🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
661. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر البيان بأن عيسى ابن مريم إذا نزل يقاتل الناس على الإسلام-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر بیان کہ عیسیٰ ابن مریم جب نازل ہوگا تو لوگوں سے اسلام کے لیے لڑے گا
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6194
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنَا أَوْلَى النَّاسِ بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ فِي الأُولَى وَالآخِرَةِ"، قَالُوا: وَكَيْفَ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ:" الأَنْبِيَاءُ إِِخْوَةٌ مِنْ عَلاتٍ، أُمَّهَاتُهُمْ شَتَّى، وَدِينُهُمْ وَاحِدٌ، وَلَيْسَ بَيْنَنَا نَبِيٌّ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا اور آخرت میں، میں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے سب سے زیادہ قریب ہوں۔“ لوگوں نے دریافت کیا: وہ کیسے، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء علاتی بھائی ہیں جن کی مائیں مختلف ہیں لیکن ان کا دین ایک ہے، لیکن ہمارے (یعنی میرے اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان) کوئی اور نبی نہیں ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6194]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3442، 3443، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2365، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6194، 6195، 6406، 6814، 6821، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4175، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4324، 4675، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7645» «رقم طبعة با وزير 6161»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2182)، ويأتي أتم منه (6775 و 6782). تنبيه!! رقم (6775) = (6814) من «طبعة المؤسسة». رقم (6782) = (6821) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6814
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ آدَمَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَن رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الأَنْبِيَاءُ إِِخْوَةٌ لِعَلاتٍ، وَأُمَّهَاتُهُمْ شَتَّى، وَأَنَا أَوْلَى النَّاسِ بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، وَإِِنَّهُ نَازِلٌ فَاعْرِفُوهُ، فَإِِنَّهُ رَجُلٌ يَنْزِعُ إِِلَى الْحُمْرَةِ وَالْبَيَاضِ، كَأَنَّ رَأْسَهُ يَقْطُرُ وَإِِنْ لَمْ يُصِبْهُ بِلَّةٌ، وَإِِنَّهُ يَدُقُّ الصَّلِيبَ، وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ، وَيُفِيضُ الْمَالَ، وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ، وَإِِنَّ اللَّهَ يَهْلِكُ فِي زَمَانِهِ الْمِلَلَ كُلَّهَا غَيْرَ الإِِسْلامِ، وَيَهْلِكُ اللَّهُ الْمَسِيحَ الضَّالَّ الأَعْوَرَ الْكَذَّابَ، وَيُلْقِي اللَّهُ الأَمَنَةَ حَتَّى يَرْعَى الأَسَدُ مَعَ الإِِبِلِ، وَالنَّمِرُ مَعَ الْبَقَرِ، وَالذِّئَابُ مَعَ الْغَنَمِ، وَيَلْعَبُ الصِّبْيَانُ مَعَ الْحَيَّاتِ، لا يَضُرُّ بَعْضُهُمْ بَعْضًا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”انبیاء کرام علاتی بھائی ہیں، ان کی مائیں مختلف ہیں اور میں تمام لوگوں میں عیسیٰ بن مریم کے سب سے زیادہ قریب ہوں، وہ نازل ہوں گے تو تم انہیں پہچان لو گے، وہ ایک ایسے فرد ہیں جن کا رنگ سرخ اور سفید ہو گا اور ان کے سر سے یوں لگے گا جیسے پانی کے قطرے ان کے سر سے ٹپک رہے ہیں، اگرچہ ان کا سر گیلا نہیں ہو گا، وہ صلیب کو توڑ دیں گے، خنزیر کو مار دیں گے، مال کو عام کر دیں گے، جزیے کو ختم کر دیں گے، اللہ تعالیٰ ان کے زمانے میں اسلام کے علاوہ دین کو ختم کر دے گا اور اللہ تعالیٰ گمراہ اور کانے جھوٹے دجال کو بھی ہلاک کر دے گا، پھر اللہ تعالیٰ امن و سکون القاء کرے گا، یہاں تک کہ شیر اونٹ کے ساتھ چر رہا ہو گا اور چیتا گائے کے ساتھ اور بھیڑیا بکریوں کے ساتھ چر رہا ہو گا، بچے سانپوں کے ساتھ کھیلیں گے، ان میں سے کوئی کسی دوسرے کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6814]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3442، 3443، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2365، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6194، 6195، 6406، 6814، 6821، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4175، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4324، 4675، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7645» «رقم طبعة با وزير 6775»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2182). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6821
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ آدَمَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الأَنْبِيَاءُ كُلُّهُمْ إِِخْوَةٌ لِعَلاتٍ، أُمَّهَاتُهُمْ شَتَّى وَدِينُهُمْ وَاحِدٌ، وَأَنَا أَوْلَى النَّاسِ بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، إِِنَّهُ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ، وَإِِنَّهُ نَازِلٌ، إِِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَاعْرِفُوهُ: رَجُلٌ مَرْبُوعٌ إِِلَى الْحُمْرَةِ وَالْبَيَاضِ بَيْنَ مُمَصَّرَيْنِ كَأَنَّ رَأْسَهُ يَقْطُرُ وَإِِنْ لَمْ يُصِبْهُ بَلَلٌ، فَيُقَاتِلُ النَّاسَ عَلَى الإِِسْلامِ، فَيَدُقُّ الصَّلِيبَ، وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ، وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ، وَيُهْلِكُ اللَّهُ فِي زَمَانِهِ الْمِلَلَ كُلَّهَا إِِلا الإِِسْلامَ، وَيُهْلِكُ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ، وَتَقَعُ الأَمَنَةُ فِي الأَرْضِ حَتَّى تَرْتَعَ الأُسْدُ مَعَ الإِِبِلِ، وَالنِّمَارُ مَعَ الْبَقَرِ، وَالذِّئَابُ مَعَ الْغَنَمِ، وَيَلْعَبَ الصِّبْيَانُ بِالْحَيَّاتِ لا تَضُرُّهُمْ، فَيَمْكُثُ فِي الأَرْضِ أَرْبَعِينَ سَنَةً، ثُمَّ يُتَوَفَّى، فَيُصَلِّي عَلَيْهِ الْمُسْلِمُونَ، صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تمام انبیاء علاتی بھائی ہیں، ان کی مائیں مختلف ہیں، ان کا دین ایک ہے اور میں لوگوں میں سے سب سے زیادہ عیسیٰ بن مریم کے قریب ہوں، کیونکہ میرے اور ان کے درمیان کوئی اور نبی نہیں ہے، وہ نزول کریں گے، جب تم انہیں دیکھو گے تو انہیں پہچان لو گے، وہ ایک ایسے شخص ہیں جن کا رنگ سرخ و سفید ہے، ان کا قد درمیانہ ہو گا، وہ ہلکے زرد رنگ کے دو کپڑوں میں ملبوس ہوں گے، ان کے سر سے پانی کے قطرے ٹپکتے ہوئے محسوس ہوں گے اگرچہ وہ گیلا نہیں ہو گا، وہ اسلام کے لیے لوگوں کے ساتھ لڑائی کریں گے، وہ صلیب کو توڑ دیں گے، خنزیر کو مار دیں گے، جزیے کو ختم کر دیں گے، اللہ تعالیٰ ان کے زمانے میں اسلام کے علاوہ دیگر تمام مذاہب کو ختم کر دے گا اور مسیح دجال کو ختم کر دے گا اور زمین میں امن قائم ہو جائے گا، یہاں تک کہ شیر اونٹ کے ساتھ، چیتا گائے کے ساتھ اور بھیڑیے بکریوں کے ساتھ چر رہے ہوں گے، بچے سانپوں کے ساتھ کھیلیں گے اور وہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام زمین میں چالیس سال تک رہیں گے، پھر ان کا انتقال ہو جائے گا اور مسلمان ان کی نمازِ جنازہ ادا کریں گے۔“ اللہ تعالیٰ کا درود ان پر نازل ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6821]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3442، 3443، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2365، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6194، 6195، 6406، 6814، 6821، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4175، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4324، 4675، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7645» «رقم طبعة با وزير 6782»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (6775). تنبيه!! رقم (6775) = (6814) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں