🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
209. باب الرمي - ذكر الأمر بالرمي وتعليمه إذ هو من سنة إسماعيل عليه السلام-
رمی کا بیان - تیر اندازی کا حکم اور اس کی تعلیم کیونکہ یہ اسماعیل علیہ السلام کی سنت ہے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4693
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَوْمٍ مِنْ أَسْلَمَ يَتَنَاضَلُونَ بِالسُّوقِ، فَقَالَ: " ارْمُوا بَنِي إِِسْمَاعِيلَ، فَإِِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا. وَأَنَا مَعَ بَنِي فُلانٍ" لأَحَدِ الْفَرِقَيْنِ، فَأَمْسَكُوا أَيْدِيَهُمْ، فَقَالَ:" مَا لَكُمُ ارْمُوا". قَالُوا: كَيْفَ نَرْمِي وَأَنْتَ مَعَ بَنِي فُلانٍ؟ قَالَ:" ارْمُوا وَأَنَا مَعَكُمْ كُلُّكُمْ" .
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے پاس تشریف لائے جو بازار میں تیراندازی کر رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اسماعیل کی اولاد! تم لوگ تیراندازی کرو کیونکہ تمہارے جدِ امجد بھی تیرانداز تھے اور میں بنو فلاں کے ساتھ ہوں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں فریقوں میں سے کسی ایک فریق کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی تو ان لوگوں نے اپنے ہاتھ روک لیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا ہوا؟ تم لوگ تیراندازی کرو۔“ لوگوں نے عرض کی: ہم کیسے تیراندازی کر سکتے ہیں، جبکہ آپ بنو فلاں کے ساتھ ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ تیراندازی کرو، میں تم سب لوگوں کے ساتھ ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4693]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2899، 3373، 3507، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4693، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2480، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19814، 19815، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16793» «رقم طبعة با وزير 4674»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1439): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4694
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَوْمٍ مِنْ أَسْلَمَ يَتَنَاضَلُونَ بِالسُّوقِ، فَقَالَ: " ارْمُوا بَنِي إِِسْمَاعِيلَ، فَإِِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا. وَأَنَا مَعَ بَنِي فُلانٍ"، لأَحَدِ الْفَرِقَيْنِ، فَأَمْسَكُوا بِأَيْدِيهِمْ، فَقَالَ:" مَا لَكُمُ ارْمُوا". قَالُوا: وَكَيْفَ نَرْمِي وَأَنْتَ مَعَ بَنِي فُلانٍ؟ قَالَ:" ارْمُوا وَأَنَا مَعَكُمْ كُلُّكُمْ" .
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کے پاس تشریف لائے جو بازار میں تیر اندازی کا مقابلہ کر رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اسماعیل کی اولاد! تم تیر اندازی کرو کیونکہ تمہارے جد امجد بھی تیر انداز تھے اور میں بنو فلاں کے ساتھ ہوں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی ایک فریق کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی تو دوسرے فریق نے اپنے ہاتھ روک لیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا ہوا ہے؟ تم لوگ تیر اندازی کرو۔“ ان لوگوں نے عرض کی: ہم کیسے تیر اندازی کر سکتے ہیں جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بنو فلاں کے ساتھ ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ تیر اندازی کرو، میں تم سب کے ساتھ ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4694]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2899، 3373، 3507، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4693، 4694، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2480، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19814، 19815، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16793» «رقم طبعة با وزير 4674/*»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ، وهو مكرر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں