الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
177. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر ما أبان الله جل وعلا فضيلة صفيه صلى الله عليه وسلم بقراءته على الجن القرآن-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ اللہ جل وعلا نے اپنے برگزیدہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جنوں پر قرآن پڑھنے کی فضیلت کو واضح کیا
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 1432
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْهَاشِمِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَلْقَمَةَ : هَلْ كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ شَهِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَيْلَةَ الْجِنِّ؟ فَقَالَ عَلْقَمَةُ: أَنَا سَأَلْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ ، فَقُلْتُ: هَلْ شَهِدَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْجِنِّ؟ فَقَالَ:" لا، كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَفَقَدْنَاهُ، فَالْتَمَسْنَاهُ فِي الأَوْدِيَةِ وَالشِّعَابِ، فَقُلْنَا: اسْتُطِيرَ أَوِ اغْتِيلَ، قَالَ: فَبِتْنَا بِشَرِّ لَيْلَةٍ بَاتَ بِهَا قَوْمٌ، فَلَمْا أَصْبَحْنَا إِذَا هُوَ جَاءَ مِنْ قِبَلِ حِرَاءَ، قَالَ: فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَدْنَاكَ فَطَلَبْنَاكَ، فَلَمْ نَجِدْكَ، فَبِتْنَا بِشَرِّ لَيْلَةٍ بَاتَ بِهَا قَوْمٌ، فَقَالَ: " أَتَانِي دَاعِي الْجِنِّ، فَذَهَبْتُ مَعَهُ فَقَرَأْتُ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ"، قَالَ: فَانْطَلَقَ بِنَا، فَأَرَانَا نِيرَانَهُمْ، وَسَأَلُوهُ الزَّادَ، فَقَالَ:" لَكُمْ كُلُّ عَظْمٍ ذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ، يَقَعُ فِي أَيْدِيكُمْ أَوْفَرَ مَا يَكُونُ لَحْمًا، وَكُلُّ بَعْرٍ عَلَفٌ لِدَوَابِّكُمْ"، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلا تَسْتَنْجُوا بِالْعَظْمِ، وَلا بِالْبَعْرِ، فَإِنَّهُ زَادُ إِخْوَانِكُمْ مِنَ الْجِنِّ" .
امام شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے علقمہ سے سوال کیا: کیا جنات سے ملاقات کی رات سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے؟ تو علقمہ نے بتایا: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے یہ سوال کیا تھا۔ میں نے دریافت کیا: کیا جنوں سے ملاقات کی رات آپ میں سے کوئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا؟ تو انہوں نے بتایا: جی نہیں، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک رات موجود تھے، ہم نے آپ کو غیر موجود پایا، ہم نے گھاٹیوں اور نشیبی علاقوں میں آپ کو تلاش کیا، ہم نے یہ سوچا شاید آپ کو (جنات) اڑا لے گئے ہیں یا دھوکے کے ساتھ شہید کر دیا گیا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہماری وہ رات ایسی تھی جیسے کسی قوم نے سب سے زیادہ بری رات بسر کی ہو۔ جب صبح کا وقت ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غارِ حرا کی طرف سے تشریف لائے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے آپ کو غیر موجود پایا، ہم نے آپ کو تلاش کیا آپ ہمیں نہیں ملے، تو ہم نے اس طرح رات بسر کی جس طرح کسی قوم نے انتہائی بری حالت میں بسر کی ہو گی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس جنوں کی طرف سے ایک نمائندہ آیا تھا میں ان کے ساتھ چلا گیا۔ میں نے ان کے سامنے قرآن کی تلاوت کی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ساتھ لے کر گئے اور آپ نے ہمیں ان کی آگ کے نشانات دکھائے۔ ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زادِ راہ کی درخواست کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر وہ ہڈی جس پر اللہ کا ذکر کر دیا جائے وہ تمہارے ہاتھوں میں جب آئے گی اس پر پہلے سے زیادہ گوشت لگا ہوا ہو گا، اور ہر مینگنی تمہارے جانوروں کا چارا ہو گی۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ہم سے) فرمایا: ”تم لوگ ہڈی یا مینگنی کے ذریعے استنجا نہ کرو کیونکہ یہ تمہارے جنات بھائیوں کی خوراک ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 1432]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 450، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 82، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1432، 6320، 6527، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3879، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 39، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 38، وأبو داود فى (سننه) برقم: 39، 84، 85، والترمذي فى (جامعه) برقم: 18، 88، 2861، 3258، والدارمي فى (مسنده) برقم: 12، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 384، 385، والدارقطني فى (سننه) برقم: 149، 150، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3858» «رقم طبعة با وزير 1429»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح دون قوله: «ذكر اسم الله عليه»، و «علف لدوابكم» - «الضعيفة» (1038)، «الإرواء» (1/ 85 / 46): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، ابن أبي زائدة:: هو يحيى بن زكريا بن أبي زائدة.
حدیث نمبر: 6320
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ مَسْعُودٍ : هَلْ صَحِبَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْجِنِّ مِنْكُمْ أَحَدٌ؟، فَقَالَ: مَا صَحِبَهُ مِنَّا أَحَدٌ، وَلَكِنَّا فَقَدْنَاهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ بِمَكَّةَ، فَقُلْنَا: اغْتِيلَ أَوِ اسْتُطِيرَ، فَبِتْنَا بِشَرِّ لَيْلَةٍ بَاتَ بِهَا قَوْمٌ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ السَّحَرِ، أَوْ قَالَ: فِي الصُّبْحِ، إِِذَا نَحْنُ بِهِ يَجِيءُ مِنْ قِبَلِ حِرَاءَ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَذَكَرْنَا لَهُ الَّذِي كَانُوا فِيهِ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنَّهُ أَتَانِي دَاعِيَ الْجِنِّ، فَأَتَيْتُهُمْ، فَقَرَأْتُ عَلَيْهِمْ"، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَرَانَا آثَارَهُمْ، وَآثَارَ نِيرَانِهِمْ .
علقمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ جنات سے ملاقات کی رات آپ لوگوں میں سے کوئی ایک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا؟ انہوں نے جواب دیا: ہم میں سے کوئی بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نہیں تھا۔ ایک رات ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ میں غیر موجود پایا تو ہم نے سوچا شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دھوکے سے (شہید کر دیا گیا ہے) یا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ وہ رات ہم نے ایسی حالت میں گزاری جو کسی بھی قوم نے بدترین حالت میں گزاری ہو، جب سحری کا وقت ہوا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) صبح کا وقت ہوا تو ہم اسی حالت میں تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حرا پہاڑ کی طرف سے تشریف لائے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنی اس حالت کا ذکر کیا جو ہم نے گزاری تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنات کا نمائندہ میرے پاس آیا تھا، میں ان کے پاس چلا گیا، میں نے ان کے سامنے تلاوت کی۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ان جنات کے اور ان کی آگ کے نشانات دکھائے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6320]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 450، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 82، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1432، 6320، 6527، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3879، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 39، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 38، وأبو داود فى (سننه) برقم: 39، 84، 85، والترمذي فى (جامعه) برقم: 18، 88، 2861، 3258، والدارمي فى (مسنده) برقم: 12، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 384، 385، والدارقطني فى (سننه) برقم: 149، 150، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3858» «رقم طبعة با وزير 6286»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3209): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 6527
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَلْقَمَةَ بْنَ قَيْسٍ : هَلْ كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ شَهِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْجِنِّ؟، قَالَ: فَقَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ : هَلْ شَهِدَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْجِنِّ؟، قَالَ: لا، وَلَكِنَّا كُنَّا مَعَهُ لَيْلَةً، فَفَقَدْنَاهُ، فَبِتْنَا بِشَرِّ لَيْلَةٍ، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا، إِِذَا هُوَ جَاءَ مِنْ قِبَلِ حِرَاءٍ، فَقَالَ:" إِِنَّهُ قَدْ أَتَانِي دَاعِي الْجِنِّ، فَذَهَبْتُ مَعَهُ، فَقَرَأْتُ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ"، فَانْطَلَقَ حَتَّى أَرَانَا نِيرَانَهُمْ وَآثَارَهُمْ، فَسَأَلُوهُ عَنِ الزَّادِ، فَقَالَ:" لَكُمْ كُلُّ عَظْمِ طَعَامٍ يُذْكَرُ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ يَقَعُ فِي أَيْدِيكُمْ أَوْفَرَ مَا يَكُونُ لَحْمًا، وَكُلُّ بَعْرٍ عَلَفٌ لِدَوَابِّكُمْ"، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تَسْتَنْجُوا بِهِمَا، فَإِِنَّهُمَا طَعَامُ إِِخْوَانِكُمْ مِنَ الْجِنِّ" .
امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں نے علقمہ بن قیس سے دریافت کیا: کیا جنات سے ملاقات کی رات سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے؟ تو علقمہ نے جواب دیا: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے یہ سوال کیا: کیا آپ (یعنی صحابہ کرام) میں سے کوئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا جب جنات سے ملاقات ہوئی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا: جی نہیں۔ ایک رات ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غیر موجود پایا تو ہم نے وہ رات بدترین حالت میں گزاری۔ صبح کے قریب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غارِ حرا کی طرف سے تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنات کا پیغام رساں میرے پاس آیا تو میں اس کے ساتھ چلا گیا، میں نے ان کے سامنے قرآن کی تلاوت کی۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں جنات کے آگ جلانے اور دیگر چیزوں کے نشانات دکھائے۔ ان جنات نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زادِ راہ کے بارے میں دریافت کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر وہ کھانا جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو اس کی ہر ہڈی جب تمہارے ہاتھ میں آئے گی تو اس پر پہلے سے زیادہ گوشت لگا ہوا ہو گا اور ہر مینگنی تمہارے جانوروں کا چارہ ہو گی۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ان دو چیزوں سے استنجاء نہ کرو کیونکہ یہ تمہارے جنات بھائیوں کی خوراک ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6527]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 450، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 82، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1432، 6320، 6527، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3879، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 39، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 38، وأبو داود فى (سننه) برقم: 39، 84، 85، والترمذي فى (جامعه) برقم: 18، 88، 2861، 3258، والدارمي فى (مسنده) برقم: 12، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 384، 385، والدارقطني فى (سننه) برقم: 149، 150، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3858» «رقم طبعة با وزير 6493»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (1429). تنبيه!! رقم (1429) = (1432) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين