الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
439. باب مرض النبي صلى الله عليه وسلم - ذكر خبر أوهم من لم يحكم صناعة العلم أن المصطفى صلى الله عليه وسلم في الخرجة التي وصفناها للعهد إلى الناس صلى على شهداء أحد قبل الخطبة التي ذكرناها-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کا بیان - ذکر خبر جو علم کی صنعت میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتی ہے کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے بیان کردہ وصیت کے لیے نکلنے میں احد کے شہداء پر ہمارے ذکر کردہ خطبہ سے پہلے دعا کی
کل مکررات: 4
حدیث نمبر: 3198
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادِ زُغْبَةَ ، فَقَالَ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدِ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، خَرَجَ يَوْمًا فَصَلَّى عَلَى أَهْلِ أُحُدٍ صَلاتَهُ عَلَى الْمَيِّتِ، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ: " إِنِّي فَرَطٌ لَكُمْ، وَأَنَا شَهِيدٌ عَلَيْكُمْ، وَإِنِّي وَاللَّهِ لأَنْظُرُ إِلَى حَوْضِي الآنَ، وَإِنِّي قَدْ أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الأَرْضِ، أَوْ مَفَاتِيحَ الأَرْضِ، وَاللَّهِ مَا أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تُشْرِكُوا بَعْدِي، وَلَكِنِّي أَخَافُ أَنْ تَتَنَافَسُوا فِيهَا" .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہداءِ احد پر اسی طرح نماز ادا کی جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ جنازہ ادا کرتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر کی طرف تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہارا پیش رو ہوں، میں تمہارا گواہ ہوں، اللہ کی قسم! میں اس وقت بھی اپنے حوض کو دیکھ رہا ہوں، مجھے زمین کے خزانوں کی چابیاں عطا کی گئی ہیں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) زمین کی چابیاں عطا کی گئی ہیں، اللہ کی قسم! مجھے تمہارے بارے میں یہ اندیشہ نہیں ہے کہ تم لوگ میرے بعد شرک کرو گے، لیکن مجھے یہ اندیشہ ہے کہ تم دنیا کی طرف راغب ہو جاؤ گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 3198]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1344، 3596، 4042، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2296، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3198، 3199، 3224، 6595، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1953، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3223، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6910، 6911، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1849، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17617» «رقم طبعة با وزير 3188»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج الفقه» (271)، «أحكام الجنائز» (ص 107)، «ظلال الجنة» (735): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 3199
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى قَتْلَى أُحُدٍ، ثُمَّ انْصَرَفَ وَقَعَدَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي بَيْنَ أَيْدِيكُمْ فَرَطٌ، وَإِنِّي عَلَيْكُمْ لِشَهِيدٌ، وَإِنِّي وَاللَّهِ مَا أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تُشْرِكُوا بَعْدِي، وَلَكِنِّي قَدْ أُعْطِيتُ اللَّيْلَةَ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، وَأَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تَتَنَافَسُوا فِيهَا"، ثُمَّ دَخَلَ، فَلَمْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: خَصَّ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشُّهَدَاءَ الَّذِي قُتِلُوا فِي الْمَعْرَكَةِ، بِتَرْكِ الصَّلاةِ عَلَيْهِمْ وَفَرَّقَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ سَائِرِ الْمَوْتَى، فَإِنَّ سَائِرَ الْمَوْتَى يُغَسَّلُونَ، وَيُصَلَّى عَلَيْهِمْ، وَمَنْ قُتِلَ فِي الْمَعْرَكَةِ مِنَ الشُّهَدَاءِ لا يُصَلَّى عَلَيْهِمْ، وَيُدْفَنُ بِدَمِهِ مِنْ غَيْرِ غُسْلٍ، فَأَمَّا خَبَرُ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ فَصَلَّى عَلَى قَتْلَى أُحُدٍ لَيْسَ يُضَادُّ خَبَرَ جَابِرٍ الَّذِي ذَكَرْنَاهُ، إِذِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى أُحُدٍ، فَدَعَا لِشُهَدَاءِ أُحُدٍ كَمَا كَانَ يَدْعُو لِلْمَوْتَى فِي الصَّلاةِ عَلَيْهِمْ، وَالْعَرَبُ تُسَمِّي الدُّعَاءَ صَلاةً، فَصَارَ خُرُوجُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى شُهَدَاءِ أُحُدٍ، وَزِيَارَتُهُ إِيَّاهُمْ وَدُعَاؤُهُ لَهُمْ سُنَّةً، لِمَنْ بَعْدَهُ مِنْ أُمَّتِهِ أَنْ يَزُورُوا شُهَدَاءَ أُحُدٍ يَدْعُونَ لَهُمْ كَمَا يَدْعُونَ لِلْمَيِّتِ فِي الصَّلاةِ عَلَيْهِ، وَفِي خَبَرِ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ الَّذِي ذَكَرْنَاهُ، ثُمَّ دَخَلَ فَلَمْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا، أَبْيَنُ الْبَيَانِ بِأَنَّ هَذِهِ الصَّلاةَ كَانَتْ دُعَاءً لَهُمْ، وَزِيَادَةً قَصَدَ بِهَا إِيَّاهُمْ لَمَّا قَرُبَ خُرُوجُهُ مِنَ الدُّنْيَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَوْ كَانَتِ الصَّلاةُ الَّتِي ذَكَرَهَا عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ كَالصَّلاةِ عَلَى الْمَوْتَى سَوَاءً، لَلَزِمَ مَنْ قَالَ بِهَذَا جَوَازُ الصَّلاةِ عَلَى الْقَبْرِ وَلَوْ بَعْدَ سَبْعِ سِنِينَ، لأَنَّ أُحُدًا كَانَتْ سَنَةَ ثَلاثٍ مِنَ الْهِجْرَةِ، وَخُرُوجُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيْثُ صَلَّى عَلَيْهِمْ قُرْبَ خُرُوجِهِ مِنَ الدُّنْيَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ وَقْعَةِ أُحُدٍ بِسَبْعِ سِنِينَ، فَلَمَّا وَافَقْنَا مَنِ احْتَجَّ بِهَذَا الْخَبَرِ عَلَى أَنَّ الصَّلاةَ عَلَى الْقُبُورِ غَيْرُ جَائِزَةٍ بَعْدَ سَبْعِ سِنِينَ، صَحَّ أَنَّ تِلْكَ الصَّلاةَ كَانَتْ دُعَاءً لا الصَّلاةَ عَلَى الْمَوْتَى، سَوَاءً ضِدَّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ أَنَّ أَصْحَابَ الْحَدِيثِ يَرْوُونَ مَا لا يَعْقِلُونَ، وَيَتَكَلَّمُونَ بِمَا لا يَفْهَمُونَ، وَيَرَوُونَ الْمُتَضَادَّ مِنَ الأَخْبَارِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہداءِ اُحد کی نمازِ جنازہ ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے اور منبر پر تشریف فرما ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی، پھر ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! میں تمہارے آگے پیش رو ہوں گا اور میں تمہارا گواہ ہوں گا، اللہ کی قسم! بے شک مجھے تمہارے بارے میں یہ اندیشہ نہیں ہے کہ تم میرے بعد شرک کرو گے، لیکن گزشتہ رات مجھے زمین اور آسمان کے خزانوں کی چابیاں عطا کر دی گئی ہیں، تو مجھے یہ اندیشہ ہے کہ تم دنیا کی طرف راغب ہو جاؤ گے“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تشریف لے گئے، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے باہر تشریف نہیں لائے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی (روح مبارکہ) کو قبض کر لیا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہداء کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا ہے، وہ لوگ جو جنگ میں شہید ہوئے تھے کہ آپ نے ان کی نمازِ جنازہ ادا نہیں کی۔ اور اس بارے میں ان لوگوں اور دیگر مرحومین کے درمیان فرق کیا ہے، کیونکہ دیگر تمام مرحومین کو غسل بھی دیا جاتا ہے اور ان کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی جاتی ہے، لیکن جو لوگ جنگ کے دوران شہید ہوتے ہیں، نہ ان کی نمازِ جنازہ ادا کی جاتی ہے اور انہیں غسل دیے بغیر ان کے خون میں دفن کیا جاتا ہے، جہاں تک سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت کا تعلق ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے اور آپ نے شہداءِ اُحد کی نمازِ جنازہ ادا کی، تو یہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت کے خلاف نہیں ہے جسے ہم ذکر کر چکے ہیں، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُحد تشریف لے گئے تھے اور بعد میں شہداءِ اُحد کے لیے دعا کی تھی، جس طرح آپ نمازِ جنازہ کے دوران دیگر مرحومین کے لیے دعا کیا کرتے تھے، تو عرب دعا کے لیے بھی لفظ «الصَّلَاةُ» ”نماز“ استعمال کر لیتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا شہداءِ اُحد کی طرف جانا، ان کی زیارت کرنا اور ان کے لیے دعا کرنا آپ کے بعد آپ کی امت کے لیے سنت ہے کہ وہ شہداءِ اُحد کی زیارت کریں اور ان کے لیے دعا کریں جس طرح نمازِ جنازہ میں میت کے لیے دعا کی جاتی ہے۔ اسی طرح زید بن ابی انیسہ رحمہ اللہ کے حوالے سے منقول وہ روایت جسے ہم ذکر کر چکے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لے گئے اور اس کے بعد آپ اپنے گھر سے باہر تشریف نہیں لائے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی (روح مبارکہ کو) قبض کر لیا، یہ اس بات کا واضح بیان موجود ہے کہ نماز دراصل ان کے لیے دعا تھی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بطورِ خاص ان حضرات کے لیے کی، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا سے تشریف لے جانے کا وقت قریب آ چکا تھا۔ اگر سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول اس روایت میں لفظ «الصَّلَاةُ» ”نماز“ سے مراد دیگر مرحومین کی نمازِ جنازہ کی طرح نماز ہوتی تو یہ بات لازم آتی کہ جو شخص اس بات کا قائل ہے، وہ قبر پر نمازِ جنازہ ادا کرنے کو جائز تسلیم کر لے، خواہ سات سال بعد ایسا کیا جائے، کیونکہ غزوۂ اُحد ہجرت کے تیسرے سال پیش آیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان حضرات کے لیے دعا کرنے کے لیے اس وقت تشریف لے گئے تھے جب آپ کا دنیا سے رخصتی کا وقت قریب آ گیا تھا، تو یہ چیز غزوۂ اُحد کے سات سال بعد پیش آئی تھی، تو جو شخص اس روایت کے ذریعے یہ استدلال کرتا ہے کہ سات سال گزرنے کے بعد قبر پر نمازِ جنازہ ادا کرنا جائز نہیں ہے، اس سے یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ یہ «الصَّلَاةُ» ”نماز“ اصل میں دعا تھی، مرحومین کے لیے نمازِ جنازہ نہیں تھی، خواہ یہ بات اس شخص کے موقف کے خلاف ہو جو اس بات کا قائل ہے کہ محدثین وہ روایت نقل کر دیتے ہیں جس کی انہیں سمجھ نہیں ہوتی اور وہ بات بیان کرتے ہیں جن کا انہیں فہم نہیں ہوتا اور متضاد روایات نقل کر دیتے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 3199]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1344، 3596، 4042، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2296، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3198، 3199، 3224، 6595، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1953، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3223، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6910، 6911، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1849، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17617» «رقم طبعة با وزير 3189»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - وهو مكرر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3224
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحِيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ ، أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ ، يَقُولُ: آخِرُ مَا خَطَبَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ صَلَّى عَلَى شُهَدَاءِ أُحُدٍ، ثُمَّ رَقِيَ الْمِنْبَرَ، فَحَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: " إِنِّي لَكُمْ فَرَطٌ، وَأَنَا عَلَيْكُمْ شَهِيدٌ، وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَى حَوْضِي الآنَ فِي مَقَامِي هَذَا، وَإِنِّي وَاللَّهِ مَا أَخَافُ أَنْ تُشْرِكُوا بَعْدِي، وَلَكِنِّي أُرِيتُ أَنِّي أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الأَرْضِ، فَأَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تَنَافَسُوا فِيهَا" .
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں جو آخری خطبہ دیا تھا، اس میں یہ ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے شہدائے احد کی نماز جنازہ ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر ارشاد فرمایا: ”بے شک میں تمہارا پیش رو ہوں گا اور میں تمہارا گواہ ہوں گا، اور میں اس وقت بھی اپنی اس جگہ پر کھڑے ہوئے اپنے حوض کو دیکھ رہا ہوں، اللہ کی قسم! مجھے یہ اندیشہ نہیں ہے کہ تم لوگ میرے بعد شرک کرو گے، بلکہ مجھے یہ بات دکھائی گئی ہے کہ مجھے زمین کے خزانوں کی چابیاں عطا کر دی گئی ہیں، تو مجھے تمہارے بارے میں یہ اندیشہ ہے کہ تم دنیا کی طرف راغب ہو جاؤ گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 3224]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1344، 3596، 4042، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2296، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3198، 3199، 3224، 6595، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1953، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3223، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6910، 6911، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1849، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17617» «رقم طبعة با وزير 3214»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الأحكام» (ص 107): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 6595
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى قَتْلَى أُحُدٍ، ثُمَّ انْصَرَفَ وَقَعَدَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَاثْنَيْ عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، إِِنِّي بَيْنَ أَيْدِيكُمْ فَرَطٌ، وَإِِنِّي عَلَيْكُمْ لَشَهِيدٌ، وَإِِنِّي وَاللَّهِ مَا أَخَافُ عليكُمْ أَنْ تُشْرِكُوا بَعْدِي، وَلَكِنِّي قَدْ أُعْطِيتُ اللَّيْلَةَ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، وَأَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تَنَافَسُوا فِيهَا" ، ثُمَّ دَخَلَ فَلَمْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا، وَكَانَتْ آخِرُ خُطْبَةٍ خَطَبَهَا حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہداءِ احد کی نمازِ جنازہ ادا کی، پھر آپ واپس تشریف لائے اور منبر پر تشریف فرما ہوئے، آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! میں تمہارے آگے تمہارا پیشرو ہوں اور میں تم لوگوں کا گواہ ہوں گا۔ اللہ کی قسم! مجھے تمہارے بارے میں اس بات کا اندیشہ نہیں ہے کہ تم میرے بعد شرک کرو گے، لیکن گزشتہ رات مجھے زمین اور آسمان کے خزانوں کی چابیاں عطا کی گئیں۔ مجھے تمہارے بارے میں یہ اندیشہ ہے کہ تم ان میں دلچسپی لو گے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے اندر تشریف لے گئے، پھر آپ اپنے گھر سے باہر نہیں نکلے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی روح کو قبض کر لیا۔ یہ وہ آخری خطبہ تھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے (آپ کی روح مبارکہ کو) قبض کر لیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6595]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1344، 3596، 4042، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2296، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3198، 3199، 3224، 6595، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1953، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3223، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6910، 6911، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1849، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17617» «رقم طبعة با وزير 6561»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (3188). تنبيه!! رقم (3188) = (3198) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null