الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
309. باب الصحبة والمجالسة - ذكر الخبر الدال على أن تناجي المسلمين بحضرة اثنين جائز
دوستی اور بیٹھک (ہم نشینی) کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ دو افراد کی موجودگی میں سرگوشی کرنا جائز ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 581
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَوْضِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَا وَرَجُلٌ آخَرُ، فَجَاءَ رَجُلٌ يُكَلِّمُهُ، فقَالَ لَهُمَا: اسْتَرْخِيَا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ وَاحِدٍ" .
عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا، میرے ساتھ ایک اور شخص بھی تھا۔ ایک اور شخص آیا اور ان کے ساتھ بات چیت کرنے لگا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ان دونوں صاحبان سے کہا: آپ دونوں پرے ہو جائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”دو آدمی تیسرے کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی میں بات نہ کریں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 581]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 911، 6269، 6270، 6288، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2177، 2183، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3623، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1820، 1822، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 580، 581، 582، 584، 586، 587، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1091، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4828، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2749، 2750، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2695، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3776، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4536» «رقم طبعة با وزير 580»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» -أيضا-. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري، رجاله ثقات رجال الشيخين غير الحوضي - وهو حفص بن عمر - فمن رجال البخاري.
حدیث نمبر: 582
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عِنْدَ دَارِ خَالِدِ بْنِ عُقْبَةَ الَّتِي بِالسُّوقِ، فَجَاءَ رَجُلٌ يُرِيدُ أَنْ يُنَاجِيَهُ، وَلَيْسَ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَحَدٌ غَيْرِي وَغَيْرُ الرَّجُلِ الَّذِي يُرِيدُ أَنْ يُنَاجِيَهُ، فَدَعَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَجُلا، حَتَّى كُنَّا أَرْبَعَةً، فقَالَ لِي وَلِلرَّجُلِ الَّذِي دَعَا، اسْتَرْخِيَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ وَاحِدٍ" .
عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، خالد بن عقبہ کے بازار میں موجود گھر کے پاس موجود تھے، وہاں ایک شخص آیا اور اس نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ سرگوشی میں کوئی بات کرنا چاہی، اس وقت سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ میرے علاوہ اور اس شخص کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا جو ان کے ساتھ سرگوشی میں بات کرنا چاہتا تھا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک اور شخص کو بلوایا، یہاں تک کہ ہم چار افراد ہو گئے، تو انہوں نے مجھے اور جس شخص کو انہوں نے بلوایا تھا اسے یہ کہا: کہ تم دونوں پرے ہو جاؤ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دو آدمی ایک کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی میں بات نہ کریں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 582]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 911، 6269، 6270، 6288، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2177، 2183، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3623، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1820، 1822، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 580، 581، 582، 584، 586، 587، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1091، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4828، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2749، 2750، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2695، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3776، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4536» «رقم طبعة با وزير 581»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» -أيضا-. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.