الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
44. باب الزنى وحده - ذكر خبر قد يوهم غير المتبحر في صناعة الحديث أنه مضاد للأخبار التي تقدم ذكرنا لها-
زنا اور اس کی حد کا بیان - ایک ایسی خبر کا بیان جو غیر ماہرِ فنِ حدیث کو پہلی بیان کردہ خبروں کے خلاف محسوس ہو سکتی ہے۔
کل مکررات: 4
حدیث نمبر: 4425
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ بِبُسْتَ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خُذُوا عَنِّي، خُذُوا عَنِّي، قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلا، الثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ جَلْدُ مِائَةٍ وَالرَّجْمُ، وَالْبِكْرُ بِالْبِكْرِ جَلْدُ مِائَةٍ وَنَفْيُ سَنَةٍ" .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «خُذُوا عَنِّي، خُذُوا عَنِّي» ”مجھ سے احکام حاصل کر لو، مجھ سے احکام حاصل کر لو،“ اللہ تعالیٰ نے ان خواتین کے لیے راستہ مقرر کر دیا ہے (یعنی ان کا حکم بیان کر دیا ہے)؛ شادی شدہ شخص شادی شدہ کے ساتھ (زنا کا مرتکب ہو) تو اس کو ایک سو کوڑے لگائے جائیں اور سنگسار کیا جائے، اور کنوارا اگر کنواری کے ساتھ (زنا کا مرتکب ہو) تو اسے ایک سو کوڑے لگائیں اور ایک سال کے لیے جلا وطن کر دیا جائے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحدود/حدیث: 4425]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1690، وابن الجارود فى "المنتقى"، 874، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4425، 4426، 4427، 4443، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4415، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1434، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2550، 2606، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 594، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13472، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16155» «رقم طبعة با وزير 4408»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ابن ماجه» (2550): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 4426
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خُذُوا عَنِّي، قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلا الثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ جَلْدُ مِائَةٍ ثُمَّ الرَّجْمُ، وَالْبِكْرُ بِالْبِكْرِ جَلْدُ مِائَةٍ وَيُنْفَيَانِ سَنَةً" .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مجھ سے حکم حاصل کر لو، اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے حکم بیان کر دیا ہے۔ شادی شدہ کا شادی شدہ کے ساتھ (زنا کرنے) پر ایک سو کوڑے لگائے جائیں گے اور پھر سنگسار کر دیا جائے، جب کہ کنوارے کا کنواری کے ساتھ (زنا کرنے کی صورت میں) ایک سو کوڑے لگائے جائیں گے اور انہیں ایک سال کے لیے جلا وطن کر دیا جائے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحدود/حدیث: 4426]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1690، وابن الجارود فى "المنتقى"، 874، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4425، 4426، 4427، 4443، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4415، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1434، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2550، 2606، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 594، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13472، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16155» «رقم طبعة با وزير 4409»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 4427
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " خُذُوا عَنِّي، فَقَدْ جَعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلا الْبِكْرُ بِالْبِكْرِ، وَالثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ، الْبِكْرُ تُجْلَدُ وَتُنْفَى، وَالثَّيِّبُ تُجْلَدُ وَتُرْجَمُ" .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھ سے احکام حاصل کر لو، اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے حکم بیان کر دیا ہے؛ کنوارا کنواری کے ساتھ (زنا کا مرتکب ہو) اور شادی شدہ، شادی شدہ کے ساتھ (زنا کا مرتکب ہو) تو کنوارے کو کوڑے لگائے جائیں گے اور ایک سال کے لیے جلا وطن کیا جائے گا اور شادی شدہ کو کوڑے لگائے جائیں گے اور سنگسار کیا جائے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحدود/حدیث: 4427]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1690، وابن الجارود فى "المنتقى"، 874، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4425، 4426، 4427، 4443، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4415، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1434، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2550، 2606، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 594، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13472، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16155» «رقم طبعة با وزير 4410»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط عاصم بن أبي النجود صدوق له أوهام وحديثه في الصحيحين مقرون وباقي السند ثقات على شرط الصحيح
حدیث نمبر: 4443
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بَحْرِ بْنِ مُعَاذٍ الْبَزَّارُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَخِي بَنِي رَقَاشٍ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِذَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ كَرْبٌ لِذَلِكَ، وَتَرَبَّدَ لَهُ وَجْهُهُ، فَأُنْزِلَ عَلَيْهِ ذَاتَ يَوْمٍ، فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْهُ، قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خُذُوا عَنِّي، قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلا الثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ، وَالْبِكْرُ بِالْبِكْرِ، الثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ جَلْدُ مِائَةٍ ثُمَّ رَجْمٌ بِالْحِجَارَةِ، وَالْبِكْرُ بِالْبِكْرِ جَلْدُ مِائَةٍ ثُمَّ نَفْيُ سَنَةٍ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَذَا الْخَبَرُ دَالٌ عَلَى أَنَّ هَذَا الْحُكْمَ كَانَ مِنَ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا عَلَى لِسَانِ صَفِيَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَوَّلِ مَا أَنْزَلَ حُكْمَ الزَّانِيَيْنِ، فَلَمَّا رُفِعَ إِِلَيْهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الزِّنَى وَأَقَرَّ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ وَغَيْرُهُ بِهَا، أَمَرَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجْمِهِمْ وَلَمْ يَجْلِدْهُمْ، فَذَلِكَ مَا وَصَفْتُ عَلَى أَنَّ هَذَا آخِرُ الأَمْرَيْنِ مِنَ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَفِيهِ نَسْخُ الأَمْرِ بِالْجَلْدِ لِلثَّيِّبَيْنِ، وَالاقْتِصَارُ عَلَى رَجْمِهِمَا.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مشکل درپیش ہوتی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک متغیر ہو جاتا تھا، ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوئی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ کیفیت ختم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھ سے (حکم) حاصل کر لو۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے حکم بیان کر دیا ہے۔ شادی شدہ شخص کا شادی شدہ کے ساتھ زنا کرنا اور کنوارے کا کنواری کے ساتھ زنا کرنا۔ شادی شدہ شخص کے شادی شدہ کے ساتھ زنا کرنے کے نتیجے میں ایک سو کوڑے لگائے جائیں گے اور پھر پتھروں کے ذریعے سنگسار کر دیا جائے گا۔ اور کنوارے کے کنواری کے ساتھ زنا کرنے کی صورت میں ایک سو کوڑے لگائے جائیں گے اور ایک سال کے لیے جلا وطن کر دیا جائے گا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ روایت اس بات پر دلالت کرتی ہے یہ حکم اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے جو اس کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ہے اور زنا کرنے والوں کے بارے میں یہ سب سے پہلا حکم ہے۔ پھر (بعد میں) جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں زنا کا معاملہ پیش ہوا اور سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے زنا کا اقرار کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سنگسار کرنے کا حکم دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کوڑے نہیں لگوائے۔ اس لیے میں نے جو چیز بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دو طرح کے حکم منقول ہیں ان میں سے آخری چیز وہ ہے اور اس میں اس بات کی دلیل موجود ہے شادی شدہ کو کوڑے مارنے کا حکم منسوخ ہے اور انہیں سنگسار کرنے پر اکتفاء کیا جائے گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحدود/حدیث: 4443]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1690، وابن الجارود فى "المنتقى"، 874، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4425، 4426، 4427، 4443، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4415، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1434، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2550، 2606، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 594، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13472، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16155» «رقم طبعة با وزير 4426»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - مضى (4408). تنبيه!! رقم (4408) = (4425) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح