمْحَيْنِ أَوْ ثَلاثَةٍ، قُلْتُ: هَذَا الطَّلَبُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ لَحِقَنَا، فَبَكَيْتُ لَهُ، قَالَ: مَا يُبْكِيكَ؟ قُلْتُ: أَمَا وَاللَّهِ مَا عَلَى نَفْسِي أَبْكِي، وَلَكِنْ أَبْكِي عَلَيْكَ، فَدَعَا عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: اللَّهُمَّ اكْفِنَاهُ بِمَا شِئْتَ، قَالَ: فَسَاخَتْ بِهِ فَرَسُهُ فِي الأَرْضِ إِِلَى بَطْنِهَا، فَوَثَبَ عَنْهَا، ثُمَّ قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ هَذَا عَمَلُكَ، فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يُنَجِّيَنِي مِمَّا أَنَا فِيهِ، فَوَاللَّهِ لأُعَمِّيَنَّ عَلَى مَنْ وَرَائِي مِنَ الطَّلَبِ، وَهَذِهِ كِنَانَتِي فَخُذْ مِنْهَا سَهْمًا، فَإِِنَّكَ سَتَمُرُّ عَلَى إِِبِلِي وَغَنَمِي فِي مَكَانِ كَذَا وَكَذَا، فَخُذْ مِنْهَا حَاجَتَكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا حَاجَةَ لَنَا فِي إِِبِلِكَ، وَدَعَا لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْطَلَقَ رَاجِعًا إِِلَى أَصْحَابِهِ، وَمَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَتَيْنَا الْمَدِينَةَ لَيْلا، فَتَنَازَعَهُ الْقَوْمُ أَيُّهُمْ يَنْزِلُ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِِنِّي أَنْزَلُ اللَّيْلَةَ عَلَى بَنِي النَّجَّارِ أَخْوَالِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أُكْرِمُهُمْ بِذَلِكَ، فَخَرَجَ النَّاسُ حِينَ قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ فِي الطُّرُقِ وَعَلَى الْبُيُوتِ مِنَ الْغِلْمَانِ وَالْخَدَمِ، يَقُولُونَ: جَاءَ مُحَمَّدٌ، جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا أَصْبَحَ انْطَلَقَ، فَنَزَلَ حَيْثُ أُمِرَ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ صَلَّى نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا أَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ أَنْ يُوَجَّهَ نَحْوَ الْكَعْبَةِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ سورة البقرة آية 144، قَالَ: فَقَالَ: السُّفَهَاءُ مِنَ النَّاسِ وَهُمُ الْيَهُودُ: مَا وَلاهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِي كَانُوا عَلَيْهَا سورة البقرة آية 142، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: قُلْ لِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ سورة البقرة آية 142، قَالَ: وَصَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَخَرَجَ بَعْدَمَا صَلَّى، فَمَرَّ عَلَى قَوْمٍ مِنَ الأَنْصَارِ وَهُمْ رُكُوعٌ فِي صَلاةِ الْعَصْرِ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ: هُوَ يَشْهَدُ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَّهُ قَدْ وَجَّهَ نَحْوَ الْكَعْبَةِ، فَانْحَرَفَ الْقَوْمُ حَتَّى تَوَجَّهُوا إِِلَى الْكَعْبَةِ، قَالَ الْبَرَاءُ: وَكَانَ أَوَّلُ مَنْ قَدِمَ عَلَيْنَا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ مُصْعَبَ بْنَ عُمَيْرٍ أَخُو بَنِي عَبْدِ الدَّارِ بْنِ قُصَيٍّ، فَقُلْنَا لَهُ: مَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: هُوَ مَكَانَهُ وَأَصْحَابُهُ عَلَى أَثَرِي، ثُمَّ أَتَانَا بَعْدَهُ عَمْرُو بْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ الأَعْمَى أَخُو بَنِي فِهْرٍ، فَقُلْنَا: مَا فَعَلَ مِنْ وَرَائِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ؟ قَالَ: هُمُ الآنَ عَلَى أَثَرِي، ثُمَّ أَتَانَا بَعْدُ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ وَبِلالٌ، ثُمَّ أَتَانَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِي عِشْرِينَ رَاكِبًا، ثُمَّ أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَهُمْ وَأَبُو بَكْرٍ مَعَهُ، قَالَ الْبَرَاءُ: فَلَمْ يَقْدَمْ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى قَرَأْتُ سُورًا مِنَ الْمُفَصَّلِ، ثُمَّ خَرَجْنَا نَلْقَى الْعِيرَ فَوَجَدْنَاهُمْ قَدْ حَذِرُوا" .
سیدنا براء رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے (میرے والد) سیدنا عازب رضی اللہ عنہما سے ایک پالان تیرہ درہم کے عوض میں خریدا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عازب رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ (اپنے بیٹے) براء سے کہیے کہ وہ اسے اٹھا کر میرے گھر تک پہنچا دے، تو سیدنا عازب رضی اللہ عنہما نے ان سے کہا: ایسا اس وقت تک نہیں ہو گا، جب تک آپ ہمیں یہ نہیں بتائیں گے کہ جب آپ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے نکلے اور مشرکین آپ کی تلاش میں تھے اس وقت آپ نے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بتایا: ہم لوگ مکہ سے روانہ ہوئے، ہم لوگ رات بھر سفر کرتے رہے یہاں تک کہ صبح ہو گئی اور دن چڑھ گیا، میں نے اپنی نگاہ دوڑائی کہ کیا مجھے کوئی ایسی جگہ نظر آتی ہے جو سایہ دار ہو اور ہم وہاں جا سکیں، تو وہاں ایک چٹان موجود تھی، میں اس کی طرف آ گیا، وہاں تھوڑا سا سایہ باقی تھا، میں نے اس جگہ کو صاف کیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بستر بچھا دیا۔ پھر میں نے عرض کی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ جائیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ گئے، میں نے نظر دوڑائی کہ تلاش کرنے والوں میں سے کوئی نظر آتا ہے تو وہاں بکریوں کا ایک چرواہا نظر آیا جو اپنی بکریوں کو چٹان کی طرف لے کر آ رہا تھا، وہ بھی چٹان سے وہی کچھ حاصل کرنا چاہتا تھا جو میں حاصل کرنا چاہتا تھا یعنی سایہ، میں نے اس سے دریافت کیا اور کہا: اے لڑکے! تم کس کے غلام ہو؟ اس لڑکے نے کہا: فلاں شخص کا، اس نے قریش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا نام لیا جس سے میں واقف تھا، میں نے دریافت کیا: کیا تمہاری بکریوں میں دودھ ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں، میں نے دریافت کیا: کیا تم ہمارے لیے اسے دوہ کر دے دو گے؟ اس نے کہا: جی ہاں، میں نے اسے ہدایت کی، اس نے اپنی بکریوں میں سے ایک بکری الگ کی، میں نے اسے ہدایت کی کہ وہ اس کے تھنوں سے غبار کو صاف کرے، پھر میں نے اسے ہدایت کی کہ وہ اپنے دونوں ہاتھوں کو بھی جھاڑ لے، تو اس نے اس طرح کیا یعنی ایک ہاتھ دوسرے پر مارا پھر اس نے برتن میں دودھ دوہ دیا، میں نے اپنے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک برتن رکھا تھا جس کے منہ پر کپڑا تھا، میں نے اس دودھ پر پانی انڈیلا یہاں تک کہ اس کا نیچے والا حصہ ٹھنڈا ہو گیا (یعنی وہ پانی اچھی طرح اس دودھ میں حل ہو گیا) پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہو چکے تھے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اسے پی لیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اب روانگی کا وقت ہے، تو ہم لوگ روانہ ہو گئے، لوگ ہمیں تلاش کر رہے تھے، ان میں سے کوئی بھی ہم تک نہیں پہنچ سکا صرف سراقہ بن مالک اپنے گھوڑے پر (ہم تک پہنچ گیا)، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! تلاش کرنے والا شخص ہم تک پہنچ گیا ہے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رو پڑا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نہ ڈرو، بے شک اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے“ جب وہ ہمارے قریب ہوا اور ہمارے اور اس کے درمیان دو یا تین نیزوں جتنا فاصلہ رہ گیا، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ تلاش کرنے والا شخص ہم تک پہنچ گیا ہے، تو میں اس بات پر رو پڑا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم کیوں رو رہے ہو؟“ میں نے عرض کی: اللہ کی قسم! میں اپنی ذات کے حوالے سے نہیں رو رہا بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے رو رہا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے لیے دعائے ضرر کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اكْفِنَاهُ بِمَا شِئْتَ» ”اے اللہ! تو اس کے مقابلے میں ہمارے لیے جیسے چاہے کافی ہو جا“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، تو اس شخص کا گھوڑا پیٹ تک زمین کے اندر دھنس گیا، وہ اس سے نیچے گر گیا، پھر اس نے کہا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے پتا ہے کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی وجہ سے ہوا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے میں جس صورت حال کا شکار ہوں وہ اس سے مجھے نجات عطا کر دے، اللہ کی قسم! میں اپنے پیچھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں آنے والوں کو گمراہ کر دوں گا، یہ میرا ترکش ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں سے ایک تیر لے لیجیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر میرے اونٹوں اور بکریوں کے پاس سے فلاں مقام پر ہو گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سے اپنی ضرورت کے مطابق چیزیں حاصل کر لیجیے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہمیں تمہارے اونٹوں کی ضرورت نہیں ہے“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے دعا کی تو وہ شخص اپنے ساتھیوں کی طرف واپس چلا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کرتے رہے، یہاں تک کہ ہم رات کے وقت مدینہ منورہ پہنچے تو لوگوں کے درمیان اس بارے میں اختلاف ہو گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کس کے ہاں پڑاؤ کریں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج رات میں بنو نجار کے ہاں پڑاؤ کروں گا جو جناب عبدالمطلب کے ننھیال ہیں، میں اس حوالے سے ان کی عزت افزائی کروں گا“ جب ہم لوگ مدینہ منورہ آئے تو لوگ راستوں میں نکل آئے، گھروں کے اوپر بچے موجود تھے، غلام موجود تھے وہ یہ کہہ رہے تھے: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے ہیں، اللہ کے رسول تشریف لے آئے ہیں، جب صبح ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی جگہ پڑاؤ کیا جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تقریباً سولہ یا سترہ ماہ تک بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ خواہش تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رخ خانہ کعبہ کی طرف کیا جائے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ﴿قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ﴾ [سورة البقرة: 144] ”ہم آسمان کی طرف تمہارے چہرے کا بار بار اٹھنا دیکھ رہے ہیں، ہم عنقریب تمہیں اس قبلہ کی طرف پھیر دیں گے جس سے تم راضی ہو گے، تو تم اپنے چہرے کو مسجد حرام کی سمت میں پھیر لو“ راوی کہتے ہیں: تو کچھ بیوقوف لوگوں نے جو یہودی تھے، انہوں نے یہ کہا: ﴿مَا وَلَّاهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِي كَانُوا عَلَيْهَا﴾ [سورة البقرة: 142] ”ان لوگوں کو ان کے اس قبلے سے کس چیز نے پھیر دیا جس پر یہ پہلے تھے“ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ﴿قُلْ لِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ﴾ [سورة البقرة: 142] ”تم یہ فرما دو! مشرق اور مغرب اللہ تعالیٰ ہی کی ملکیت ہیں، وہ جسے چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف ہدایت دے دیتا ہے“ راوی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز ادا کی، نماز ادا کرنے کے بعد وہ روانہ ہوا، اس کا گزر کچھ انصاریوں کے پاس سے ہوا جو عصر کی نماز میں رکوع کی حالت میں تھے اور بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کر رہے تھے، اس شخص نے یہ بتایا کہ وہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نماز ادا کی ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا رخ خانہ کعبہ کی طرف کر دیا گیا ہے، تو وہ لوگ پلٹ گئے اور انہوں نے اپنا رخ خانہ کعبہ کی طرف کر لیا۔ سیدنا براء رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مہاجرین میں سے سب سے پہلے سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ ہمارے ہاں آئے تھے، جن کا تعلق بنو عبدالدار بن قصی سے تھا، ہم نے ان سے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جگہ پر ہی ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب میرے پیچھے آ رہے ہیں، پھر ان کے بعد سیدنا عمرو بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نابینا ہمارے پاس تشریف لے آئے، جن کا تعلق بنو فہر سے ہے، ہم نے ان سے دریافت کیا: آپ کے پیچھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کا کیا حال ہے؟ انہوں نے بتایا: وہ میرے پیچھے پیچھے آ رہے ہیں، پھر ان کے بعد سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما، سیدنا سعد بن ابی وقاص، سیدنا عبداللہ بن مسعود اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہم ہمارے پاس آ گئے، پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی بیس سواروں سمیت ہمارے پاس آئے، پھر ان کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لے آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ سیدنا براء رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے تو میں اس سے پہلے مفصل سورتوں سے تعلق رکھنے والی کچھ سورتوں کی تلاوت سیکھ چکا تھا۔ پھر ہم لوگ نکلے تاکہ (ابوسفیان کے) قافلے کو پکڑ لیں لیکن ہم نے انہیں پایا کہ وہ لوگ بچ کر جا چکے تھے (یعنی یہ غزوہ بدر کے موقع کی بات ہے)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 6870]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2439، 3615، 3652، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2009، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6281، 6870، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4277، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11602، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17811، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3، 18763» «رقم طبعة با وزير 6831»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «فقه السيرة» (ق 129 - الأصل): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري