🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. باب بدء الخلق - ذكر وصف الداعي الذي من أجله قال صلى الله عليه وسلم ولو لبثت في السجن ما لبث يوسف لأجبت الداعي-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر وصف اس دعوت دینے والے کی جس کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ اگر میں جیل میں یوسف جتنا وقت رہتا تو دعوت دینے والے کا جواب دیتا
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6206
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " رَحِمَ اللَّهُ يُوسُفَ، لَوْلا الْكَلِمَةُ الَّتِي قَالَهَا: اذْكُرْنِي عِنْدَ رَبِّكَ، مَا لَبِثَ فِي السِّجْنِ مَا لَبِثَ، وَرَحِمَ اللَّهُ لُوطًا، إِِنْ كَانَ لَيَأْوِي إِِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ، إِِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ: لَوْ أَنَّ لِيَ بِكُمْ قُوَّةً أَوْ آوِي إِِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ، قَالَ: فَمَا بَعَثَ اللَّهُ نَبِيًّا بَعْدَهُ، إِِلا فِي ثَرْوَةٍ مِنْ قَوْمِهِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سیدنا یوسف علیہ السلام پر رحم کرے، اگر وہ کلمہ نہ ہوتا جو انہوں نے کہا تھا: «اذْكُرْنِي عِنْدَ رَبِّكَ» ”تم اپنے آقا کے سامنے میرا ذکر کر دینا“ تو سیدنا یوسف علیہ السلام اتنا عرصہ قید خانے میں نہ رہتے جتنا عرصہ وہ رہے تھے، اور اللہ تعالیٰ سیدنا لوط علیہ السلام پر رحم کرے، انہوں نے ایک مضبوط پناہ گاہ کی پناہ لینے کا ارادہ کیا تھا، جب انہوں نے اپنی اس قوم سے کہا: ﴿لَوْ أَنَّ لِي بِكُمْ قُوَّةً أَوْ آوِي إِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ﴾ [سورة هود: 80] ”یا تو میرے پاس تمہارے مقابلے میں قوت ہو گی، یا پھر میں ایک مضبوط پناہ گاہ کی پناہ لے لوں گا۔““ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ہر نبی کو اس کی قوم کے طاقتور (اور کثیر افراد والے) گھرانے میں بھیجا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6206]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3372، 3375، 3387، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 151، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5776، 6206، 6207، 6208، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2966، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4026، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1097، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8395» «رقم طبعة با وزير 6173»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني منكر بهذا اللفظ: «لولا الكلمة ... ما لبث»، وما بعده صحيح؛ كما في الحديث التالي (1867). تنبيه!! رقم (1867) = (1870) من «طبعة المؤسسة». لكن الحديث ليس موجود بالرقم المشار إليه، ولكن انظر إلى الحديث الآتي والذي بعده. - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6207
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ جَاءَنِي الدَّاعِي الَّذِي جَاءَ إِِلَى يُوسُفَ، لأَجَبْتُهُ، وَقَالَ لَهُ: ارْجِعْ إِِلَى رَبِّكَ فَاسْأَلْهُ مَا بَالُ النِّسْوَةِ اللاتِي قَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ، وَرَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى لُوطٍ، إِِنْ كَانَ لَيَأْوِي إِِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ، إِِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ: لَوْ أَنَّ لِيَ بِكُمْ قُوَّةً أَوْ آوِي إِِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ، فَمَا بَعَثَ اللَّهُ بَعْدَهُ مِنْ نَبِيٍّ إِِلا فِي ثَرْوَةٍ مِنْ قَوْمِهِ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ:" لأَجَبْتُ الدَّاعِيَ"، لَفْظَةُ إِِخْبَارٍ عَنْ شَيْءٍ مُرَادُهَا مَدْحَ مَنْ وَقَعَ عَلَيْهِ خِطَابُ الْخَبَرِ فِي الْمَاضِي.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بلانے والا سیدنا یوسف علیہ السلام کو بلانے آیا تھا وہ میرے پاس آتا تو میں اس کے ساتھ چلا جاتا، سیدنا یوسف علیہ السلام نے اس سے کہا تھا: ﴿ارْجِعْ إِلَىٰ رَبِّكَ فَاسْأَلْهُ مَا بَالُ النِّسْوَةِ اللَّاتِي قَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ﴾ [سورة يوسف: 50] ”تم اپنے آقا کے پاس واپس جاؤ اور اس سے دریافت کرو کہ ان خواتین کا کیا بنا جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹ لیے تھے۔“ اللہ تعالیٰ سیدنا لوط علیہ السلام پر رحم فرمائے، انہوں نے ایک مضبوط پناہ گاہ کی پناہ لینے کا ارادہ کیا تھا، جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: ﴿لَوْ أَنَّ لِي بِكُمْ قُوَّةً أَوْ آوِي إِلَىٰ رُكْنٍ شَدِيدٍ﴾ [سورة هود: 80] ”اگر میرے پاس تمہارے مقابلے میں قوت ہوئی تو ٹھیک ہے ورنہ میں ایک مضبوط پناہ گاہ کی پناہ لے لوں گا۔“ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ہر نبی کو اس کی قوم کے طاقتور (اور کثیر افراد والے) گھرانے میں مبعوث فرمایا۔“
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) روایت کے یہ الفاظ کہ ”میں بلانے والے کے ساتھ چلا جاتا“ اس میں لفظی طور پر اطلاع دی گئی ہے لیکن اس کے ذریعے مراد یہ ہے کہ جس شخصیت کے بارے میں روایت کے الفاظ واقع ہوئے ہیں ان کی تعریف کی جائے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6207]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3372، 3375، 3387، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 151، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5776، 6206، 6207، 6208، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2966، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4026، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1097، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8395» «رقم طبعة با وزير 6174»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» (1867). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں