🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
224. باب صوم التطوع - ذكر تفضل الله بكتبة صيام الدهر وقيامه لمن صام الأيام الثلاثة من الشهر
نفلی روزوں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ کا فضل ہر ماہ کے تین دنوں کے روزہ اور قیام کرنے والے کے لیے پورے سال کے روزہ اور قیام کا اجر لکھتا ہے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3652
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحِيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " صَوْمُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ صِيَامُ الدَّهْرِ وَقِيَامُهُ" .
معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ اپنے والد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر مہینے میں تین روزے رکھ لینا پورا مہینہ روزہ رکھنے اور اس کے نوافل ادا کرنے کے مترادف ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3652]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3652، 3653، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15824» «رقم طبعة با وزير 3644»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني شاذٌّ بهذا اللفظ، والمحفوظ الذي بعده - «الصحيحة» (2806). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3653
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا فَيَّاضُ بْنُ زُهَيْرٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ الْمُزَنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " صِيَامُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ صِيَامُ الدَّهْرِ وَإِفْطَارُهُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَالَ وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ فِي هَذَا الْخَبَرِ:" وَإِفْطَارُهُ"، وَقَالَ يَحِيَى الْقَطَّانُ، عَنْ شُعْبَةَ:" وَقِيَامُهُ"، وَهُمَا جَمِيعًا حَافِظَانِ مُتْقِنَانِ.
معاویہ بن قرہ مزنی اپنے والد رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر اپنا دستِ اقدس پھیرا تھا، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر مہینے کے تین روزے رکھ لینا ہمیشہ روزہ رکھنے اور افطار کرنے کے مترادف ہے“۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں): وکیع نے شعبہ کے حوالے سے اس روایت میں الفاظ نقل کیے ہیں: ”اور اس کا روزہ نہ رکھنا“ جبکہ یحییٰ قطان نے شعبہ کے حوالے سے یہ نقل کیا ہے: ”اس کا قیام کرنا“ اور یہ دونوں حضرات حافظ اور متقن ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3653]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3652، 3653، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15824» «رقم طبعة با وزير 3645»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں